سارا خان

الف نظامی — جنوری 21، 2006 8:40 صبح
لگتا ہے ادھر بھی قفل لگنے والا ہے۔
ماوراء — جنوری 21، 2006 5:12 شام
نہیں راجہ صاحب۔۔یہاں قفل نہیں لگے گا۔۔۔آپ فکر نہ کریں۔۔۔
میں نے محب علوی کو عقلمندی کی ڈگری جو دے دی ہے۔۔۔یہ کچھ زیادہ ہی عقلمند ہیں۔۔ایک انسان اتنا عقلمند نہیں ہو سکتا۔جتنے یہ ہیں۔۔
محب علوی — جنوری 21، 2006 5:20 شام
نہیں جی عقل مند کہاں کے ہم ۔ آجکل تو لگتا ہے ستارے گردش میں ہیں، تنقید کی برچھیوں سے لوگوں نے سینہ چھلنی کر دیا ہے
اب تو مذاق کی ہمت بھی نہیں رہی ، اب تو سوچا ہے کہ گوشہ گمنامی میں چلے جائے اور بس کبھی کبھی جھانک کر دیکھ لیا کریں کہ محفل کی رونقیں بحال ہیں اور دور سے دعا گو رہیں۔
خدا سب کو اور اس محفل کو صدا آباد رکھے آمین!!!
ماوراء — جنوری 21، 2006 5:28 شام
محب علوی صاحب۔۔۔اگر آپ کو کچھ ایسا لگا ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔۔۔اصل میں بوچھی کو کافی غصہ آیا ہوا ہے۔۔۔اور وہ تو غصے میں مجھے بھی بہت سخت ڈانٹتی ہیں۔۔اورویسے بھی آپ نے خود ہی تو کہا تھا نا۔۔کہ وہ بڑی ہیں۔۔ان کا حق ہے۔۔ :p
اور رہی بات میری تو ۔۔۔اگر آپ کو میری کسی بات سے تکلیف ہوئی ہو۔۔تو سوری۔۔ :( میرا کوئی یہ مطلب بالکل نہیں تھا کہ آپ اتنے سیریس ہو کر۔۔یہاں کم کم ہی آنا شروع ہو جائیں۔۔آپ پلیز روز اور جس وقت مرضی آئیں۔۔۔ہم اب کچھ نہیں کہیں گے۔۔پرامس۔۔ :(
الف نظامی — جنوری 21، 2006 5:34 شام
ارے محب علوی صاحب ،خدارا ناراض نہ ہوئیے گا اردو محفل آپ جیسے کرم فرماوں کے دم قدم سے قائم ہے ۔
محب علوی — جنوری 21، 2006 6:01 شام
مجھے آپ سے قطعاً کوئی گلہ یا شکوہ نہیں بلکہ آپ نے جس طرح میری ہمت افزائی کی اس سے مجھے بہت حوصلہ ملا اور میری اردو لکھنے کی رفتار میں خاصہ اضافہ ہوا۔ بڑی دلچسپ نوک جھونک رہی اور میں نے دل ہی دل میں اپ کے کئی جوابات پر داد بھی دی کہ اتنے تسلسل سے کیسے آپ بات سے بات نکالتی چلی گئی اور گفتگو کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔ میں اسی غلط فہمی میں ایک پوسٹ میں بوچھی کی پوسٹ پر بھی جواب لکھ دیا۔ مجھے حقیقتاً بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اتنا سخت جواب ملے گا۔ اب اعتماد بحال ہونے میں کچھ وقت تو لگے گا ویسے آپ کی پوسٹ سے کچھ حوصلہ ہوا تو ہے مگر اب زبان پر بے اختیار آپ آ جا تا ہے :)
محب علوی — جنوری 21، 2006 6:07 شام
ویسے اتنی اچھی محفل چھوڑ کر کوئی بھلا کیسے جا سکتا ہے۔
اردو میری ایسی کمزوری ہے کہ اس پر اپنے کزنز اور حتٰی کہ اپنی نصف بہتر سے بھی کئی دفعہ باتیں سنی ہیں مگر یہ کافر منہ سی لگی ہوئی چھٹتی نہیں ہے ۔ انشاءاللہ جلد آپ کو اپنی ایک کولیگ اور حاکمِ بالا سے متعارف کرواں گا۔
نبیل — جنوری 21، 2006 6:13 شام
شکر ہے خود ہی صلح صفائی ہو گئی۔ میں تو حیرانی کے عالم میں یہ نوک جھونک دیکھ رہا تھا۔ بیچ میں اس لیے نہیں پڑا کہ عام طور پر یوں میں ہی رگڑا جاتا ہوں۔ ویسے محب علوی ماشاءاللہ خوب رونق ہے آپ کی۔ :p
الف نظامی — جنوری 21، 2006 6:16 شام
زبردست، یہ ہوئی نہ بات۔
محب علوی — جنوری 21، 2006 6:21 شام
ماشاءاللہ اتنا اچھا فورم ہے اور اتنے محبت کرنے والے لوگ ہیں کہ کوئی کہیں اور کیسے جائے۔ اب تو بہت تیزی سے پوسٹس ہو رہی ہیں دیکھ کر جی بہت خوش ہوتا ہے کہ اردو سے محبت کرنے والے اسے کتنا چاہتے ہیں۔ بس جی اب تو میں لطائف پوسٹ کرنے کے بارے میں بالکل سنجیدہ ہو گیا ہوں :lol:
الف نظامی — جنوری 21، 2006 6:25 شام
اور ہم سننے کے لیے بیتاب۔
افتخار راجہ — جنوری 21، 2006 7:19 شام
سارہ خان میری طرف سے آپ کو فورم پر خوش آمدید، گھر سے باہر ہونے کی وجہ سے دیر کےلئے معذرت خواہ ہوں۔
ماوراء — جنوری 21، 2006 7:40 شام
نبیل نے کہا:
شکر ہے خود ہی صلح صفائی ہو گئی۔ میں تو حیرانی کے عالم میں یہ نوک جھونک دیکھ رہا تھا۔ بیچ میں اس لیے نہیں پڑا کہ عام طور پر یوں میں ہی رگڑا جاتا ہوں۔ ویسے محب علوی ماشاءاللہ خوب رونق ہے آپ کی۔ :p

