غزل کی غزل

غزل کامران — جنوری 16، 2008 12:03 شام

نیویارک اور یہ لمبی ڈاڑھی :grin:
حسن علوی — جنوری 16، 2008 12:11 شام
بہت اچھی بات ھے، امید ھے وقت کے ساتھ ساتھ یہاں رہنا آپکو مزید اچھا لگے گا۔ اور ایک اسٹوڈنٹ ہونے کے حوالے سے آپکا فرض ھے کہ آپ اردو محفل کے اسکول میں جلد از جلد اپنا نام لکھوا لیں۔ یہاں‌ آکر آپکو اور بھی اچھا لگے گا۔
جلدی کیجیئے داخلہ مفت ھے اور یہ پیشکش محدود مدت کے لیئے ھے:)
ڈاکٹر عباس — جنوری 16، 2008 3:16 شام
خوش آمدید غزل
اس غزل سے بھی ملیں http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=4828
الف عین — جنوری 17، 2008 5:18 صبح
خوش آمدید غزل۔ غزل بھی اچھی کہی ہے،
خرم شہزاد خرم — جنوری 17، 2008 5:46 صبح
شکریہ فوٹو ٹیک 81
چلیں سیکھنا ہی ہے تو پہلے یہ سیکھیں کہ 'کا' اور 'کو' کا کیا فرق ہوتا ہے :) اور 'والسلام علیکم' کا کیا سکھاؤں :)

اور اس طرح آتے ساتھ ہی کلاس شروع ہی ہی
اصل میں ٹائیپنگ میں‌کچھ غلطی ہو جاتی ہے اس لے کا اور کو کبھی کبھی گل مل جاتے ہیں
خیر شکریہ اور ایک بار پھر خوش آمدید مس جی:grin:
محسن حجازی — جنوری 17، 2008 6:26 صبح
اس قدر تو راہ دیجیے کہ اوپر نیجے دائیں بائیں ہو سکیں آپ نے تو آتے ہی ناطقہ بند کر دیا ہے کچھ خدا کا خوف کیجیے!
ہم موڈریٹر ہیں ضرور مگر عام آدی کی طرح رہتے ہیں کبھی کسی کو دھمکایا نہیں فقط ایک لے دے کے شمشاد بھاائی ہیں جن کے خطوط کی تعداد کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں :grin:
ایک غزل اور ہو جائے؟ (نہیں نہیں آپ سی نہیں آپ سی تو ایک بہت ہے ورنہ ہمیں فورم لپیٹنا ہوگا:grin:)
اور چونکہ ہم بھی چھوٹی سی شاعری کی چھابڑی لگاتے ہیں اور آپ کی غزل میں ایک شعر کم ہے بمطابق روایت تو ہم پورا کیے دیتے ہیں:

وجود غزل سےہوا کم امکان سہو
وگر نہ غلطیاں املا کی کون چنے۔

دیکھییے کیسی خوبصورتی سے آپ کا نام مقطع میں مرصع کر دیا ہے گویا انگوٹھی میں نگینہ!
ارے وزن؟ نہیں ہے وزن میں؟ تو خاتون ہائیکو کی کتابیں بھی تو بکتی ہیں کہ نہیں؟
خرم شہزاد خرم — جنوری 17، 2008 7:27 صبح
جلدی میں اوپر نیجے ہو ہی جاتا ہے آپ معاف کردیں آئندہ نہیں ہوگا۔
خوش آمدید!
اللہ کے اس بندے کی طرف سے اللہ کی بندی کو بھی سلام پہنچے۔ امید ہے کہ کا کو کے کی وغیرہ اب کے ٹھیک جگہ پر بیٹھے ہیں۔

