ابن سعید — دسمبر 25، 2009 9:32 شام
تبھی تو کہوں کہ آج محفل آنے کی اجازت کیسے مل گئی۔
مغزل — دسمبر 25، 2009 9:34 شام
دیکھیے صاحب، ۔۔
دل جیتنے کے فن میں اگر دسترس نہ ہو
دکھتی رگوں کو چھیڑنا دانشوری نہیں!
ابن سعید — دسمبر 25، 2009 9:39 شام
ارے نہیں مغل بھائی اچھے بچے روتے نہیں۔ اگلی بار جب میری بات ہو گی بھابھی سے تو انھیں سمجھا دوں گا کہ کچھ گھنٹے آپ کو آزادی کے فراہم کرایا کریں۔ اور امید ہے کہ ہماری بات ٹالی نہیں جائے گی۔
مغزل — دسمبر 26، 2009 6:07 صبح
یہی فرمائش میں اپنی بھابھی سے بھی کروں گا۔
ابن سعید — دسمبر 26، 2009 6:16 صبح
آپ کی فرمائش تو کچھ یوں ہونی چاہئے کہ برائے مہربانی "انھیں" کچھ در کے لئے محفل سے دور بھی رکھا کیجئے۔
مغزل — دسمبر 26، 2009 6:25 صبح
سعود چچا۔۔ چلیے بھاگیے ۔۔۔ ثمرینہ آگئی ہیں ۔ اس دھاگے کی یہ درگت دیکھیں گی تو ہماری خیر نہیں ۔۔ ۔۔
ابن سعید — دسمبر 26، 2009 6:31 صبح
اپنی ثمرینہ بٹیا سے کیا ڈرنا مغل بھیا؟ وہ زیادہ سے زیادہ ٹافی مانگیں گی یا جیب کھنگال لیں گی۔ پر اتنا تو بہنوں کا حق ہوتا ہے۔
مدرس — دسمبر 26، 2009 2:02 شام
اھلا وسھلا مر حبا
تشریف لایئے
مغزل — دسمبر 29، 2009 12:36 شام
اپنی ثمرینہ بٹیا سے کیا ڈرنا مغل بھیا؟ وہ زیادہ سے زیادہ ٹافی مانگیں گی یا جیب کھنگال لیں گی۔ پر اتنا تو بہنوں کا حق ہوتا ہے۔
ہاں صاحب ۔۔ یہ تو ۔ ہے ۔۔ لیکن لگتا ، محترمہ ٍٍٍٹافیوں سے ٹلنے والی نہیں ،ورنہ ،، کب کی واپس آچکی ہوتیں ۔
عمران شناور — دسمبر 31، 2009 9:23 صبح
خوش آمدید ثمرینہ جبیں صاحبہ