:roll: :roll: :( :oops:
آپ کو صرف رگڑے جانے کا ڈر تھا۔۔۔ :(
محب علوی — جنوری 21، 2006 8:06 شام
ڈر تو جائز تھا
ماوراء — جنوری 21، 2006 8:09 شام
اگر ان کو رگڑے جانے کا ڈر نہ ہوتا۔۔تو آج یہ سب نہ ہوتا۔۔ :(
محب علوی — جنوری 21، 2006 8:14 شام
یہ نہ ہوتا تو کیا ہوتا
اب اس ہونے نہ ہونے کے چکر میں تو ساری دنیا ہے بقول غالب
رات دن چکر میں ہیں سات آسمان
ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
تیلے شاہ — جنوری 22، 2006 6:24 صبح
سوچتا ھوں اپنے تعارف کے لئے ایک تھریڈ کھول دوں مگر ڈرتا ھوں
کہ کہیں وہاں بھی نوبت لڑائی مار کٹائی تک ناں آآ جائے
افتخار راجہ — جنوری 22، 2006 11:58 صبح
تھڑیڈ تو میں نے کل ہی کھول دیا ہے، اب دیکھئے کیا ہوتا ہے؟
ماوراء — جنوری 22، 2006 2:02 شام
تیلے شاہ نے کہا:
سوچتا ھوں اپنے تعارف کے لئے ایک تھریڈ کھول دوں مگر ڈرتا ھوں
کہ کہیں وہاں بھی نوبت لڑائی مار کٹائی تک ناں آآ جائے
نو۔ بھیا اب ایسا نہیں ہو گا۔۔اب میں سیریس ہو گئی ہوں۔۔ :( :p :wink:
سارہ خان — جنوری 22، 2006 2:39 شام
افتخار راجہ نے کہا:
سارہ خان میری طرف سے آپ کو فورم پر خوش آمدید، گھر سے باہر ہونے کی وجہ سے دیر کےلئے معذرت خواہ ہوں۔

بہت شکریہ افتخار بھائی۔۔۔۔۔۔۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D8%AE%D8%A7%D9%86.866/page-6