سعادت بھائی کا انٹرویو

لاریب مرزا — جون 30، 2018 11:55 صبح
اگلا سوال: شعر و شاعری یا موسیقی؟؟
نبیل — جون 30، 2018 12:01 شام
دس ناموں کے لیے تو نہیں، البتہ ستانوے نام پورے کرنے کے لیے یقیناً اِدھر اُدھر کا رُخ کرنا پڑے گا!

اب ستانوے کے عدد کا راز بھی بتا دیں۔ :)
ربیع م — جون 30، 2018 12:06 شام
اب ستانوے کے عدد کا راز بھی بتا دیں۔ :)
اب تو محض 85 محفلین کے نام لکھنے پڑیں گے.
عبداللہ محمد — جون 30، 2018 12:09 شام
اب تو محض 85 محفلین کے نام لکھنے پڑیں گے.

کافی آسان ہے @ لکھ کر آگے ا ب پ وغیرہ لکھیں فہرست سے پسندیدہ نام چُنیں- رپیٹ * 85
محمد شعیب — جون 30، 2018 12:14 شام
اب ستانوے کے عدد کا راز بھی بتا دیں۔ :)
اس وقت ہزار مراسلے مکمل کرنے کے لیے اتنے مراسلے درکار تھے۔ :) :)
سعادت — جون 30، 2018 1:11 شام
اگلا سوال: شعر و شاعری یا موسیقی؟؟
کسی زمانے میں دونوں کا کافی شوق تھا۔ اب موسیقی کا پلہ بھاری ہے، اور اس میں بھی گائیکی کم اور فلموں وغیرہ کے ساؤنڈٹریکس زیادہ سنتا ہوں۔
سعادت — جون 30، 2018 1:13 شام
اب ستانوے کے عدد کا راز بھی بتا دیں۔ :)
ملاحظہ کیجیے: :)
اس وقت ہزار مراسلے مکمل کرنے کے لیے اتنے مراسلے درکار تھے۔ :) :)
سعادت — جون 30، 2018 1:16 شام
ریپ اور victim blaming سے متعلق ایک لڑی تھی۔ اندیشۂ نقصِ امن کے تحت بہتر ہے کہ دفن ہی رہے۔ :)
محمد شعیب : ناقص املا کی نشاندہی بھی تو کرتے جائیے۔ :)
سعادت — جون 30، 2018 1:17 شام
اور میں آج تک آپ کے متعلق (نجانے کیوں) یہی سمجھتا رہا کہ آپ شاید برطانیہ یا پاکستان سے باہر کسی ملک میں مقیم ہیں۔
دلچسپ! :)
عبداللہ محمد — جون 30، 2018 1:44 شام
محمد شعیب : ناقص املا کی نشاندہی بھی تو کرتے جائیے۔ :)

ابھی تو مضحکہ خیزی کا بم گرے گا بھائی!-
اے خان — جون 30، 2018 1:55 شام
دوسرا ذرا باغی طبیعت رکھتا ہے، اِدھر اُدھر چھلانگیں لگانے اور کھڑکیوں سے لٹکنے کا شوقین ہے، لیکن نجانے کیوں جھولوں وغیرہ کے معاملے میں کنزرویٹِو ہے۔ گلا پھاڑ کر گانا گانے کے دونوں ہی شوقین ہیں۔
واه میرا جڑواں بھائی بھی بچپن ایسا ہی تھا. بچپن میں بہت شرارتی تھا. اب تو پتہ نہیں کیا روگ پالا ہے. بالکل خاموش ہوگیا ہے.
لاریب مرزا — جون 30، 2018 2:01 شام
کسی زمانے میں دونوں کا کافی شوق تھا۔
اچھا، یعنی شعراء کی بھی کچھ جان پہچان ہے آپ کو۔ :p
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔
نوٹ: وہی۔۔۔ ہر شعر کے لیے ایک الگ مراسلہ ہونا چاہیے۔ :)
اگر آپ ہمارے سوالات سے کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں تو اس کے لیے کوئی معذرت نہیں۔ :)
لاریب مرزا — جون 30، 2018 2:06 شام
واه میرا جڑواں بھائی بھی بچپن ایسا ہی تھا. بچپن میں بہت شرارتی تھا. اب تو پتہ نہیں کیا روگ پالا ہے. بالکل خاموش ہوگیا ہے.
آپ دونوں جڑواں ہیں۔ تو جو روگ آپ کو لگا ہے وہی ان کو بھی لگا ہو گا۔ :)
سعادت — جون 30، 2018 2:54 شام
واه میرا جڑواں بھائی بھی بچپن ایسا ہی تھا. بچپن میں بہت شرارتی تھا. اب تو پتہ نہیں کیا روگ پالا ہے. بالکل خاموش ہوگیا ہے.
اُسے بھی محفل پر لے آئیں۔ احباب مل کر ٹھیک کر دیں گے۔ :)
سعادت — جون 30، 2018 2:56 شام
اچھا، یعنی شعراء کی بھی کچھ جان پہچان ہے آپ کو۔ :p
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔
اب یہ انٹرویو امتحانی پرچہ بنتا جا رہا ہے! (اگلے سوال میں ان اشعار کی تشریح طلب کرنے کا ارادہ تو نہیں؟ :sneaky:)
اگر آپ ہمارے سوالات سے کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں تو اس کے لیے کوئی معذرت نہیں۔ :)
کوفت کی تو کوئی بات نہیں۔ :)
سعادت — جون 30، 2018 2:58 شام
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔
لیجیے۔ یادداشت کے سہارے لکھ رہا ہوں۔ غلطی ہو جائے تو نمبر مت کاٹیے گا۔
؎ سرہانے میرؔ کے آہستہ بولو
ابھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
سعادت — جون 30، 2018 2:58 شام
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔
؎ کیفیتِ چشم اس کی مجھے یاد ہے سوداؔ
ساغر کو مرے ہاتھ سے لینا کہ چلا میں
سعادت — جون 30، 2018 2:59 شام
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔
؎ طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ
دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو
(غالبؔ)
سعادت — جون 30، 2018 2:59 شام
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔
؎ سورج نے جاتے جاتے شامِ سیہ قبا کو
طشتِ افق سے لے کر لالے کے پھول مارے
(اقبالؔ)
سعادت — جون 30، 2018 3:00 شام
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔
؎ نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا
جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، تنِ داغ داغ لُٹا دیا
(فیضؔ)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%B9%D8%A7%D8%AF%D8%AA-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101941/page-4