شاہد احمد خان

شاہد احمد خان — اکتوبر 23، 2006 10:52 شام
شمشاد آپ کے سوالوں کے جواب حاضر ہیں۔۔
ا) نام :
شاہد احمد خان
2) پیار سے کس نام سے پکارے جاتے ہیں؟
پیار میں( آہستہ سے ) شاہد
3) غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں؟
غصے میں ( زور سے ) شاہد
4) بھائی بہن کتنے ہیں اور آپ کا نمبر؟
پانچ بھائی ،میرا نمبر پہلا ۔۔ بہن کوئی نہیں :(
5) ازدواجی حیثیت؟
غیر شادی شدہ
6) کراچی سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے۔ اگر 12 انچ نیچے ہوتا تو آپ کیا کرتے؟
کیا کرنا تھا وہی کرنا تھا جو اب کراچی والے کرتے ہیں
ویسے آپس کی بات ہے کراچی سطح سمندر سے نیچے نہیں‌ ہے ۔۔۔
شاہد احمد خان — اکتوبر 23، 2006 11:08 شام
قیصرانی ملنگوں‌کو چھیڑنے کی تاب کون رکھتا ہے :)
قیصرانی — اکتوبر 23، 2006 11:44 شام
شاہد احمد خان نے کہا:
قیصرانی ملنگوں‌کو چھیڑنے کی تاب کون رکھتا ہے :)
شکریہ بھائی، یہ بات بھی کسی کسی کو معلوم ہوتی ہے :wink:
شاہد احمد خان — اکتوبر 23، 2006 11:57 شام
جی جی قیصرانی جی
نہ چھیڑو ان ملنگوں‌کو نہ جانے دل سے کیا نکلے
بھلا نکلے ، برا نکلے ، نہ جانے بد دعا نکلے
شمشاد — اکتوبر 24، 2006 12:38 صبح
شاہد بھائی آپ کو سچ بتاؤں کراچی شہر واقعی میں سطح سمندر سے 6 انچ نیچے ہے۔
ماشاء اللہ، اللہ نظرِ بد سے بچائے، تو پھر آپ چاروں بھائیوں کو ازدواجی حثیت دلانے کے لیے راستے سے کب ہٹ رہے ہیں؟
صرف بھائی بھائی، پھر تو آپ کا گھر، گھر کم اور ہوسٹل زیادہ لگتا ہو گا، ایک بھائی کپڑے دھو رہا ہے، ایک ہانڈی میں چمچ ہلا رہا ہے، کوئی صفائی وغیرہ بھی کرتا ہو گا۔ :wink: :wink: :wink: کیا خیال ہے؟؟؟
دوست — اکتوبر 24، 2006 12:55 صبح
اوہ۔
اور باتیں آپ ایسے کرتے ہیں جیسے بڑے بزرگ ہوں
ہیں جی۔ :wink: :wink:
شاہد احمد خان — اکتوبر 24، 2006 2:25 صبح
ارے بڑے بزرگ سن لیں ‌گے تو برا مان جائیں ‌گے دوست
شاہد احمد خان — اکتوبر 24، 2006 2:28 صبح
شمشاد ، ماشاء‌اللہ سب ہی سگھڑ ، سلیقہ شعار اور گھر دار ہیں‌ ۔۔ اور چھڑوں‌ کے گھر میں‌ کھانا پکانے ، کپڑے دھونے اور صفائی ستھرائی کے لئے کسی حور نے آنا ہے آسمان سے ،، ویسے سوچو کبھی ایسا ہو تو کیا ہو ۔۔ :grin1:
شمشاد — اکتوبر 24، 2006 4:48 شام
تو لے آئیں ناں، کسی نے منع کیا ہوا ہے کیا؟
اور ہاں میں سمجھ سکتا ہوں، کہ میری خالہ کے 4 بیٹے ہی ہیں تو انہی کے گھر کا نقشہ میرے ذہین میں آیا تھا جو لکھ دیا۔
شاہد احمد خان — اکتوبر 25، 2006 12:58 شام
حوریں‌ لائی نہیں‌جاتیں‌ ،، ان سے ملنے کے لئے جنت تک جانا پڑتا ہے ۔۔ لیکن بقول غالب ،، جس میں‌لاکھوں‌برس کی حوریں‌ ہوں‌ ، ایسی جنت کا کیا کرے کوئی ۔۔۔
شمشاد — اکتوبر 25، 2006 1:06 شام
شاہد بھائی آپ ان حوروں کے چکر میں نہ پڑیں۔
یہ تو وہی بات ہوئی کہ جن کو زمین پر چلتے پھرتے چاند نظر نہیں آتے ان کو آسمان کا چاند کیا نظر آئے گا۔ تو آپ بھی جنت والی چھوڑ کر کسی دنیا والی کو ڈھونڈ لیں۔
شاہد احمد خان — اکتوبر 25، 2006 1:08 شام
تلاش جاری و ساری ہے ۔۔ دعا کریں‌ جلد خاتمہ باالخیر ہو
شمشاد — اکتوبر 25، 2006 1:12 شام
یہ ہوئی نہ بات۔
ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ کرئے جلد خاتمہ باالخیر ہو آپ کی تلاش کا۔
قیصرانی — اکتوبر 25، 2006 1:48 شام
برسبیل تذکرہ کل ایک بہت مزے کی کوٹیشن پڑھی
جنت میں‌ ہر کوئی جانا چاہتا ہے، لیکن مرنا کسی کو بھی قبول نہیں‌ :)
شمشاد — اکتوبر 25، 2006 1:52 شام
لیکن یہ آپ کو اس زمرے میں لکھنے کی کیوں ضرورت پیش آئی؟
شاہد احمد خان — اکتوبر 25، 2006 2:58 شام
قیصرانی کبھی بھی کہیں ‌بھی کچھ بھی لکھ سکتا ہے :)
شمشاد — اکتوبر 25، 2006 3:05 شام
کیا مطلب ہے شاہد بھائی آپ کا؟؟؟
یعنی کہ آپ بھی وہی سمجھتے ہیں جو میں سمجھتا ہوں :wink:
قیصرانی — اکتوبر 25، 2006 3:06 شام
شمشاد نے کہا:
لیکن یہ آپ کو اس زمرے میں لکھنے کی کیوں ضرورت پیش آئی؟
حوروں کا تذکرہ چل رہا تھا
دوست — اکتوبر 25، 2006 3:10 شام
پہلوئے حور میں لنگور۔
اسی تذکرے سے یاد آگیا۔ :twisted: :twisted:
شمشاد — اکتوبر 25، 2006 3:53 شام
شاکر بھائی کچھ تو خدا خوفی کریں یہ شاہد بھائی کے تعارف کا دھاگہ ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A7%DB%81%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D8%A7%D9%86.4260/page-3