فے کاف

فے کاف — فروری 12، 2019 12:44 شام
محفل میں خوش آمدید فیضانہ صاحبہ
تھینک یو
فے کاف — فروری 12، 2019 12:46 شام
اردو محفل میں خوش آمدید! :)
تھینک یو
فے کاف — فروری 12، 2019 12:49 شام
عرفان بھائی ۔۔۔
وہی پرانی بو۔۔۔
کیا آپ کو بھی آرہی ہے؟؟؟
کیسی بو؟
یہ بات کرنے کا کون سا طریقہ ہے؟ اگر کوئی پہلی بار آئے تو اس طرح مذاق بنایا جاتا ہے۔ مجھ سے غلطی ہو گئی جو اس فورم کو جوائن کر لیا۔
محمد فہد — فروری 12، 2019 1:05 شام
کیسی بو؟
یہ بات کرنے کا کون سا طریقہ ہے؟ اگر کوئی پہلی بار آئے تو اس طرح مذاق بنایا جاتا ہے۔ مجھ سے غلطی ہو گئی جو اس فورم کو جوائن کر لیا۔
طریقہ تو ایک جیسا ہی ہوتا ہے مگرہر جگہ اور ہر انسان کی سوچ اور نیت اور لہجا الگ ہوتا ہے۔ اور ہر انسان اکثر ہر بات کا مطلب بھی الگ لیتا ہے۔جیسے یار کے لفظ کوعام طور پر اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ مگر اچھی نیت سے کہا جائے تواسی لفظ میں اپنائیت ہی اپنائیت ہے۔ اور جیسے کسی اجنبی سے اچانک سے مذاق کرڈالیں تو چاہے ہم نے اس کی کسی اچھی عادت کی وجہ سے کہا ہو مگر وہ ہمارے اس جملے کو مشکوک نظر سے ہی دیکھے گا۔ توبس اس کا بہتر حل تو یہی ہے کہ جب تک دو لوگ ایک دوسرے سے مانوس نہ ہو جاءیں ، کلچراور حالات کو دیکھ کر احتیاط سے کام لیا جائے۔
بہنا، آپ بھی بڑا نا مانیے گا ۔
مریم افتخار — فروری 12، 2019 1:05 شام
خوش آمدید محترمہ!
بہت خوشی ہوئی آپ کے متعلق جان کر. امید ہے کہ آپ ہماری محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی. :)
میری جانب سے ایک سوال: کیا آپ ورکنگ وومن ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کا شعبہ کیا ہے؟
سید عاطف علی — فروری 12، 2019 1:06 شام
کیسی بو؟
یہ بات کرنے کا کون سا طریقہ ہے؟ اگر کوئی پہلی بار آئے تو اس طرح مذاق بنایا جاتا ہے۔ مجھ سے غلطی ہو گئی جو اس فورم کو جوائن کر لیا۔
دراصل محفلین کی آپس کی گفتگو کبھی کبھی اس طرح شامل ہو جاتی ہے ۔
بھئی محفلین نئے داخل ہونے والے ممبران کا ذرا خاص خیال رکھیں ۔ مزاج ہر ایک کا اپنا اپنا ہوتا ہے ۔
محمد فہد — فروری 12، 2019 1:24 شام
یہاں ان لوگوں کو خاص طور بہت احتیاط کرنی چاہے جو ہر وقت بس شہوک شبہات میں رہتے ہیں۔ لوگوں کی خوشنودی کے اتنے دلدادہ ہوتے ہیں کہ اگر انہیں محسوس ہو کہ انکے اس رویے سے کسی کی دل آزاری ہو رہی ہے یا نہیں نمبر بڑھانے اور لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بعض اوقات اخلاق سے گری ہوئی باتیں بھی کر جاتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ لوگوں کو تو خوش کر رہے ہیں مگر کس قیمت میں نے یہی بات پہلے بھی ایک جگہ کہی تھی پرہیز کرنا چاہے ہر آنے والے ممبر کے ساتھ فٹ سے ہی شروع نہیں ہو جانا چاہے۔ کوئی نیا ممبر آئے تو بس کسی طریقے سے اسکو "فیک آئی ڈی" ثابت کر کے رہیں ۔۔
