سلام عرض ہے
شمشاد — مئی 14، 2006 12:01 صبح
سوچنے کا وقت گزر چکا، اب عمل کا وقت ہے۔
فرذوق احمد — مئی 19، 2006 8:59 صبح
ثناءاللہ نے کہا:
ثناءاللہ بھائی اللہ نہ کرے کبھی ایسا ہو۔ کہ میں لڑکے سے لڑکی بن جاؤں بندہ اچھا نہیں لگے گا نہ

شمشاد — مئی 19، 2006 10:47 صبح
یہ تب کی بات ہے جب تم نے اپنا اوتار لڑکی والا رکھا ہوا تھا۔
فرذوق احمد — مئی 19، 2006 11:01 صبح
شمشاد بھائی اوتار تو ابھی بھی لڑکی والا ہی ہے
شمشاد — مئی 19، 2006 11:37 صبح
لیکن یہ تو لڑکی کا اسکیچ ہے، پہلے والی تو بالکل اصلی لگ رہی تھی۔
فرذوق احمد — مئی 25، 2006 7:14 صبح
ہاں وہ تصویر تو ایسی ہی تھی میں نے وہ بھی ذخیرہ تصویر سے لی تھی جہاں سے یہ لی ہے
شمشاد — مئی 25، 2006 3:38 شام
farzooq ahmed نے کہا:
ہاں وہ تصویر تو ایسی ہی تھی میں نے وہ بھی ذخیرہ تصویر سے لی تھی جہاں سے یہ لی ہے
یہ بھی اچھی ہے۔ لیکن کچھ دنوں کے بعد بدل دیا کرو کہ تبدیلی اچھی لگتی ہے۔
جیہ — جون 28، 2006 11:46 صبح
لگتا ہے میں کچھ پرانی ہوگئی ہوں۔
قیصرانی — جون 28، 2006 11:56 صبح
میں تو 28 سال پرانا ہو چکا ہوں
بےبی ہاتھی
جیہ — جون 28، 2006 1:26 شام
میں محفل کی بات کر رہی تھی۔ کہ یہاں اب میں نئی نہیں رہی
شمشاد — جون 28، 2006 1:55 شام
محفل میں پرانی نہیں تو محفل سے باہر کون سی نئی ہو، باہر بھی اچھی خاصی پرانی ہو
40 سال سے زیادہ ہی ہو گی
قیصرانی — جون 28، 2006 2:11 شام
ہیں؟ میرا اندازہ غلط ہوا پھر تو

بےبی ہاتھی
شمشاد — جون 28، 2006 2:36 شام
تو آپ کیا سمجھے تھے 60، 70 کی ہے

قیصرانی — جون 28، 2006 3:53 شام

آپ کو کیسے پتہ میرے اندازے کا؟
بےبی ہاتھی
شمشاد — جون 28، 2006 4:07 شام
آپ نے خود ہی تو لکھا تھا کہ میرا اندازہ غلط ہوا تو میں نے آپ کے اندازے کا اندازہ لگایا تھا۔

قیصرانی — جون 28، 2006 6:50 شام
لیکن حیرت اس بات پر ہے کہ آپ کو بالکل درست پتہ چلا
بےبی ہاتھی
جیہ — جون 28، 2006 6:54 شام
غلط غلط غلط
میں 14 آگست کو 23 کی ہوجاؤنگی۔ نوٹ کریں۔ بڑے میاں اور چھوٹے میاں
محب علوی — جون 28، 2006 7:07 شام
جھوٹ جھوٹ جھوٹ
14 اگست کو تو پاکستان 60 سال کا ہوگا ، اس کے قریب قریب اندازہ لگایا جائے کیا عمر کا

جیہ — جون 28، 2006 7:10 شام
یک نہ شد دو شد
اچھا میری عمر نوٹ کرلیں سب کے سب
میری عمر ھے 123 سال
اب خوش؟
شمشاد — جون 28، 2006 7:14 شام
نہیں اتنی پرانی نہیں ہو سکتی، اچھا اگر 123 ہی ہے تو بتاؤ 1906ء میں کیا خاص بات ہوئی تھی؟
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DB%81%DB%92.1974/page-20