آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اپنے تعلیمی اور علمی سرگرمیوں کے بارے میں بتائیں نا۔ پاکستان کس شہر سے تعلق ہے اور امریکہ میں کیا مشاغل ہیں؟
جیہ جی! آپ کی کرم نوازی کا شکریہ۔

آپ کے ساتھ مل کر بھی بڑی خوشی ہوئی۔ پاکستان میں تعلق ڈیرہ غازی خان سے اور آبائی وطن باجوڑ ہے لیکن گزشتہ ربع صدی سے (اس وقت سے جب میں لیٹ ٹینز میں تھا) مغرب میں مقیم ہوں۔ تعلیم ایم بی اے (یونیورسٹی آف لورپول، برطانیہ) اور مزدوری یہاں امریکہ کے ایک بینک میں بطور پریمیر بینکر کے کرتا ہوں۔ لیکن بینکنگ کو طلاق دینے کا ارادہ ہے، اس لیے آج کل یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، اروائین، سے بزنس اینالسٹ بننے کے لیے سر ٹیفیکٹ حاصل کرنے کے لیے پر تول رہا ہوں۔ مشاغل میں مختلف ممالک کی سیر(الحمداللہ اب تک 24 ممالک گھوم چکاہوں۔) ، عالمی موسیقی اور ادب شامل ہیں لیکن تنہائی نے ایسا جکڑا ہوا ہے کہ کوئی کام بھی ڈھنگ سے نہیں ہو پاتا۔ شکریہ-
