سارا خان

افتخار راجہ — جنوری 22، 2006 7:41 شام
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:
سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟
جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
ماوراء — جنوری 22، 2006 7:43 شام
lol۔۔اب پلیز۔۔۔میرے تھریڈ پر جا کر یہ سارے سوالات نا لکھ آیئے گا۔۔۔ :wink: :D
ابن سعید — فروری 11، 2009 3:52 صبح
خوش آمدید بٹیا رانی۔ یقین ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرا ہوگا۔ :)
زینب — فروری 11، 2009 4:51 صبح
توبہ سعوود بھائی گڑے مردے تو نا اکھاڑیں آپ
ابن سعید — فروری 11، 2009 5:51 صبح
توبہ سعوود بھائی گڑے مردے تو نا اکھاڑیں آپ

میں کیا کرتا ہوں بٹیا بس کبھی کبھی گوگل باٹ‌ کا تعاقب کر بیٹھتا ہوں۔ اب وہ جہاں کہیں‌ پہونچا دے۔ ویسے بھی سارہ بٹیا ابھی رات تک باحیات تھیں۔ :)
زیک — فروری 11، 2009 6:26 صبح
میں کیا کرتا ہوں بٹیا بس کبھی کبھی گوگل باٹ‌ کا تعاقب کر بیٹھتا ہوں۔ اب وہ جہاں کہیں‌ پہونچا دے۔ ویسے بھی سارہ بٹیا ابھی رات تک باحیات تھیں۔ :)

کہیں ایسا نہ ہو کہ تھریڈ necromancy آپ کو لے بیٹھے۔ :rolleyes:
ابن سعید — فروری 11، 2009 6:30 صبح
چلئے اسی بہانے ایک لفظ کا مطلب تو پتا چلا۔ :)
ابوشامل — فروری 12، 2009 6:02 صبح
واہ کیا تعارف ہوا کرتے تھے کسی زمانے میں !!!
فتاة القرآن — فروری 12، 2009 4:24 شام
ماشاء اللہ
سارا — فروری 12، 2009 5:44 شام
خوش آمدید بٹیا رانی۔ یقین ہے کہ محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرا ہوگا۔ :)

پہلے میں یہ سمجھی یہ میں ہوں کیوں کہ سارا لکھا ہوا تھا سارہ نہیں۔۔ بعد میں خان پر نظر پڑی :rolleyes:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D8%AE%D8%A7%D9%86.866/page-7