پیارے بچو، ذرا یہ تو بتائیں کہ فرزانہ صاحبہ کہاں ہیں؟ کل بھی تھوڑی دیر کو آئیں اور آج ابھی تک گم؟ کہیں ان کی بہن واقعی تو پاکستان نہیں چلی گئیں؟
قیصرانی
ماوراء — اپریل 27، 2006 5:07 شام
قیصرانی، وہ کبھی کبھی ہی آن لائن آتی ہیں۔ لیکن جب آن لائن آ جائیں تو دھماکے کر جاتیں ہیں۔ آ جائیں گی۔۔ ڈونٹ وری۔
محب علوی — اپریل 27، 2006 5:17 شام
فرزانہ کو نہ پکارو ، ورنہ ہو سکتا ہے تم بھی اگلے ایک ماہ تک آن لائن نہ آسکو ۔ سنا ہے پچھلے زمانے میں مائیں اپنے بچوں کو ڈرایا کرتی تھی کہ سو جاؤ ورنہ ۔۔۔۔ آجائی گی
قیصرانی — اپریل 27، 2006 5:48 شام
واقعی وہ اتنی ڈراؤنی اور خوفناک ہیں؟مجھے تو یقین نہیں آتا۔ خصوصاً ان کا امی والا پیغام پڑھ کر۔ خیر اب آپ اور ماوراء بی بی بھی تو غلط نہیں کہ سکتے۔
قیصرانی
محب علوی — اپریل 27، 2006 6:44 شام
بھائی الزام خود ہی لگاؤ ، فرزانہ نے سن لیا تو قیامت آجائے گی
F@rzana — اپریل 28، 2006 12:15 صبح
آگئی آگئی آگئی
محب تمہاری تو سچ مچ شامت آگئی بھول گئے “ پچھل پیری“؟؟؟
F@rzana — اپریل 28، 2006 12:16 صبح
لگتا ہے قیصرانی کی بھی خیر نہیں ہے، جب ہی ماورا اور محب کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں،
ذرا بہن کو جہاز پر چڑھادوں پھر آتی ہوں
محب علوی — اپریل 28، 2006 12:18 صبح
ہاہاہاہاہا میں یہی تو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا قیصری بیچارے کو کہ بھائی ذرا احتیاط سے۔ میں تو تمہیں پتہ ہے کتنا ڈرتا ہوں اور میں نے تو مثال بھی دی کہ پہلے مائیں کیسے ڈراتی تھیں۔
F@rzana — اپریل 28، 2006 12:21 صبح
اور تمہاری جنت میرے قدموں تلے ہے (اب کیا کروگے)
اسی لیئے کہتے ہیں پہلے تولو پھر بولو۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہاہاہا
محب علوی — اپریل 28، 2006 12:21 صبح
قیصرانی نے کہا:
واقعی وہ اتنی ڈراؤنی اور خوفناک ہیں؟مجھے تو یقین نہیں آتا۔ خصوصاً ان کا امی والا پیغام پڑھ کر۔ خیر اب آپ اور ماوراء بی بی بھی تو غلط نہیں کہ سکتے۔
قیصرانی
قیصرانی کو دیکھو جو بات میں اتنے عرصے سے جانتے ہوئے کبھی نہ کہہ سکا وہ اس مردِ حر نے کتنی آسانی سے کہہ دی ، حد ہے بیباکی اور جرات کی ذرا نہیں جان پیاری اس قیصرانی کو ، فرازنہ چلو تم ہی کچھ رحم کر لو ابھی مرنے کے دن تھوڑی ہیں اس کے ، آتش جوان ہے ، ہیں اس دفعہ چھوڑ دو بس
F@rzana — اپریل 28، 2006 12:27 صبح
افسوس کہ قیصرانی تمہارے بھڑکاوے میں آنے سے قبل ہی دوستی کا ہاتھ بڑھا بیٹھے ہیں اور مرد حر کا خطاب تو اب ان کو اپنی بات پر مضبوطی سے قائم رہنے میں کافی مدد دے گا، لو۔۔۔۔۔ تم نے پھر ایک مرتبہ اپنی عقلمندی کا ثبوت دے دیا۔۔۔۔۔شاباش
محب علوی — اپریل 28، 2006 12:29 صبح
ہائے کاش تم پچھلی دفعہ ہوتی تو مجھے ووٹ دیتی پچھلی بار الیکشن تھا سیانا کون ۔۔۔۔۔۔محب یا ماورا خیر اب تو سوچو ذرا، ویسے کتنی رحمدل ہو کتنی آسانی سے قیصرانی کی جاں بخش دی ۔ دنیا میں کتنا امن ہو اگر ہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ تہمارے جیسی ہو جائے۔
F@rzana — اپریل 28، 2006 12:43 صبح
تمہیں ووٹ دیتی۔۔۔۔۔۔what a joke
یہ منہ اور مسور کی دال
ویسے کیا پتہ تم نے مسور کی دال کھائی ہی نہ ہو؟
قیصرانی کو جتنا چاہے بدگمان کرلو وہ نہیں ہونے کے۔۔۔۔
ان کو اب اپنا “ مرد حر“ والا خطاب نبھانا ہے۔
محب علوی — اپریل 28، 2006 12:01 شام
قیصرانی کے آنے پر ہی کچھ فیصلہ ہوگا، ویسے تمہارے مطالبات کیا ہیں ووٹ کے لیے
قیصرانی — اپریل 28، 2006 1:42 شام
ارے میری غیر موجودگی کا اتنا فائدہ؟ویسے فرزانہ صاحبہ۔ آپ کا شکریہ۔ آپ نے میری کمی محسوس نہیں ہونے دی(خوش فہمی)۔ ویسے میں پہلے ماوراء بی بی کو پہلے ہاں کہ چکا ہوں(ووٹ کے سلسلے میں ) اور آپ نے مزید مہر ثبت کر دی ہے۔ مرد حر کا خطاب کس سلسلے میں دیا گیا ہے؟حر اور کھر کچھ ملتے جلتے ہیں۔ بہتر ہے کہ قیصرانی رہنے دیا جائے۔
قیصرانی
F@rzana — اپریل 28، 2006 7:25 شام
ہاہاہاہاہاہاہاہا“حُر اور کُھر“ واہ واہ واہ
، پڑھ کر مزا آگیا،
بہت خوب قیصرانی
چلیئے مان لیتے ہیں ۔۔۔۔۔
البتہ معاملہ جاننے کے لئے ذرا محب کی پوسٹس پڑھ لیجئے جسے کہتے ہیں صحیح کی نوک جھونک
قیصرانی — اپریل 28، 2006 8:04 شام
فرزانہ صاحبہ۔میںنے سارے خطوط پڑھ لئے ہیں۔ مگر بڑی مایوسی ہوئی۔ بحث اس بات پر ہو رہی ہے جس کی وضاحت آپ کر چکی ہیں۔ویسے یہ بھی اچھا ہے۔
قیصرانی