سلام عرض ہے

عینی شاہ — اگست 12، 2013 2:51 شام
ویلکم جیہ آپی :p:p:p
جیہ — اگست 12، 2013 6:25 شام
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے
تھینکس عینی
ابن رضا — نومبر 25، 2013 12:04 شام
خوش آمدید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیر سے ہی سہی
جیہ — نومبر 25، 2013 12:05 شام
خوش آمدید۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ دیر سے ہی سہی
اس کو دیر نہیں اندھیر کہتے ہیں
بہر حال چشم ما روشن و دل ما شاد ۔۔
تشکر و سپاس بسیار
شمشاد — جنوری 8، 2014 1:01 شام
حیرت ہے ظفری بھائی نے آج تک جیہ کو خوش آمدید نہیں کہا۔
(نوٹ : آج نجانے یہ دھاگہ کیسے ہتھے چڑھ گیا لیکن پرانی باتیں پڑھ کر مزہ بھی بہت آیا۔)
ماہی احمد — جنوری 8، 2014 1:04 شام
میری طرف سے بهی خوش آمدید جیہ :)
( میں کیا کروں یہ لڑی ہی آج ملی :p)
جیہ — جنوری 8، 2014 3:02 شام
آ ہاں
شکریہ شکریہ
طفری ان دنوں فعال نہ تھے شاید
ماہی تھینکس
جیہ — جنوری 8، 2014 3:07 شام
حیرت ہے ظفری بھائی نے آج تک جیہ کو خوش آمدید نہیں کہا۔
(نوٹ : آج نجانے یہ دھاگہ کیسے ہتھے چڑھ گیا لیکن پرانی باتیں پڑھ کر مزہ بھی بہت آیا۔)
شمشاد بھائی شروع میں میں کتنی ڈری ڈری اور سہمی تھی؟
یہ تو آپ ہی تھے جنہوں نے شروع دن سے اپنائیت دکھائی
میں ذندگی بھر آپ کو بھلا نہ سکوں گی. سچی.
میں تھوڑی سی جذباتی ہوگئی:)
شمشاد — جنوری 8، 2014 3:18 شام
شمشاد بھائی شروع میں میں کتنی ڈری ڈری اور سہمی تھی؟
یہ تو آپ ہی تھے جنہوں نے شروع دن سے اپنائیت دکھائی
میں ذندگی بھر آپ کو بھلا نہ سکوں گی. سچی.
میں تھوڑی سی جذباتی ہوگئی:)
کوئی بات نہیں بچہ۔ ایسا ہو جاتا ہے۔
خوش رہو۔
وہ تب کی بات ہے جب ڈری ہوئی تھیں، آجکل تو ڈراتی ہو۔
جیہ — جنوری 8، 2014 3:20 شام
:)
آصف اثر — جنوری 8، 2014 4:16 شام
۔
شمشاد — جنوری 8، 2014 4:26 شام
آصف بھائی کیا ہوا، تدوین کیوں کر دی؟
جیہ اتنی بھی ڈراؤنی نہیں ہے۔ میرا مطلب ہے اتنا تو نہیں ڈراتی۔
عثمان — جنوری 10، 2014 8:55 شام
محفل میں خوش آمدید! :)
جیہ — مئی 7، 2025 4:28 شام
21 اپریل 2006 کو آئی تھی. زندگی کے ہنگامہ خیز 19 سال تھے ۔
اتنی محبتیں ملیں کہ بیان سے باہر ہے
غالب پر کام کیا تو اتنا سراہا گیا کہ امید نہ تھی۔ غالب کی بھتیجی کا خطاب ملا
جب یہاں آئی تو جوان تھی ۔ شادی ہوئی ۔
اراکین محفل نے اتنا سلیبریٹ کیا ۔ ہفتوں تک میری شادی کے بارے کھولے گئے لڑیوں میں رونق لگی رہی۔
بیٹا ہوا تو سب کو جیسے خوشیاں منانے کا موقع ملا ۔
2009 میں آئ ڈی پی بن کر سوات چھوڑنا پڑا تو سب نے حوصلہ دیا
بیوہ ہوئی تو سب کو حقیقتاً صدمہ ہوا
کس کس بات کو یاد رکھوں۔ کس کس کے محبتوں کو بھول جاؤں ۔ میں ہی احسان فراموش تھی کہ برسوں محفل سے روٹھی رہی ۔ آج محفل ہم سے روٹھ گیا ہے تو سوچا آخری پوسٹ بھی اپنی اولین دھاگے میں ہی کروں
اللہ حافظ
اللہ تعالیٰ آپ کا ہمارا حامی وناصر ہو آمین
جاسمن — مئی 7، 2025 4:57 شام
آمین!
