سلام عرض ہے

جیہ — اپریل 28، 2006 6:22 شام
سارا دن گزر گیا، میرا کسی نے پوچھا بھی نہیں :cry:
خیر بقولِ غالب۔۔۔۔۔
غالبِ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں
رویئے زار زار کیا، کیجیئے ہائے ہائے کیوں
رضوان — اپریل 28، 2006 6:45 شام
لو جی میزبان خود شکوہ کناں ہیں
F@rzana — اپریل 28، 2006 6:56 شام
شمشاد، یہ تو آپ جان چھڑانے والی بات کر رہے ہیں، جو میں کہنا چاہتی تھی وہ آپ کے جواب سے مل جاتا ، خیر آپ کی مرضی!
اور جویریہ بہن زیادہ ہمدردی بھی اچھی نہیں ہوتی،
آپ تو بہت سیانی لگتی ہیں
لگتا ہے دیوان غالب ایک ایک شعر آپ کی پوسٹ میں بٹتے بٹتے پورا ہوجائے گا۔
محب کے علاوہ بھی غالب کے بڑے شیدائی ہیں یہاں۔
شمشاد — اپریل 28، 2006 9:23 شام
سچی بات کو اگر آپ جان چھڑانے والی بات سمجھتی ہیں تو ایسے ہی سہی۔
امیداورمحبت — اپریل 29، 2006 3:29 شام
جویریہ،
“ مجھ سے پہلے اس کی گلی تک میرے افسانے گئے۔۔“
اگر اس پوسٹ کے متعلق کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ اسے پڑھنے سے پہلے ہی آپ کا تعارف مجھ تک پہنچ چکا تھا۔۔۔۔ اس لئے خوش آمدید ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ویسے آپ کے نام پرنگاہ پڑتے ہی آپ کا شہر تمام تر رعنائیوں سمیت آنکھوں میں آگیا ہے۔ ۔ ۔ ۔اور یکدم سے خوائش جاگنےلگی ہے پھر سے گھنٹوں دریائے سوات کو تکنےکی۔ ۔ ۔ اور دل چاہ رہا کہ پوچھوں
کیا اب دریائے سوات اتنی ہی باتیں کرتا ہے؟؟ِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
قیصرانی — اپریل 29، 2006 3:38 شام
حیرت ہے ابھی بھی اس فورم کو لوگ جائن کر رہے ہیں۔ میں نے تو سنا تھا کہ میری پیدائش کے بعد سب والدین نے ایسی غلطی کرنے سے توبہ کر لی تھی(مذاق، اور وہ بھی کافی بھونڈا :lol: )
ویسے آپ کو اس محفل میں خوش آمدید ہو۔ غالب صاحب سے آپ کی وابستگی اچھی لگی۔ اچھی لگی کا کیا پس منظر ہے، یہ آپ کو ماوراء بی بی بتاسکتی ہیں یا پھر فرزانہ صاحبہ۔ ویسے میرا نیا تانا بانا ہے گاناگاناگانا۔ وہ دیکھ لیں اور اس کے علاوہ بھوت والے کالم میں میرا تبصرہ آپ سب لوگوں کا انتظار کر رہا ہے۔
قیصرانی
جیہ — اپریل 29، 2006 5:18 شام
umeedaurmohabbat نے کہا:
جویریہ،
“ مجھ سے پہلے اس کی گلی تک میرے افسانے گئے۔۔“
اگر اس پوسٹ کے متعلق کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ اسے پڑھنے سے پہلے ہی آپ کا تعارف مجھ تک پہنچ چکا تھا۔۔۔۔ اس لئے خوش آمدید ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ویسے آپ کے نام پرنگاہ پڑتے ہی آپ کا شہر تمام تر رعنائیوں سمیت آنکھوں میں آگیا ہے۔ ۔ ۔ ۔اور یکدم سے خوائش جاگنےلگی ہے پھر سے گھنٹوں دریائے سوات کو تکنےکی۔ ۔ ۔ اور دل چاہ رہا کہ پوچھوں
کیا اب دریائے سوات اتنی ہی باتیں کرتا ہے؟؟ِ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
غالب نے نہ جانے کس موقع پر یہ شعر کہا تھا مگر مجھے آپ کی پوسٹ پڑھکر یاد آگیا۔۔۔۔۔
آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے
مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا
بہر حال شکریہ اور آپ کو بھی خوش آمدید۔۔۔ دریائے سوات سے بہت دنوں سے ملاقات نہیں ہوئی ، گرمیاں آگئی ہیں۔ شاید ہوجائے ملاقات۔۔۔
جیہ — اپریل 29، 2006 5:25 شام
قیصرانی نے کہا:
