دھلائی؟کس نے کی، اور کس کی کی، اور کیسے کی؟
کچھ ہمیںبھی تو پتا چلے۔
قیصرانی
شمشاد — مئی 3، 2006 3:29 شام
قیصرانی اور فرزانہ صاحبہ - کیا آپ لوگوں نے ممتاز مفتی کی لکھی ہو کتابیں “علی پور کا ایلی“ اور “الکھ نگری“ پڑھ رکھی ہیں؟ قیصرانی اگر تو آپ نے پڑھ رکھی ہے تو پھر میں آپ کو اس کا جواب دوں گا کہ کس نے کس کی کیسے دھلائی کی۔
قیصرانی — مئی 3، 2006 4:02 شام
جب میںپرائمری میں تھا تو علی پور کا ایلی پڑھ لی تھی۔ اور الکھ نگری اس کے کئی سال بعد۔ اب فرمائیں۔
قیصرانی
F@rzana — مئی 3، 2006 4:33 شام
میں انے الکھ نگری پڑھ رکھی ہے، مزید فرمائیے۔۔۔۔۔!
کیا آپ دھوبی گھاٹ پر بیٹھے ہیں؟؟؟ ۔
شمشاد نے کہا:
قیصرانی اور فرزانہ صاحبہ - کیا آپ لوگوں نے ممتاز مفتی کی لکھی ہو کتابیں “علی پور کا ایلی“ اور “الکھ نگری“ پڑھ رکھی ہیں؟ قیصرانی اگر تو آپ نے پڑھ رکھی ہے تو پھر میں آپ کو اس کا جواب دوں گا کہ کس نے کس کی کیسے دھلائی کی۔
میں انے الکھ نگری پڑھ رکھی ہے، مزید فرمائیے۔۔۔۔۔!
کیا آپ دھوبی گھاٹ پر بیٹھے ہیں؟؟؟
شمشاد نے کہا:
قیصرانی اور فرزانہ صاحبہ - کیا آپ لوگوں نے ممتاز مفتی کی لکھی ہو کتابیں “علی پور کا ایلی“ اور “الکھ نگری“ پڑھ رکھی ہیں؟ قیصرانی اگر تو آپ نے پڑھ رکھی ہے تو پھر میں آپ کو اس کا جواب دوں گا کہ کس نے کس کی کیسے دھلائی کی۔
آپ جدید لفظ “ڈرائی کلینر“ بھی تو استعمال کر سکتی تھیں۔ اور اگر آپ نے دونوں کتابیں پڑھ رکھی ہیں تو اس میں ایک باب جس میں ممتاز مفتی استاد بننے کا کورس کرنے گئے تھے، پھر سے پڑھیں۔
قیصرانی — مئی 3، 2006 5:24 شام
ابھی فن لینڈ میں تو نہیںہیں، مگر ذرا سا اشارہ(وہ والا نہیں جو حسینوں کو کیا جاتا ہے) کر دیں تو میں مکمل طور سے یاد کر لوں گا۔
قیصرانی
شمشاد — مئی 3، 2006 7:29 شام
اس سے بڑا اشارہ اور کیا ہو گا۔
قیصرانی — مئی 3، 2006 7:55 شام
چلیںپھر چھوٹا موٹا اشارہ کر دیں۔
قیصرانی
شمشاد — مئی 3، 2006 9:33 شام
ہوسٹل میں خاصی گرما گرم بحث، کسی کا جھوٹا کھانے کی بات، وغیرہ وغیرہ
قیصرانی — مئی 3، 2006 9:36 شام
تب کی بات تو نہیں جب وہ جمال کے ساتھ رہتے تھے؟
قیصرانی
F@rzana — مئی 3، 2006 9:42 شام
“ڈرائی کلینر“۔۔۔۔چہ مطلب؟
کیا یہ اردو فورم نہیں ہے شمشاد بھائی؟ اور جب آپ اشروں پر اتر ہی آئے ہیں تو کھل کر بھی سامنے آجائیں۔۔۔۔
کیا تھا اس کتاب میں کچھ لائنیں عطا کر ہی ڈالیں
۔
شمشاد — مئی 3، 2006 10:08 شام
اب دیکھیں نا آپ سویٹ، سویٹو وغیرہ بھی بولتی ہیں، اور خود ہی کہتی بھی ہیں کہ یہ کمبخت انگریزی Glue کی طرح چپکی ہوئی ہے۔ کہنے کو کھچڑی بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اگر دال پلاؤ کہہ دیا جائے تو خود سے ہی ذائقہ بدل جاتا ہے۔ اسی طرح ڈرائی کلینر کہہ دیتیں۔ اور لائنیں کہاں سے لکھوں؟ کتاب اس وقت موجود نہیں ہے۔
قیصرانی — مئی 4، 2006 4:35 شام
مجھے یاد آ گیا۔ لیکن یہ قدرت اللہ شہاب صاحب نے لکھا تھااپنے میٹرک کے پیپرز کا حال۔ سکھوں کے حوالے سےتھی دھلائی والی بات۔ جب انہوں نے باند رکلا کھیلا تھا سوتے وقت۔ مگر یہ شہاب نامہ میںہے۔
قیصرانی
شمشاد — مئی 4، 2006 5:29 شام
شہاب نامہ میں ممتاز مفتی کا ذکر تک نہیں، حالانکہ ممتاز مفتی بہت عرصہ تک شہاب مرحوم کے او ایس ڈی رہے تھے اور میں نے ممتاز مفتی کی بات کی تھی۔ آپ ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ والی بات کر رہے ہیں۔
قیصرانی — مئی 4، 2006 6:29 شام
چلیں جب کتاب آگئی آپ کے یا میرے پاس تو بتا دیجئے گا کچھ سطریں۔
مجھے جو یاد آیا تھا وہ کہ دیا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میںنے آپ کو جھٹلانے کی بات کی ہے شمشاد بھائی جان۔
قیصرانی
شمشاد — مئی 4، 2006 7:59 شام
یار زندہ صحبت باقی۔
F@rzana — مئی 7، 2006 2:52 صبح
شمشاد بھائی یہ تو آپ نے ٹالنے والی بات لکھ دی ہے ۔
شمشاد — مئی 7، 2006 8:40 صبح
یقین کریں یہ ٹالنے والی بات نہیں ہے، مجبوری ہے کہ کتاب میرے پاس یہاں نہیں ہے، وگرنہ ضرور بتا دیتا۔ چلیں پھر کبھی سہی، آپ کا ادھار رہا۔
F@rzana — مئی 8، 2006 1:50 صبح
شمشاد بھائی ذرا دھیان رہے، دن بدن سود بڑھتا جائے گا!