طارق شاہ

مدیحہ گیلانی — اگست 3، 2012 10:27 شام
طارق شاہ صاحب محفل میں خوش آمدید۔
تعبیر — اگست 3، 2012 10:40 شام
images
طارق شاہ — اگست 3، 2012 10:41 شام
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید کہ یہاں آپ کا وقت خوب گذرے گا اور ہمین آپ سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں محفلین اور محفل انتظامیہ کو معاون پائیں گے۔ :)
آپ سب کی مُحبتوں کا مقرُوض ہُوا!
بُہت خوش رہیں صاحب، اور اِسی طرح اُردو کی اِرتقاء کی مد میں محنت اوراِس کی آبیاری کرتے رہیں
بُہت نوازِش اِس پذیرائی کا، بُہت سے لوگ یہاں، ایسے ہیں کہ جِن سے چند ایّام میں بُہت مُتاثِر ہوا
خُود میں بھی سِیکھنے کے عمَل میں ہوں، اللہ ہم سب کو ایک دُوسرے سے اِستفادہ کرنے کی توفِیق عطا کرے
اور اس گھرانے کو ہمیشہ قیام رکھے آمین
تشکّر ایک بار پھر سے
طارق شاہ — اگست 3، 2012 10:43 شام
طارق شاہ صاحب محفل میں خوش آمدید۔
مدیحہ صاحبہ !
بہت نوازش
ممنون ہوں آپ سب کی پذیرائی پر
تشکّر
کاشفی — اگست 3، 2012 10:44 شام
اُردو، خاص طور سے شاعری سے دِلی اُنسِیّت ہے
اوراِس صنْف میں غزل سے دِلی رغبت
اچھی شاعری کی تلاش اور سرگردانی یہاں لائی
نِجی تحفّظات اور رازداری کا احترام کرتا ہوں، کون کیا ہے سے قطع نظر
کون کیا کہہ رہا ہے پر وقت صرْف کرتا ہوں، بزْم اور انجُمن کو ایک گھرانہ گردانتا ہوں
اور سب چھوٹے بڑے میرے لئے لائقِ تعظیم ہیں۔

اردو محفل میں خوش آمدید جناب طارق صاحب!۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ خوش رہیئے۔۔۔
ابن سعید — اگست 3، 2012 10:44 شام
آپ چاہیں تو غیر معرب تحریر بھی لکھ سکتے ہیں۔ :)
طارق شاہ — اگست 3، 2012 10:47 شام
Thank you so much
it so nice of you
thanks again
تعبیر — اگست 3، 2012 10:51 شام
Thank you so much
it so nice of you
thanks again

you are more than welcome
welcome again :):):)
طارق شاہ — اگست 3، 2012 10:52 شام
آپ چاہیں تو غیر معرب تحریر بھی لکھ سکتے ہیں۔ :)
جی بہت بہتر، کوشش کروں گا
طارق شاہ — اگست 3، 2012 11:08 شام
اردو محفل میں خوش آمدید جناب طارق صاحب!۔ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔ خوش رہیئے۔۔۔
مکرمی کاشفی صاحب
دار اصل اردو محفل میں میں آپ کی توسّط سے ہی آیا
وہ یوں کہ سرچ انجن میں غزل کی تلاش، اردو محفل تک لائی اورمطلوبہ غزل یہاں آپ نے پوسٹ کی تھی
تو وجہ آپ ہی بنے، پھر آپ کی کئی لگائیں ہوئی غزلوں نے ایسا متاثر کیا کہ آپ کے اس خاندان کا فرد بن گیا
بہت تشکّر نادانستہ کھینچ لانے کا اور اس محبت اور پذیرائی کا، لگتا نہیں کہ آپ سب کی محبتوں کا قرض چکا پاؤں گا
تشکّر کشفی صاحب
کاشفی — اگست 3، 2012 11:30 شام