سید عاطف علی — مئی 7، 2025 5:07 شام
21 اپریل 2006 کو آئی تھی. زندگی کے ہنگامہ خیز 19 سال تھے ۔
اتنی محبتیں ملیں کہ بیان سے باہر ہے
غالب پر کام کیا تو اتنا سراہا گیا کہ امید نہ تھی۔ غالب کی بھتیجی کا خطاب ملا
جب یہاں آئی تو جوان تھی ۔ شادی ہوئی ۔
اراکین محفل نے اتنا سلیبریٹ کیا ۔ ہفتوں تک میری شادی کے بارے کھولے گئے لڑیوں میں رونق لگی رہی۔
بیٹا ہوا تو سب کو جیسے خوشیاں منانے کا موقع ملا ۔
2009 میں آئ ڈی پی بن کر سوات چھوڑنا پڑا تو سب نے حوصلہ دیا
بیوہ ہوئی تو سب کو حقیقتاً صدمہ ہوا
کس کس بات کو یاد رکھوں۔ کس کس کے محبتوں کو بھول جاؤں ۔ میں ہی احسان فراموش تھی کہ برسوں محفل سے روٹھی رہی ۔ آج محفل ہم سے روٹھ گیا ہے تو سوچا آخری پوسٹ بھی اپنی اولین دھاگے میں ہی کروں
اللہ حافظ
اللہ تعالیٰ آپ کا ہمارا حامی وناصر ہو آمین
آپ کا محفل سے دوری کا طویل وقت تو خیر گزر گیا لیکن آپ کی علم دوستی اور بے غرض خدمت کے سبب آپ کامقام محفلین کے دل میں ہمیشہ قابل قدر رہا اور رہے گا۔
یہ محبتیں اور دلی نیک خواہشات ہمیشہ ہم سب کے لیے ہی محفل کے انسان دوست ماحول کا احسان بن کر زندہ رہیں گی ۔
الف عین — مئی 8، 2025 3:04 صبح
جوجو تم کو کوئی بھول سکتا ہے بھلا، اردو محفل رہے یا نہ رہے، تم تو سب کے دلوں میں قیام پذیر ہو۔ کسی بابا جانی کی جوجو بٹیا، کسی شمشاد چاچو کی بھتیجی......
فہیم — مئی 8، 2025 12:06 شام
21 اپریل 2006 کو آئی تھی. زندگی کے ہنگامہ خیز 19 سال تھے ۔
اتنی محبتیں ملیں کہ بیان سے باہر ہے
غالب پر کام کیا تو اتنا سراہا گیا کہ امید نہ تھی۔ غالب کی بھتیجی کا خطاب ملا
جب یہاں آئی تو جوان تھی ۔ شادی ہوئی ۔
اراکین محفل نے اتنا سلیبریٹ کیا ۔ ہفتوں تک میری شادی کے بارے کھولے گئے لڑیوں میں رونق لگی رہی۔
بیٹا ہوا تو سب کو جیسے خوشیاں منانے کا موقع ملا ۔
2009 میں آئ ڈی پی بن کر سوات چھوڑنا پڑا تو سب نے حوصلہ دیا
بیوہ ہوئی تو سب کو حقیقتاً صدمہ ہوا
کس کس بات کو یاد رکھوں۔ کس کس کے محبتوں کو بھول جاؤں ۔ میں ہی احسان فراموش تھی کہ برسوں محفل سے روٹھی رہی ۔ آج محفل ہم سے روٹھ گیا ہے تو سوچا آخری پوسٹ بھی اپنی اولین دھاگے میں ہی کروں
اللہ حافظ
اللہ تعالیٰ آپ کا ہمارا حامی وناصر ہو آمین
محفل کو تالا لگنے میں ابھی تو کچھ وقت باقی ہے۔
تم نے کیوں ابھی سے ہی بوریا بستر سمیٹ لیا:confused:
سید عاطف علی — مئی 8، 2025 1:08 شام
محفل کو تالا لگنے میں ابھی تو کچھ وقت باقی ہے۔
تم نے کیوں ابھی سے ہی بوریا بستر سمیٹ لیا:confused:
یعنی
جب تلک بس چل سکے ساغر چلے۔۔۔۔۔
فہیم — مئی 8، 2025 1:24 شام
یعنی
جب تلک بس چل سکے ساغر چلے۔۔۔۔۔
یوں بھی ہوسکتا ہے کہ!
جب تک ہے چلم گرم
لگے دم تے مٹے غم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DB%81%DB%92.1974/page-26