رانا بھائی، جب آپ نور بہنا کے سوالات کے جوابات دے چکیں تو اس کے بعد کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔۔۔ اور جب ان کچھ کے دے چکیں گے تو باقی کچھ اور ان کے بعد باقی کچھ، الخ
1۔ ٹائی ٹینک کے حادثے میں مرنے والے تمام لوگوں کے نام ان کے بلڈ گروپس اور گھروں کے مکمل پتے کے ساتھ بیان کریں۔
2۔ چاند کی مٹی میں ملنے والے تمام کیمیکلز کے ماس سپیکٹرومٹری تجزیے کے نتائج ان پر اپنی تفصیلی آرا کےساتھ درج کریں نیز مریخ پر ملنے والے کیمیکلز کے ساتھ ان کا کیمیکل کمپارٹمنٹیشن اور تعلق بیان کریں۔
3۔ ارتقا کے عمل پر یقین رکھتے ہیں تو ہوموسیپینز کا تعلق ایکوس ایسینس سے ڈی این اے تجزیے کی بنیاد پر ثابت کریں۔ (واضح رہے کہ یہاں کسی خاص انسان کا تعلق گدھے سے ثابت نہیں کرنا بلکہ ایک سپیشیز کا دوسری سے ربط واضح کرنا ہے)۔
4۔ آج اس وقت ہمارے گھر میں کوکنگ رینج کے تیسرے چولہے پر جو سبزی پک رہی ہے اس میں کیلوریز کی تعداد کیا ہے اور مائکروسافٹ ونڈوز 10 میں ان کیلوریز کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟
باقی سوالات جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ان سوالات کو پڑھ کر آپ کا ذہنی توازن بگڑنے کی صورت میں باقی سوالات آپ کو پاگل خانے میں بذریعہ ڈاک ارسال کر دیے جائیں گے)

آپ سے میں نبٹوں گا کسی دھاگے میں موقع ملتے ہی۔