زیک — فروری 12، 2019 1:30 شام
خوش آمدید فے کاف
فہد اشرف — فروری 12، 2019 1:37 شام
یہ اساطیری لحاظ سے اچھا رہے گا :LOL:
گلزار خان — فروری 12، 2019 1:39 شام
خوش آمدید
عرفان سعید — فروری 12، 2019 1:43 شام
یہاں ان لوگوں کو خاص طور بہت احتیاط کرنی چاہے جو ہر وقت بس شہوک شبہات میں رہتے ہیں۔ لوگوں کی خوشنودی کے اتنے دلدادہ ہوتے ہیں کہ اگر انہیں محسوس ہو کہ انکے اس رویے سے کسی کی دل آزاری ہو رہی ہے یا نہیں نمبر بڑھانے اور لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بعض اوقات اخلاق سے گری ہوئی باتیں بھی کر جاتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ لوگوں کو تو خوش کر رہے ہیں مگر کس قیمت میں نے یہی بات پہلے بھی ایک جگہ کہی تھی پرہیز کرنا چاہے ہر آنے والے ممبر کے ساتھ فٹ سے ہی شروع نہیں ہو جانا چاہے۔ کوئی نیا ممبر آئے تو بس کسی طریقے سے اسکو "فیک آئی ڈی" ثابت کر کے رہیں ۔۔
آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں۔ اگر اس قدر مسئلہ ہے تو پہلے پولیس سے تصدیق کروا لیں پھر ممبر بننے دیں۔
گلزار خان — فروری 12، 2019 2:37 شام
پولیس سے تصدیق کروانے کی نوبت کیوں آن پڑی
لاریب مرزا — فروری 12، 2019 3:28 شام
شکریہ لاریب مرزا
میری دوست کو اردو سے کوئی خاص دلچسپی نہیں۔ ان کے شوہر نے محفل کا بتایا تھا۔
جی بہتر!! :)
بہت یوزفل اور انفارمیٹو ہے
بہنا!! آپ نے اردو محفل فورم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ لہٰذا کوشش کیجیے کہ اردو کے الفاظ استعمال کریں۔ اردو محفل کی یہی تو انفرادیت ہے۔ اور آپ کو تو اردو میں دلچسپی بھی ہے۔ :)
ربیع م — فروری 12، 2019 5:03 شام
خوش آمدید
سردار محمد نعیم — فروری 12، 2019 5:59 شام
محفل میں خوش آمدید !!!
فے کاف — فروری 12، 2019 7:23 شام
محفل میں خوش آمدید
شکریہ
فے کاف — فروری 12، 2019 7:26 شام
خوش آمدید محترمہ!
بہت خوشی ہوئی آپ کے متعلق جان کر. امید ہے کہ آپ ہماری محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی. :)
میری جانب سے ایک سوال: کیا آپ ورکنگ وومن ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کا شعبہ کیا ہے؟
شکریہ مریم افتخار
بچوں کی وجہ سے پچھلے دس سال سے گھر داری چل رہی ہے۔
فے کاف — فروری 12، 2019 7:26 شام
شکریہ
فے کاف — فروری 12، 2019 7:27 شام
یہ اساطیری لحاظ سے اچھا رہے گا :LOL:
یہ اساطیری کس کا نام ہے؟
فے کاف — فروری 12، 2019 7:30 شام
جی بہتر!! :)
بہنا!! آپ نے اردو محفل فورم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ لہٰذا کوشش کیجیے کہ اردو کے الفاظ استعمال کریں۔ اردو محفل کی یہی تو انفرادیت ہے۔ اور آپ کو تو اردو میں دلچسپی بھی ہے۔ :)
اوکے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%DB%92-%DA%A9%D8%A7%D9%81.105476/page-4