شیخ کامران سعید

کامران — جون 4، 2012 6:56 شام
اسلام و علیکم دوستو!
میں اس فورم کا نیا ممبر ہوں، نام تو آپ سب جان گئے ہوں گے؟
میری عمر 21 سال ہے۔
میں ایف ایس سی کر چکا ہوں اور ابھی عسکری کلینک (مندرہ) میں بطور ڈسپنسر کام کرتا ہوں۔
مجھے کتابوں سے بہت لگاؤ ہے
اب آپ نے اگر مزید کچھ پوچھنا ہے تو پوچھ لیں۔۔۔
نایاب — جون 4، 2012 7:23 شام
محترم شیخ کامران سعیدصاحب
محفل اردو میں دلی خوش آمدید
مندرہ جہلم کے قریب ہے نا ؟
آج کل مندرہ اسٹیشن پر چائے کا کپ کتنے کا ہے ؟
کتاب دوست ہیں آپ ۔
کونسی کتاب نے سب سے زیادہ متاثر کیا ۔ ؟
زبیر مرزا — جون 4، 2012 7:39 شام
وعلیکم السلام
کامران سعید صاحب اُردو محفل میں خوش آمدید
آپ نے سوالات پوچھنے کی اجازت دی ہے تو سوال ہم بھی پوچھ لیتے ہیں
آپ کے پسندیدہ ادیب کون سے ہیں؟
زبیر مرزا — جون 4، 2012 7:40 شام
آپ کے پسندیدہ شعراء کون سے ہیں؟
کامران — جون 4، 2012 7:43 شام
جی جہلم سے پنڈی کی طرف آئیں تو جہلم کے بعد سوہاوہ پھر دینہ پھر گوجرخان پھر مندرہ۔
چائے کا کپ اب 15 کا ہے
ادبی کتابوں میں واصف علی واصف کی کتابیں بہت پسند ہیں، باقی بھی اچھے ہیں
کامران — جون 4، 2012 7:46 شام
پسندیدہ ادیب واصف علی واصف اور شاعر میر تقی میر۔
نعتیہ شاعری مجھے امام احمد رضا خان کی بہت پسند ہے
زبیر مرزا — جون 4، 2012 7:48 شام
ماشاء اللہ کامران صاحب اعلٰی ذوق پایا ہے آپ نے
کامران — جون 4، 2012 7:50 شام
شکریہ بھائی جان
فرخ منظور — جون 4، 2012 7:56 شام
خوش آمدید کامران!
نایاب — جون 4، 2012 8:12 شام
ادبی کتابوں میں واصف علی واصف کی کتابیں بہت پسند ہیں،
محترم واصف علی واصف کی کتب پسند ہونے کی وجہ بیان کریں گے ۔ ؟
زبیر مرزا — جون 4، 2012 8:20 شام
محترم واصف علی واصف کی کتب پسند ہونے کی وجہ بیان کریں گے ۔ ؟
نایاب آپ کبھی واصف علی واصف کی کوئی تحریر پڑھ لیں وجہ سمجھ میں آجائے گی
نایاب — جون 4، 2012 9:04 شام
نایاب آپ کبھی واصف علی واصف کی کوئی تحریر پڑھ لیں وجہ سمجھ میں آجائے گی
محترم بھائی مجھے قبلہ واصف علی کی مصاحبت کا شرف حاصل ہے ۔
اک ہزار راتوں میں نصف تو گزری ہیں ان کے سنگ ۔۔
یہ تو کامران بھائی سے بات چلانے کا اک بہانہ تھا ۔۔۔
حق مغفرت فرمائے عجب درویش عالم تھے ۔
شمشاد — جون 4، 2012 9:11 شام
کامران صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
آتے رہیے گا۔
عمر سیف — جون 5، 2012 5:42 صبح
خوش آمدید
محمد وارث — جون 5، 2012 6:33 صبح
خوش آمدید کامران صاحب
سیدہ شگفتہ — جون 5، 2012 6:37 صبح
السلام علیکم ، اردو محفل میں خوش آمدید !
الف عین — جون 5، 2012 3:10 شام
خوش آمدید کامران۔
ناعمہ عزیز — جون 5، 2012 3:19 شام
ااردو محفل میں خوش آمدید بھائی :rolleyes:
کامران — جون 5، 2012 5:55 شام
واہ واہ بہت خوب نایاب بھائی
مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی
واصف صاحب بہت کمال کے آدمی تھے
باقی سب احباب کا بھی شکریہ
کامران — نومبر 25، 2012 6:22 شام
میں آپ دوستوں کا بے حد مشکور ہوں
میری جاب اب شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں ہو گئی ہے اس لیے فورم پر بہت کم آتا ہوں مصروفیت کی وجہ سے
بہت ہی اچھا فورم ہے یہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%DB%8C%D8%AE-%DA%A9%D8%A7%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF.51860/