سعادت بھائی کا انٹرویو

محمد شعیب — جون 30، 2018 3:04 شام
محمد شعیب : ناقص املا کی نشاندہی بھی تو کرتے جائیے۔ :)
نقض امن ہونا چاہیے۔ :)
سعادت — جون 30، 2018 3:09 شام
نقض امن ہونا چاہیے۔ :)
مجھے علم نہیں تھا، شکریہ۔ :)
ابن سعید — جون 30، 2018 3:47 شام
نوٹ: (ہر محفلین کا نام الگ مراسلے میں ارسال کرنا ہو گا۔) :)
نوٹ: وہی۔۔۔ ہر شعر کے لیے ایک الگ مراسلہ ہونا چاہیے۔ :)
اگر کچھ لوگوں کو یہ مغالطہ ہے کہ یہ کسی کو یک ہزاری بنانے کی مخلصانہ کوشش ہے تو ہم آگاہ کر دینا چاہتے ہیں کہ در ایں قصہ سراسر مبارکباد کی لڑی کے آغاز کی خودغرضی کار فرما ہے۔ :) :) :)
ابن سعید — جون 30، 2018 3:54 شام
سوال دس محفلین کا تھا، جبکہ جواب میں ایک منتظم، ایک خادم، ایک مدیر، اور دو لائبریرین شامل ہیں، لہٰذا 50 فیصد جوابات غلط پائے جاتے ہیں اور اب ادارہ فیصلہ کرے گا کہ رعایتی نمبروں سے پاس کر دیا جائے یا یہ سوال دوبارہ حل کرنے کا موقع دیا جائے۔ :) :) :)
لاریب مرزا — جون 30، 2018 5:19 شام
اب یہ انٹرویو امتحانی پرچہ بنتا جا رہا ہے! (اگلے سوال میں ان اشعار کی تشریح طلب کرنے کا ارادہ تو نہیں؟ :sneaky:)
کوفت کی تو کوئی بات نہیں۔ :)
ہم معروضی طرز کے امتحانی پرچے پسند کرتے ہیں۔ لہٰذا بے فکر رہیے، آپ سے تشریحات طلب نہ کریں گے۔ :p
یہ تو آپ کو انٹرویو کے آغاز میں ہی بتا دیا گیا تھا کہ اس دھاگے کا ایک خاص الخاص مقصد بھی ہے۔ لہٰذا آپ خود ہی دوسرے دھاگوں میں تانک جھانک کر کے ہمارا کام آسان کر دیجیے، ورنہ ہزار مراسلے پورے ہونے تک ایسے ہی الٹے سیدھے سوالات کے الٹ پلٹ جوابات دینے پڑیں گے۔ :p
عثمان — جون 30، 2018 5:23 شام

گنتی کروا لیں الگ الگ مراسلوں میں۔ ا ۲ ۳ ۔۔۔۔ :)
لاریب مرزا — جون 30، 2018 5:41 شام
اگر کچھ لوگوں کو یہ مغالطہ ہے کہ یہ کسی کو یک ہزاری بنانے کی مخلصانہ کوشش ہے تو ہم آگاہ کر دینا چاہتے ہیں کہ در ایں قصہ سراسر مبارکباد کی لڑی کے آغاز کی خودغرضی کار فرما ہے۔ :) :) :)
ہمیں کیا معلوم تھا کہ منتظم لوگوں کے پاس یہ اختیارات بھی ہیں کہ محفلین کے ارادوں سے بھی آگاہی ہو جاتی ہے۔ :):)
سوال دس محفلین کا تھا، جبکہ جواب میں ایک منتظم، ایک خادم، ایک مدیر، اور دو لائبریرین شامل ہیں، لہٰذا 50 فیصد جوابات غلط پائے جاتے ہیں اور اب ادارہ فیصلہ کرے گا کہ رعایتی نمبروں سے پاس کر دیا جائے یا یہ سوال دوبارہ حل کرنے کا موقع دیا جائے۔ :) :) :)
حالانکہ ہم سعادت بھائی کے جواب سے پوری طرح مطمئن تھے۔ لیکن مطلوبہ ہدف تک پہنچنے کے لیے یہ خیال اچھا ہے۔ :):)
یہ سوال دوبارہ حل کرنے کا موقع دیا جائے۔ :) :) :)
گنتی کروا لیں الگ الگ مراسلوں میں۔ ا ۲ ۳ ۔۔۔۔ :)
عثمان بھائی یہ زیادہ بچوں والا کام ہو جاتا ہے۔ ہم ذرا بڑوں والا کر رہے ہیں۔ :)
نبیل — جون 30، 2018 10:55 شام

اوہ اچھا۔
میں سمجھا کہ آپ ذیل کی کتاب سے انسپریشن لے رہے ہیں۔۔:)
97 Things Every Software Architect Should Know
مریم افتخار — جولائی 1، 2018 12:24 صبح
اب ستانوے کے عدد کا راز بھی بتا دیں۔ :)
جب میں نے ستانوے ناموں کو الگ الگ مراسلہ جات میں لکھنے کا کہا اس وقت ان کے 903 مراسلہ جات ہوئے تھے. ؛)
مریم افتخار — جولائی 27، 2018 7:22 شام
ہمیں آپ کے اڑتالیس مراسلہ جات چاہئیے ہیں بس اگلے تین یوم میں! :)
الف عین — جولائی 28، 2018 6:09 صبح
سوال دس محفلین کا تھا، جبکہ جواب میں ایک منتظم، ایک خادم، ایک مدیر، اور دو لائبریرین شامل ہیں، لہٰذا 50 فیصد جوابات غلط پائے جاتے ہیں اور اب ادارہ فیصلہ کرے گا کہ رعایتی نمبروں سے پاس کر دیا جائے یا یہ سوال دوبارہ حل کرنے کا موقع دیا جائے۔ :) :) :)
ابن سعید سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ ستر محفلینس کے نام الگ الگ مراسلوں میں بتائے جائیں
لاریب مرزا — جولائی 28، 2018 6:15 صبح
ابن سعید سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ ستر محفلینس کے نام الگ الگ مراسلوں میں بتائے جائیں
کیا خوب گرفت فرمائی ہے استادِ محترم :)
ابن سعید — جولائی 29، 2018 12:55 صبح
ابن سعید سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ ستر محفلینس کے نام الگ الگ مراسلوں میں بتائے جائیں
آج کل ہماری جو رفتار ہے اس کو دیکھتے ہوئے کچھ عجب نہیں کہ سعادت بھائی ہمارے "سٹھیانے" سے قبل ہزاری ہو جائیں۔ :) :) :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%B9%D8%A7%D8%AF%D8%AA-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.101941/page-5