سلام عرض ہے

شمشاد — مئی 13، 2006 12:57 شام
تو کیا ساری سہلیوں کے سروں میں ہیں ؟ اگر ہیں تو جوجو کیسے بچی ہوئی ہے ؟
جیہ — مئی 13، 2006 1:13 شام
بڑے ناسمجھ ہیں آپ ، پڑوسن کا تو بہانہ تھا۔ وہ تو در اصل۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرذوق احمد — مئی 13، 2006 1:14 شام
جویریہ مسعود نے کہا:
پھر تو مسئلہ ہوجائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ مجھے اپنی ساری سہیلیوں سے ملنا جلنا چھوڑنا پڑے گا

نہیں اس کا مطلب یہ ہے آپ کی سہلیوں کو آپ سے ملنا چھوڑنا پڑے گا :p
جیہ — مئی 13، 2006 1:17 شام
تو نا ملیں نا آپ مجھ سے فرذوق بی بی۔ مجھے کیا :D
قیصرانی — مئی 13، 2006 1:23 شام
بہت خوب۔
بے بی ہاتھی
شمشاد — مئی 13، 2006 1:24 شام
جویریہ مسعود نے کہا:
بڑے ناسمجھ ہیں آپ ، پڑوسن کا تو بہانہ تھا۔ وہ تو در اصل۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فقرہ پورا کریں تاکہ سند رہے اور مستقبل میں کام آئے :wink:
ثناءاللہ — مئی 13، 2006 1:36 شام
فرزوق بھائی یہ آپ نے جنس کب کی تبدیل کر لی :lol: :lol: :p
چلیں اب ہم بھی آپ کو فرزوق بی بی کہا کریں گے۔
:lol:
جیہ — مئی 13، 2006 1:45 شام
ثناء بھائی زہے نصیب۔۔۔
وہ آئے گھر ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
ثناءاللہ — مئی 13، 2006 2:15 شام
شکریہ جویریہ آپی
ہماری عزت افزائی کا ورنہ ہم تو بقول غالب
جاتا ہوں داغ حسرت لیے ہوئے
ہوں شمع کشتہ، درخور محفل نہیں رہا
شمشاد — مئی 13، 2006 2:55 شام
ثناءاللہ نے کہا:
فرزوق بھائی یہ آپ نے جنس کب کی تبدیل کر لی :lol: :lol: :p
چلیں اب ہم بھی آپ کو فرزوق بی بی کہا کریں گے۔
:lol:

ثناءاللہ بھائی آپ کی تو ایک ہی دھمکی کام کر گئی اور فرذوق نے اوتار تبدیل کر دیا۔
شمشاد — مئی 13، 2006 3:00 شام
جویریہ مسعود نے کہا:
ثناء بھائی زہے نصیب۔۔۔
وہ آئے گھر ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں

جوجو آگے کہیں یہ تو نہیں لکھنا تھا
۔۔۔ کہ جاتے ہوئے کچھ اٹھا کر تو نہیں لے گئے :wink:
ثناءاللہ — مئی 13، 2006 3:00 شام
شمشاد بھائی
دھمکی تو نہیں دی تھی بس ویسے ذرا شرم دلائی تھی جو انھیں آ گئی ہے
شمشاد — مئی 13، 2006 3:19 شام
یہ بھی کسی کسی کا کام ہے کہ شرم کھا جائے۔ :wink:
قیصرانی — مئی 13، 2006 6:37 شام
ثناءاللہ نے کہا:
شمشاد بھائی
دھمکی تو نہیں دی تھی بس ویسے ذرا شرم دلائی تھی جو انھیں آ گئی ہے
ثناء‌اللہ بھائی، ہم سب کے کہنے پر تو شرم نہیں پہنچی کہ ہم سب باہر تھے، آپ کیا لاہور میں‌ہیں‌کہ بات کا فوراً اثر ہو گیا؟
بے بی ہاتھی
شمشاد — مئی 13، 2006 8:08 شام
میرا خیال ہے کہ ثناء اللہ بھائی کے مقام کے آگے لاہور ہی لکھا ہوا ہے۔
قیصرانی — مئی 13، 2006 8:13 شام
اصل میں‌کچھ دن پہلے انہوں نے کسی دھاگے پر لکھا تھا کہ وہ آج کل لاہورسے باہر ہیں۔ اس لئے پوچھا۔
بے بی ہاتھی
شمشاد — مئی 13، 2006 9:07 شام
پھر کامیابی ہوئی کوئی کہ کہاں ہیں وہ؟
قیصرانی — مئی 13، 2006 9:27 شام
ابھی تک تو کوئی جواب نہیں ملا۔ دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔
بے بی ہاتھی
شمشاد — مئی 13، 2006 11:05 شام
جہاں اتنا انتظار کیا، تھوڑا اور کر لیں۔
قیصرانی — مئی 13، 2006 11:53 شام
جی میں‌بھی یہی سوچ رہا ہوں۔
بے بی ہاتھی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DB%81%DB%92.1974/page-19