حیرت ہے ابھی بھی اس فورم کو لوگ جائن کر رہے ہیں۔ میں نے تو سنا تھا کہ میری پیدائش کے بعد سب والدین نے ایسی غلطی کرنے سے توبہ کر لی تھی(مذاق، اور وہ بھی کافی بھونڈا :lol: )
ویسے آپ کو اس محفل میں خوش آمدید ہو۔ غالب صاحب سے آپ کی وابستگی اچھی لگی۔ اچھی لگی کا کیا پس منظر ہے، یہ آپ کو ماوراء بی بی بتاسکتی ہیں یا پھر فرزانہ صاحبہ۔ ویسے میرا نیا تانا بانا ہے گاناگاناگانا۔ وہ دیکھ لیں اور اس کے علاوہ بھوت والے کالم میں میرا تبصرہ آپ سب لوگوں کا انتظار کر رہا ہے۔
قیصرانی
جی ہاں جوائن بھی کر رہے ہیں اور مزا بھی لے رہے ہیں۔۔۔
ویسے تکلف برطرف آپ سے گلہ ہے۔۔۔ آپ نے بہت دیر کردی ویلکم کرنے میں۔۔۔ لیکن بھر بھی شکرگزار ہوں۔۔ حالانکہ آپ ویلکم کرنے نہیں بلکہ اپنے ڈور کی پبلیسٹی کے لئے آئے ہیں :lol:
قیصرانی — اپریل 29، 2006 5:36 شام
ویسے جویریہ صاحبہ، گلہ تو مجھے بھی آپ سے تھا کہ آپ نے ابھی تک مجھے خوش آمدید نہیں کہا، حالانکہ آپ مجھ سے بھی نئی ہیں۔خیراس لئے میں نے گلہ کرنے کی بجائے پبلسٹی کر دی۔ کیسا؟
قیصرانی
جیہ — اپریل 29، 2006 5:46 شام
آپ کا گلہ بجا ہے بھائی۔ میں آپ کو خوش آمدید کہنا بھول گئی تھی۔ خیر ۔۔۔دیر آید درست آید۔۔۔۔ خوش آمدید۔۔
رہی بات پبلیسٹی کی تو۔۔۔ بقولِ غالب۔۔۔۔
مقطع میں آپڑی ہے سخن گسترانہ بات
مقصود اس سے قطعِ محبت نہیں مجھے
قیصرانی — اپریل 29، 2006 6:51 شام
ارے، مجھ بیچارے کو تو فارسی نہیں آتی۔ کوئی سادہ زبان میں‌مدعا فرمایا جائے یا ارشاد کیا جائے تو جنابہ کی عین نوازش ہوگی۔
قیصرانی
F@rzana — اپریل 29، 2006 8:01 شام
قیصرانی نے کہا:
حیرت ہے ابھی بھی اس فورم کو لوگ جائن کر رہے ہیں۔ میں نے تو سنا تھا کہ میری پیدائش کے بعد سب والدین نے ایسی غلطی کرنے سے توبہ کر لی تھی(مذاق، اور وہ بھی کافی بھونڈا :lol: )
ویسے آپ کو اس محفل میں خوش آمدید ہو۔ غالب صاحب سے آپ کی وابستگی اچھی لگی۔ اچھی لگی کا کیا پس منظر ہے، یہ آپ کو ماوراء بی بی بتاسکتی ہیں یا پھر فرزانہ صاحبہ۔ ویسے میرا نیا تانا بانا ہے گاناگاناگانا۔ وہ دیکھ لیں اور اس کے علاوہ بھوت والے کالم میں میرا تبصرہ آپ سب لوگوں کا انتظار کر رہا ہے۔
قیصرانی

مجھ سے کیوں؟؟؟ :roll:
قیصرانی — اپریل 29، 2006 8:06 شام
جو بات نہیں‌پتا ہوتی ناں‌وہ سیانوں (ماوراء بی بی) یا فرزانوں(فرزانہ صاحبہ) سے پوچھ لیتے ہیں۔
قیصرانی
F@rzana — اپریل 29، 2006 8:11 شام
اور دیوانوں سے؟
۔
شکر ہے آپ نے مجھے “فرزانہ“ تو مانا
:lol: :lol: :lol:
قیصرانی — اپریل 29، 2006 8:26 شام
“اور دیوانوں سے؟
۔
شکر ہے آپ نے مجھے “فرزانہ“ تو مانا “
دیوانوں سے کہا جاتا ہے کہ “شکر ہے آپ نے مجھے“فرزانہ“ تو مانا۔
قیصرانی
F@rzana — اپریل 29، 2006 8:30 شام
لیجئے آپ آگیا صیاد اپنے جال میں
یعنی کہ آپ دیوانے ہیں؟
قیصرانی — اپریل 29، 2006 8:33 شام
F@rzana نے کہا:
لیجئے آپ آگیا صیاد اپنے جال میں
یعنی کہ آپ دیوانے ہیں؟
ظاہر ہے کہ دیوانہ ہوں، ورنہ آپ کو فرزانہ تھوڑی مانتا؟
پھر کہیں کہ “لیجئے آپ آگیا صیاد اپنے جال میں“
:lol:
قیصرانی
F@rzana — اپریل 29، 2006 8:42 شام
وہ تو کہنا ہی پڑے گا
کم از کم سوال جواب کا سلسلہ ہی چلتا رہے، ہے نا!
قیصرانی — اپریل 29، 2006 8:54 شام
واقعی
قیصرانی
F@rzana — اپریل 29، 2006 8:56 شام
ہاں جی،
:lol: :lol: :lol:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DB%81%DB%92.1974/page-8