سلام عرض ہے

قیصرانی — اپریل 29، 2006 9:15 شام
آپ کا اس طرح‌مسکرانا اچھا لگا۔ مگر جس کے تانے بانے کو استعمال کیا جا رہا ہے، اس سے پوچھ نہ لیں؟
قیصرانی
F@rzana — اپریل 29، 2006 9:20 شام
اس نے تو ہم دونوں کو مل کر “ کٹنا“ ہے
:lol: :lol: :lol: :lol:
کیا پھر بھی پوچھنا چاہیں گے؟
قیصرانی — اپریل 29، 2006 10:29 شام
یہ بھی درست اور بجا فرمایا آپ نے۔ ویسے مزید کلام سے کب نواز رہی ہیں؟
قیصرانی
F@rzana — اپریل 30، 2006 12:03 صبح
نوازا جا چکا ہے :lol:
قیصرانی — اپریل 30، 2006 12:15 صبح
بہت عنایت ہے آپ کی۔
میں دیکھتا ہوں‌ابھی جا کر۔
قیصرانی
جیہ — اپریل 30، 2006 7:41 صبح
ہم صحرا میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے
(غالب)
قیصرانی — اپریل 30، 2006 7:54 صبح
بجا ارشاد فرمایا جویرہ صاحبہ۔ ویسے بائی دا وے، 45 ڈگری میں کون سے بہار آئی ہے؟‌ یہاں‌فن لینڈ میں تو واقعی بہار کا موسم ہے۔ ویسے میں ابھی ناشتہ بنا اور پھر کر لوں۔ پھر آپ سے تفصیلی گپ شپ کرتا ہوں۔ آپ برا تو نہیں منائیں گی؟ جلد آگاہ کریں۔
قیصرانی
شمشاد — اپریل 30، 2006 8:03 صبح
45 ڈگری تو ابھی یہاں سعودی عرب میں نہیں ہوا تو سوات میں کہاں سے ہو گا۔ سوات میں تو اس وقت سال کا بہترین موسم ہوگا۔
جیہ — اپریل 30، 2006 8:06 صبح
اس میں برا ماننے والی کون سی بات ہے؟
میرے ڈسک پر جو گھڑی ہے وہ درجہ حرارت بھی بتاتی ہے۔۔ اور اس وقت 21 سینٹی گریڈ ہے۔۔ تو بہار اور کیا ھوتی ہے؟
جیہ — اپریل 30، 2006 8:08 صبح
ارے شمشاد بھائی آپ آگئے؟
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے
شمشاد — اپریل 30، 2006 8:12 صبح
میرا بھی یہی اندازہ تھا کہ اسی کے آس پاس ٹمپیریچر ہو گا۔
قیصرانی — اپریل 30، 2006 8:15 صبح
ڈیرہ غازی خان میں دو دن پہلے 45 تھا۔ اس لئے میں نےسوچا۔ ویسے 21 تو کافی اچھا درجہ حرارت ہے۔ یہاں فن لینڈ میں بھی 15 کے لگ بھگ ہے دن کو، اور رات کو صفر کے لگ بھگ۔ ویسے میں نے ناشتے کو مؤخر کر دیا ہے۔ گپ شپ جار ی ہے۔
قیصرانی
زیک — اپریل 30، 2006 8:15 صبح
ایک تو امریکہ میں رہتے ہوئے کچھ سوچنا پڑتا ہے کہ کوئی درجہ حرارت فارنہائٹ میں بتا رہا ہے یا سیلسیئس میں۔ ورنہ 45 اور 21 دونوں سردیوں کا موسم بنا دیں۔
قیصرانی — اپریل 30، 2006 8:19 صبح
جناب۔ برطانوی غلامی کی نشانی ہے ڈگری سیلسئس۔
قیصرانی
شمشاد — اپریل 30، 2006 8:34 صبح
جویریہ مسعود نے کہا:
ارے شمشاد بھائی آپ آگئے؟
بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے

جی حاضر ہوں، کہیے کیا خدمت کروں آپ کی۔
قیصرانی — اپریل 30، 2006 9:13 صبح
لو جی۔ میرا خیال ہے میں ناشتہ ہی لوں۔ جویریہ صاحبہ تو آف لائن ہو گئی ہیں۔ شمشاد بھائی سے تو چونچ لڑتی رہے گی۔
قیصرانی
شمشاد — اپریل 30، 2006 10:21 صبح
چشم ما روشن دلِ ماشاد
کہ یہی زندگی کی چھوٹی چھوٹی رونقیں ہیں
قیصرانی — اپریل 30، 2006 12:19 شام
شمشاد بھائی زندہ باد۔ اب کی بار آپ نے الیکشن میں کھڑا ہونا ہے۔ میں نے تب آپ کے لئے مہم چلانی ہے۔ شمشاد بھائی ایک بار پھر زندہ باد۔
قیصرانی
شمشاد — اپریل 30، 2006 1:25 شام
میں باز آیا الیکشن لڑنے سے۔
کہیں پڑھا تھا کہ اگر کسی دوست کو خوار کرنا ہو تو اسے ایک پرانی کار خریدوا دو، اگر زیادہ خوار کرنا ہے تو اس کی اس سے اونچے گھرانے میں شادی کروا دو اور خواری کی آخری سیٹرھی پر پہنچانا ہے تو اسے الیکشن لڑوا دو۔ تو بھائی میں باز آیا الیکشن لڑنے سے۔
(یہ ‘ خوار ‘ لفظ میں نے تھوڑی عزت بحال رکھنے کے لیے استعمال کیا ہے، اصل لفظ کچھ اور ہے)
جیہ — اپریل 30، 2006 1:34 شام
اس موقع پر کہتے ہیں ۔۔۔۔خوار مہ شے۔۔۔۔
یعنی خدا نہ کرے کہ آپ خوار ہو جائیں۔۔۔
میر نے شکوہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا بھی نہیں۔۔۔
مگر آپ کو ہم بہت پوچھتے ہیں۔۔۔اور مِس بھی کرتے ہیں جب آپ نہیں ہوتے۔۔۔۔
تم میرے پاس ہوتے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
( کہیں آپ جواب میں یہ نہ کہ دیں۔۔۔
تم میری پاس ہوتی ہو گویا
جب کوئی ‘دوسری‘ نہیں ہوتی :p
اور اللہ کبھی نہ کرے کہ آپ وہ ناگفتہ بہ لفظ ہو جائیں۔۔۔۔ :?:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%B6-%DB%81%DB%92.1974/page-9