ارے ارے ۔۔۔۔۔۔۔۔ زینب بی بی
کیا کرتی ہیں آپ ۔۔ بھئی ہم یہیں موجود ہیں دراصل بجلی کی آنکھ مچولی اجازت نہیں دیتی
وگرنہ میرا بس چلے تو ساری زندگی اہلِ ادب کے قدموں میں گزار دوں۔۔
آپ کی شاعری کے گوشے میں ، میں نے ایک نظم ارسال کی ہے دیکھ لیجئے ،، نیاز مند
م۔م۔مغل
زینب — مارچ 18، 2008 3:18 شام
نظم تو پڑھ لیتی ہوںمیں پر پہلے غیر حاضری کی تفصیلی وجہ بتاو۔۔۔۔۔۔بجلی کا بہانا بھی کوئی بہانا ہے
ارے ارے ۔۔۔ زینب صاحبہ یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔
ہوبہو چنگیزی لہجہ ہے آپ کا۔۔ تفنن برطرف، السلام و علیکم و آدابِ مسنون۔
ویسے اب توآپ نظم پڑھ ہی چکی ہوں گی ۔۔ اس کرم کیلئے ممنون ہوں۔
میرا پہلا عذر صد فیصد صحیح ہے معاملہ بجلی صاحبہ کی ناراضگی ہی کا ہے۔
دوسرا معاملہ میری طبیعت کی ناسازی تھا۔
خیر اب تو میں حاضر ہونے لگا ہوں۔۔۔
ناراض مت ہوں۔۔ بچوں کو حوصلہ دیا کرتے ہیں نہ کہ دھمکی۔۔۔۔۔۔۔۔
یک طفلِ ناداں
م۔م۔مغل
زینب — مارچ 23، 2008 3:41 صبح
یہ مجھے دوسری بار چنگیزی لبو لہجے کا طعنہ ملا۔۔۔۔۔بھلا میرے لہجے میں مغلیہ دور کی کوئی جھلک کیوں نہیں ملتی لگتا ہے آض اپنا شجرہ نسب عینک لگا کے دیکھنا پڑے گا پھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔
مغزل — مارچ 23، 2008 5:37 صبح
اے نیک بی بی ۔۔
پریشان نہ ہو! کارزارِ ہستی میں منگولوں سے بھی سابقہ پڑسکتا ہے ۔
شجرہ دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ بات محض برائے تفنن کہی گئی ہے۔
(ہاں اگر دیکھنا ہی ہے تو محدب عد سے (آلہ ءِ مکبّر الوجود) کی ضرورت ہوگی)
رہی بات طعنے کی ۔۔ تو اے سعادت مند نیک پروین۔۔۔
ہم مجسم طعنہ ہیں ۔۔ زندگی کے چہرے پر۔
امید ہے آپ کو میری کوئی بھی بات ناگوار و گوار گزری تو
آپ مجھے معاف کیجئے گا۔
طالبِ خیر
م۔م۔مغل
شمشاد — مارچ 23، 2008 5:48 صبح
چنگیز خان کو پتہ چل گیا تو بُرا مان جائے گا۔ مغلوں کی خیر ہے کہ ان کی تو سات پشتوں نے بادشاہی کی تھی۔ ویسے عینک کے شیشوں کا نمبر اب بدلوا ہی لو۔
اے نیک بی بی ۔۔
پریشان نہ ہو! کارزارِ ہستی میں منگولوں سے بھی سابقہ پڑسکتا ہے ۔
شجرہ دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ بات محض برائے تفنن کہی گئی ہے۔
(ہاں اگر دیکھنا ہی ہے تو محدب عد سے (آلہ ءِ مکبّر الوجود) کی ضرورت ہوگی)
رہی بات طعنے کی ۔۔ تو اے سعادت مند نیک پروین۔۔۔
ہم مجسم طعنہ ہیں ۔۔ زندگی کے چہرے پر۔
امید ہے آپ کو میری کوئی بھی بات ناگوار و گوار گزری تو
آپ مجھے معاف کیجئے گا۔
طالبِ خیر
م۔م۔مغل
شکریہ لیکن جیتنے کے امکانات معدوم ہیں۔
کہ ان سے آج تک کوئی جیتا بھی ہے۔
زینب — مارچ 23، 2008 3:08 شام
شمشاد بھائی یہ کیا۔۔۔۔اپ میرے مد مقابل کے شروعات سے پہلے ہی حوصلے پست کر رہے ہیں کیا خاک مزہ آئے گا جنگ و جدل میں۔۔ویسے یہ چنگیز خان کہاں ملے گا۔۔۔اپ کے پاس کوئی اتا پتا ان انکل کا