سلام عرض ہے

جیہ — جون 28، 2006 7:18 شام
یاد نہیں ؟ 1906 میں مسلم لیگ بنی تھی۔ بنگال میں۔ میں بھی وہی موجود تھی۔ کب سر سلیم اللہ صدارت کر رہے تھے۔
قیصرانی — جون 28، 2006 7:21 شام
بہت عمدہ جیہ۔ چھا گئی ہیں
بےبی ہاتھی
جیہ — جون 28، 2006 7:32 شام
آپ ہی سے سیکھا ھے سب کچھ :بی بے تھی ہا
محمد شمیل قریشی — جون 28، 2006 7:42 شام
سسٹر جویریہ : بہت شرمندہ ہوں کہ آپ کو پہلے خوش آمدید نہ کہ پایا ۔ آئي ایم ویری ویری سوری ۔
جیہ — جون 28، 2006 7:45 شام
کوئی بات نہیں بھیا۔ میں اتنی خاص بھی نہیں ( مذاق)
قیصرانی — جون 28، 2006 8:12 شام
جویریہ مسعود نے کہا:
آپ ہی سے سیکھا ھے سب کچھ :بی بے تھی ہا
شکریہ جیہ، ورنہ من آنم کہ من دانم (ویسے اس کا مطلب کیا ہے:))
بےبی ہاتھی
شمشاد — جون 28، 2006 9:28 شام
جویریہ مسعود نے کہا:
یاد نہیں ؟ 1906 میں مسلم لیگ بنی تھی۔ بنگال میں۔ میں بھی وہی موجود تھی۔ کب سر سلیم اللہ صدارت کر رہے تھے۔

اچھا ٹھیک ہے ٹھیک ہے، لیکن یہ تو بتاؤ کہ 1912ء میں کیا ہوا تھا؟
محب علوی — جون 28، 2006 9:39 شام
1912 میں جو ہوا وہ بتا چکنے کے بعد یہ بھی بتانا کہ 1916 میں کیا ہوا تھا؟
اس طرح کم سے کم ہمیں تاریخ کا ہی پتہ چل جائے گا تمہارے توسط سے :wink:
فریب — جون 28، 2006 9:42 شام
جیہ اگر آپ کی عمر 123 سال ہے تو 123 سال پہلے سے شروع کریں اور ہر سال کے اہم واقعات بتاتی جائیں
پاکستانی — جون 28، 2006 9:54 شام
اس طرح تو 123 سال اور لگ جائیں گے۔
اپنی اپنی خیر مناؤ بھائیو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — جون 28، 2006 10:13 شام
محمد شمیل قریشی نے کہا:
سسٹر جویریہ : بہت شرمندہ ہوں کہ آپ کو پہلے خوش آمدید نہ کہ پایا ۔ آئي ایم ویری ویری سوری ۔

ہیں یہ کیا شمیل بھائی، آپ نے اب دیکھا ہے جیہ کو، آپ نئے آنے والوں کو محفل کے متعلق بتاتے ہیں، میں آپ کو اس نئی، جو اب خاصصصصصصصی پرانی ہو چکی ہے، کے متعلق بتاتا ہوں۔ یہ تو یہاں میرا مطلب ہے اس محفل کی بڑی اہم ہستی بن چکی ہیں۔ چچا غالب کی بھتیجی ہیں، اس لیے ان کی عمر 123 سال ہے۔ ان کے پاس 2000 کتابیں ہیں۔ جن میں سے 1997 ان کی اپنی ہیں اور 3 لوگوں سے پڑھنے کے لیے مانگی تھیں پھر واپس نہیں کیں، یا شاید 3 کتابیں ان کی اپنی ہیں اور باقی کی 1997 کتابیں ۔۔۔۔۔۔ ویسے ہیں 2000 ہی ان کے پاس۔ کھانا بہت اچھا بناتی ہیں۔ سکول بھی جاتی ہیں لیکن بھاگ بھاگ کے۔ ابھی بس اتنا ہی، باقی ملتے ہیں بریک کے بعد۔۔۔۔
فریب — جون 28، 2006 10:18 شام
ارے شمشاد بھائی اتنا کچھ تو مجھے بھی نہیں معلوم تھا شکریہ تعارف کروانے کا
شمشاد — جون 28، 2006 10:28 شام
فریب نے کہا:
ارے شمشاد بھائی اتنا کچھ تو مجھے بھی نہیں معلوم تھا شکریہ تعارف کروانے کا

ارے آپکو بھی نہیں معلوم تھا جیہ کے متعلق، یہ لیں، خیر ایک نئی خبر بھی ہے ان کے متعلق کہ حضرتِ آدم (ع) کو جنت سے نکلوانے میں بھی ان کا ہاتھ تھا۔
باقی پھر بریک کے بعد۔۔۔۔
شمشاد — جون 28، 2006 10:34 شام
محب علوی نے کہا:
1912 میں جو ہوا وہ بتا چکنے کے بعد یہ بھی بتانا کہ 1916 میں کیا ہوا تھا؟
اس طرح کم سے کم ہمیں تاریخ کا ہی پتہ چل جائے گا تمہارے توسط سے :wink:

بھئی آپ ترتیب خراب نہ کریں، 1912 سے 1916 کے درمیان 4 سال کا طویل وقفہ ہے اور ان 4 سالوں میں بہت سارے تاریخی اور غیر تاریخی واقعات رونما ہوئے تھے۔
فریب — جون 28، 2006 10:40 شام
آپ بھی تو 1906 سے سیدھے 1912 پر گئے تھے
شمشاد — جون 28، 2006 10:55 شام
ابھی جب وہ 1912ء کا واقعہ بتائے گی تو پھر اس درمیانی 6 سال کے واقعات پوچھے جائیں گے۔
سمجھا کریں ناں آپ بھی۔
فریب — جون 28، 2006 11:01 شام
اُہ اچھا اب سمجھا کہ آپ ایک معیاد مقرر کر رہے ہیں اس کے بعد درمیانی حالات پوچھے جائیں گے
شمشاد — جون 28، 2006 11:08 شام
ہاں جی اب سمجھے ہیں آپ بھی۔ لیکن اب بڑی بی آئیں گی کب؟
فریب — جون 28، 2006 11:11 شام
یہ تو آپ کو ہی معلوم ہو گا میری موجودگی میں تو بہت کم ہوتا ہے کہ وہ آئیں
شمشاد — جون 28، 2006 11:38 شام
عام طور پر صبح میں ہوتی ہیں بڑی بی لیکن آج تو خلافِ معمول شام میں بھی تھیں اور رات گئے تک رہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DB%81%DB%92.1974/page-21