شکریہ ہے آپ آ گے ورنہ غزل نے تو دیوان کھڑا کر رکھا تھا :grin:
مغزل — جنوری 17، 2008 8:06 صبح
غزل کی ایک غزل سے یہ ذہن میں آیا۔
غزالِ دشت سگاں کو مرا سلام میاں
خدانصیب کرے علم و عفت و شہرت
ہے اتنی فرصتِ گفتار اور کلام میاں۔۔
زہے نصیب کہ ہم، غزل کو غزل کے لہجے میں خود کلامی میں منہمک دیکھتے ہیں۔
ما شا ء اللہ بہت خوبصورت غزل ہے۔ دلی داد اور دعائیں آپ کی خد مت میں۔۔۔۔
اللہ کرےحرمتِ قرطاس و قلم اور۔
م۔م۔مغل
خرم شہزاد خرم — جنوری 17، 2008 8:25 صبح
غزل کی ایک غزل سے یہ ذہن میں آیا۔
غزالِ دشت سگاں کو مرا سلام میاں
خدانصیب کرے علم و عفت و شہرت
ہے اتنی فرصتِ گفتار اور کلام میاں۔۔
زہے نصیب کہ ہم، غزل کو غزل کے لہجے میں خود کلامی میں منہمک دیکھتے ہیں۔
ما شا ء اللہ بہت خوبصورت غزل ہے۔ دلی داد اور دعائیں آپ کی خد مت میں۔۔۔۔
اللہ کرےحرمتِ قرطاس و قلم اور۔
م۔م۔مغل

واہ جناب واہ کیا بات ہے آپ کی آپ تو کمال کرتے ہیں بہت خوب م م مغل صاحب
محب علوی — جنوری 17، 2008 9:21 صبح
شکر ہے کوئی اللہ کی بندی بھی اس محفل پر آئی ورنہ جو بھی آتی ہیں وہ یا تو شعر و ادب کی بندیاں ہوتی ہیں یا ناز و انداز کی۔ :)
ویسے غزل اگر آپ کا اصلی نام ہے تو خوب لطف رہے گا اس لفظ کی بدولت نہ بھی ہوا اصلی تو تخلص تو ہے ہی ۔
آپ غزل ہیں کہئے غزالاں سے کوئی شناسائی ہے کہ نہیں ؟
جہانزیب — جنوری 20، 2008 10:04 شام
نیویارک اور یہ لمبی ڈاڑھی :grin:

:grin: الفاظ خوب جوڑ لیتی ہیں ڈاکٹر صاحبہ:haha:
محب علوی — فروری 4، 2008 4:39 شام
جہانزیب الفاظ جوڑ جاڑ‌ کر وہ یہ جا وہ جا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
ویسے آجکل لوگ آ تو بہت رہے ہیں مگر ٹک کوئی نہیں رہا یہ کیا چکر ہے
صرف علی — فروری 6، 2008 9:53 صبح
خوش آمدید غزل اردو محفل میں۔
سیدہ شگفتہ — فروری 25، 2008 3:25 شام
السلام علیکم غزل
خوش آمدید !
سیدہ شگفتہ — فروری 25، 2008 3:26 شام
غزل کی غزل جو کوئی بھی سُنے
کہے واہ اور پھر سر اپنا دھنے

الٰہی مقدّر لکھا کیا مرا
سبھی خواب بکھرے جو میں نے بُنے

ملی ہار اس عشق کی راہ میں
گو پلکوں سے کنکر بھی میں نے چُنے

ہوا قافیہ تنگ تیرا غزل
وہی جانے جو دل سے تجھ کو سُنے

اس محفل سخنوراں و بزمِ سخن شناساں کو اللہ کی اس ادنٰی سی بندی کا سلام پہنچے۔
۔

عمدہ !
یونس رضا — فروری 25، 2008 4:32 شام
شکریہ فوٹو ٹیک 81
چلیں سیکھنا ہی ہے تو پہلے یہ سیکھیں کہ 'کا' اور 'کو' کا کیا فرق ہوتا ہے :) اور 'والسلام علیکم' کا کیا سکھاؤں :)

بہت خوب غزل :)
زینب — فروری 26، 2008 4:46 صبح
خوش آمدید غزل۔۔۔۔۔۔۔
تعبیر — فروری 27، 2008 11:35 صبح
خوش آمدید۔پر آپ ہیں کہاں؟
پھول — مارچ 14، 2008 6:28 شام
حنا کی طرف سے سلام​
مغزل — مارچ 15، 2008 10:01 صبح
لگتا ہے غزل بہنا کو ہم میں سے کسی کی بات ناگوار گزری ہے۔
جبھی تو کلپنا دیوی کی طرح غائب ہیں۔۔
غزل بہن ۔۔۔۔۔ بھئی ہم سب آپ کے منتظر ہیں۔۔
جلدی کیجئے کہیں دیر نہ ہوجائے ۔۔۔
م۔م۔مغل

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84.10421/page-2