یہ سب جان کر بھی بہت خوشی ہوئی طارق صاحب! خوش رہیئے۔۔
آپ یہاں آتے رہیئے اوراپنی دعاؤں میں ہم سب کو یاد رکھئیے۔۔۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 3، 2012 11:51 شام
خوش آمدید محترم آپ نے قدم رنجہ فرمایا یہ ہی ہمارے اس خانوادے کے لیے گراں قدر تحفہ محسوب ہوتا ہے۔۔ خوش رہیے امید یہ ہے کہ آپ کی شخصیت سے ہمیں بہت کچھ حاصل ہو گا۔
ذوالقرنین — اگست 4، 2012 12:23 صبح
خوش آمدید جناب طارق شاہ صاحب!
آپ بڑے پائے کے ہستیوں کے صف میں کھڑے ہیں۔ اسی لیے صرف خوش آمدید پہ ہی اکتفا کرتے ہیں۔:)
محمد وارث — اگست 4، 2012 7:03 صبح
خوش آمدید طارق صاحب
محمد بلال اعظم — اگست 4، 2012 7:09 صبح
بہت شکریہ جناب
تصویر سے تو آپ بہت ینگ لگ رہے ہیں، اگر انکل کہتے تو میرے خیال میں صحیح رہتا
بھائی کہہ کر آپ خود کو بڑھا کر رہے ہیں :lol:
تشکّر ممنون ہو اس پذیرائی پر

خاکسار کی عمر اٹھارہ سال چھ ماہ ہے۔
اصل میں مجھے آپ کی عمر کا اندازہ نہیں تھا، یہ میں نے اب دیکھی ہے۔
ویسے بھی انٹرنیٹ پہ ہر کسی کو بھائی کہنے کی عادت پڑی ہوئی ہے، کوشش کرتا ہوں کہ اس سے چھٹکارا مل ہی جائے۔
طارق شاہ — اگست 4، 2012 4:46 شام
خوش آمدید محترم آپ نے قدم رنجہ فرمایا یہ ہی ہمارے اس خانوادے کے لیے گراں قدر تحفہ محسوب ہوتا ہے۔۔ خوش رہیے امید یہ ہے کہ آپ کی شخصیت سے ہمیں بہت کچھ حاصل ہو گا۔
جناب نقوی صاحب
آنا باعث صد شادمانی و مسرت رہا
باہمی و اجتماعی روابط اور تبادلۂ خیال ہی ارتقا کا موجب ہوتے ہیں
اور انشااللہ ہم سب اس سے مستفید ہونگے
بہت شکریہ
طارق شاہ — اگست 4، 2012 4:54 شام
خوش آمدید جناب طارق شاہ صاحب!
آپ بڑے پائے کے ہستیوں کے صف میں کھڑے ہیں۔ اسی لیے صرف خوش آمدید پہ ہی اکتفا کرتے ہیں۔:)
ذوالقرنین صاحب
تشکّر ! کہ آپ نے ہمیں اپنی صف میں تو گردانا
خوش آمدید بہت پیارا اور مکمل احساسات کا حامل کلمہ ہے
آمدنِ شُما خوشم آمد
۔۔۔
آپ کے لئے یہ کہ
گفتن شما بسیار خوش من آمد
بہت خوش رہیں
طارق شاہ — اگست 4، 2012 4:57 شام
خوش آمدید طارق صاحب

بہت شکریہ وارث صاحب
ممنون ہوں
ذوالقرنین — اگست 4، 2012 5:12 شام
ذوالقرنین صاحب
تشکّر ! کہ آپ نے ہمیں اپنی صف میں تو گردانا
خوش آمدید بہت پیارا اور مکمل احساسات کا حامل کلمہ ہے
آمدنِ شُما خوشم آمد
۔۔۔
آپ کے لئے یہ کہ
گفتن شما بسیار خوش من آمد
بہت خوش رہیں
شکریہ محترم!
آپ نے تو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ ہم اس لائق کہاں! میں تو خود اپنا صف ڈھونڈ رہا ہوں۔ اپنا آپ تلاش کر رہا ہوں کہ ان فٹ ہوں۔
میرا اشارہ اس محفل کے روح رواں، رونق افروز شاعر ہستیوں سے ہے۔ (نام اس وجہ سے نہیں لکھ رہا ہوں کہ کچھ کمی نہ ہو پائے)۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 4، 2012 8:18 شام
جناب نقوی صاحب
آنا باعث صد شادمانی و مسرت رہا
باہمی و اجتماعی روابط اور تبادلۂ خیال ہی ارتقا کا موجب ہوتے ہیں
اور انشااللہ ہم سب اس سے مستفید ہونگے
بہت شکریہ
ویسے تو آپنے ہمیں نقوی صاحب پکارا ہمیں اچھا لگا۔۔ یوں تو سب ہمیں محفل میں یا تو مہدی خطاب دیتے ہیں یا تخلص سے مخاطب کرتے ہیں۔۔ اب تو خوشی یہ ہے کہ ہم نام کے تینوں ٹکڑوں سے پکارے جائیں گے۔ خوش رہئے۔:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B7%D8%A7%D8%B1%D9%82-%D8%B4%D8%A7%DB%81.53186/page-2