رانا بھائی، جب آپ نور بہنا کے سوالات کے جوابات دے چکیں تو اس کے بعد کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔۔۔ اور جب ان کچھ کے دے چکیں گے تو باقی کچھ اور ان کے بعد باقی کچھ، الخ
ہاہاہا

فاتح بھائی۔ آپ کے بین السطورنشتر ہماری ہاشمی سُرمے سے چمکائی گئی آنکھوں سے بچ نہیں سکے لیکن جان بوجھ کر آنکھیں بند کرکے یہاں اترنے لگے ہیں۔
ایک تو میرے متعلق دنیا کی رائے ہی ایسی قائم ہو گئی ہے کہ میں دوستانہ، عاشقانہ، مہربانہ، قدر دانہ، دلپذی رانا، اور نجانے کون کون سے نا ملا کر بھی کچھ لکھوں تو پڑھنے والے اسے نشتر ہی سمجھتے ہیں۔ میں نے تو سعدیہ کی جانب سے کیے گئے اتنے عمیق سیاسی سوالات کو مذاق سمجھا تھا اور خود بھی ان کے مذاق کی طرز پر مذاق لکھنے کی کوشش کی تھی اور ارادتاً ایسے سوالات گھڑے تھے کہ جن کا جواب دینا ممکن ہی نہ ہو۔
لیکن آپ کی اس بات سے لگتا ہے کہ شاید دوسروں کو بھی نشتر محسوس ہوا ہو اور اگر ایسا ہوا ہے تو معذرت۔
1۔ ٹائی ٹینک کے حادثے میں مرنے والے تمام لوگوں کے نام ان کے بلڈ گروپس اور گھروں کے مکمل پتے کے ساتھ بیان کریں۔
گھروں کا پتہ سب کا یکساں ہی ہے۔ بحرالکاہل میں آئس برگ کے پچھواڑے میں جو پلاٹ ہے۔

آپ نے صرف گھروں کا پتہ پوچھا تھا یہ وضاحت نہیں تھی کہ پرانے یا حالیہ۔

بلڈ گروپس اب تبدیل ہوچکے ہیں۔ وہاں کی سمندری حیات کے ٹیسٹ کرنے پڑیں گے۔
میڈیا نے بھی حد کر دی، 100 سال تک اس خبر کو دنیا سے چھپاتے رہے کہ ٹائی ٹینک بحر اوقیانوس (اٹلانٹک اوشین) میں نہیں بلکہ بحر الکاہل (پیسیفک اوشین) میں ڈوبا تھا۔ اب اگر یہ سوال آپ سے نہ پوچھا جاتا تو شاید یہ راز رہتی دنیا تک راز ہی رہتا۔
جھوٹا میڈیا تو یہ بھی بتاتا رہا کہ کئی سو لاشیں نکال کر دفنائی بھی گئیں لیکن اب آپ نے بتایا کہ ایسا بھی نہیں ہوا۔ شکریہ اولیویا
2۔ چاند کی مٹی میں ملنے والے تمام کیمیکلز کے ماس سپیکٹرومٹری تجزیے کے نتائج ان پر اپنی تفصیلی آرا کےساتھ درج کریں نیز مریخ پر ملنے والے کیمیکلز کے ساتھ ان کا کیمیکل کمپارٹمنٹیشن اور تعلق بیان کریں۔
بھائی یہ کیا چیزیں ہیں؟
آپ کو سوالات پوچھنے کی اجازت نہیں تھی۔ آپ صرف جوابات دے سکتے ہیں، سوال تو ہم کرتے ہیں۔
3۔ ارتقا کے عمل پر یقین رکھتے ہیں تو ہوموسیپینز کا تعلق ایکوس ایسینس سے ڈی این اے تجزیے کی بنیاد پر ثابت کریں۔ (واضح رہے کہ یہاں کسی خاص انسان کا تعلق گدھے سے ثابت نہیں کرنا بلکہ ایک سپیشیز کا دوسری سے ربط واضح کرنا ہے)۔
ارتقا کے عمل پر تو یقین رکھتا ہوں لیکن یہ ہوموسپینز کونسا سائنسدان تھا؟



یا ارتقا ڈھونڈنے والی کسی مشین کا نام ہے۔ میں تو صرف ڈارون کو جانتا ہوں وہ بھی اکبر الہ آبادی کے شعروں کی وجہ سے۔

ایکوس ایسنیس وہی نا جس نے ڈی این اے چارج کرنے کا طریقہ دریافت کیا تھا۔

جی بالکل وہی۔۔۔ صحیح پہنچے ہیں آپ۔ اب جواب لکھ دیں۔
4۔ آج اس وقت ہمارے گھر میں کوکنگ رینج کے تیسرے چولہے پر جو سبزی پک رہی ہے اس میں کیلوریز کی تعداد کیا ہے اور مائکروسافٹ ونڈوز 10 میں ان کیلوریز کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟
456 کیلوریز فی پلیٹ۔

اُف فاتح بھائی اتنی کیلوریز کھاتے ہیں آپ لوگ۔

ونڈوز 10 کی رن کمانڈ میں cmd پھر اسپیس پھر کیلوریز کی موجودہ تعداد پھر اسپیس اور مطلوبہ تعداد لکھ کر اینٹر کردیں۔
اس سو فیصد درست جواب پر الیکٹرا آپ کا ہوا۔ مجھے یاد نہیں آ رہی تھی یہ کمانڈ۔۔ جی یو آئی کے ساتھ کوئی ٹول نہیں اس کام کے لیے؟