زبردست فرزوق۔ اب تم نے حوصلے کے ساتھ کام جاری رکھنا ہے۔ اگر تمہیں پڑھائی کے دوران کوئی پرابلم آتا ہے تو بے شک یہاں پوسٹ کر دیا کرو۔ تمہیں اس کا کوئی نہ کوئی حل مل جائے گا۔
قیصرانی — مئی 10، 2006 2:09 شام
واقعی فرزوق بھائی۔ اگر پڑھائی میںکوئی مسئلہ ہو تو ہمارے علم میںلائیں۔ ہم سب اپنی کوشش کریں گے کہ آپ کی رہنمائی کر سکیں۔
بے بی ہاتھی
شمشاد — مئی 10، 2006 2:22 شام
فرذوق اور تمہیں کیا چاہیئے، دیکھو کتنے استاد میسر ہیں تمہیں۔
خوش قسمت ہو۔
فرذوق احمد — مئی 10، 2006 4:42 شام
بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ آپ سب بھائیوں کا اگر کوئی مسئلہ ہوا تو میں آپ کو ضرور بتاؤں گا اور کہاں جاؤں گا
شمشاد — مئی 10، 2006 5:34 شام
اتنا بہت سارا شکریہ اور یہ کیا تم نے اپنا اوتار تبدیل کر لیا ہے، لگتا ہے خواتین ڈائجسٹ کا زیادہ ہی اثر ہو گیا ہے۔
قیصرانی — مئی 10، 2006 6:28 شام
farzooq ahmed نے کہا:
بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ آپ سب بھائیوں کا اگر کوئی مسئلہ ہوا تو میں آپ کو ضرور بتاؤں گا اور کہاں جاؤں گا
دراصل بات یہ ہے کہ مجھ سے الفاظ کا چناؤں نہیں ہوتا ہے تو اس لیے
میں لمبا سا شکریہ ادا کر دیتا ہوں
میں گھر میں چھوٹا ہی ہوں مگر دوست رشتے دار یہی سمجھتے ہیں کہ میں گھر میں بڑا ہوں اس لیے کہ میرا قد بڑا ہے
محب بھائی میں میٹرک کر رہا ہوں کس کا جواب رہ گیا ہے
شمشاد — مئی 12، 2006 10:58 صبح
اسی لیے کہتا ہوں کہ پڑھائی کی طرف زیادہ توجہ دیا کرو اور اچھی کتابیں پڑھا کرو۔
جیہ — مئی 12، 2006 6:53 شام
شمشاد بھائی آپ ایک نیا دہاگہ کھولیں، جس کا نام ہو ‘شمشاد کی نصیحتیں‘ یا ‘ شمشاد کی مفت مشورے‘ ہم نے مانا کہ کچھ نہیں غالب
مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
شمشاد — مئی 12، 2006 10:09 شام
میرے مشورے مفت ہی ہیں سب کے لیے، جب جی چاہے لے لیں لیکن استعمال اور ان کے نتائج کی کُلی ذمہ داری عمل کرنے والے پر ہو گی۔ آپ کے سر میں اگر جوئیں ہیں اور ان سے بہت تنگ ہیں، اور کسی طرح ختم ہونے میں نہیں آتیں، تو میرے مشورے پر عمل کرنے سے مجال ہے ایک بھی جُوں زندہ بچ جائے۔ سب کی سب آگ میں جل مریں گی۔
محب علوی — مئی 13، 2006 1:00 صبح
شمشاد مشورے ہوں وہ کہ آگ کی لپٹیں جس میں جل کر کچھ نہ بچے گا
شمشاد — مئی 13، 2006 3:26 صبح
مفت مشورہ تو پھر اسی قسم کا ہی ہو گا ناں۔
جیہ — مئی 13، 2006 11:31 صبح
شمشاد بھائی ایک مشورہ درکار ہے۔۔ میری ایک پڑوسن کے بالوں میں جوئیں ہیں بہت ۔ کیا کیا جائے؟
شمشاد — مئی 13، 2006 11:40 صبح
ن
جویریہ مسعود نے کہا:
شمشاد بھائی ایک مشورہ درکار ہے۔۔ میری ایک پڑوسن کے بالوں میں جوئیں ہیں بہت ۔ کیا کیا جائے؟