فے کاف

خالد محمود چوہدری — فروری 12، 2019 7:40 شام
محفل میں خوش آمدید
سین خے — فروری 12، 2019 8:38 شام
محفل میں خوش آمدید فیضانہ :) امید ہے کہ آپ کا یہاں اچھا وقت گزرے گا۔
آپ یہاں پر کئے گئے شکوک و شبہات سے گھبرائیے نہیں۔ جب میں یہاں آئی تھی تو میرے لئے بھی کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود سب سے بڑی اچھی سلام دعا ہو گئی۔ آپ کا بھی کچھ عرصے بعد دل چاہے گا کہ یہاں سے نہ جایا جائے :)
امید ہے کہ آپ آتی رہیں گی :)
فے کاف — فروری 13، 2019 9:16 صبح
محفل میں خوش آمدید فیضانہ :) امید ہے کہ آپ کا یہاں اچھا وقت گزرے گا۔
آپ یہاں پر کئے گئے شکوک و شبہات سے گھبرائیے نہیں۔ جب میں یہاں آئی تھی تو میرے لئے بھی کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود سب سے بڑی اچھی سلام دعا ہو گئی۔ آپ کا بھی کچھ عرصے بعد دل چاہے گا کہ یہاں سے نہ جایا جائے :)
امید ہے کہ آپ آتی رہیں گی :)
شکریہ سین خے۔ آپ کا نام کیا ہے؟
آپ کی باتوں سے لگتا ہے یہاں بھی مردوں کا راج ہے۔
کیا آپ کے آنے پر بھی سونگھ کر استقبال کیا گیا تھا؟
فے کاف — فروری 13، 2019 9:20 صبح
معافی چاہتا ہوں اگر کوئی بات ناگوار گزری ہو۔
جس بُو شناس نے اتنے خوشبو دار الفاظ لکھے تھے وہ کس گندگی کے ڈھیر کو سونگھ رہا ہے؟
سید عمران — فروری 13، 2019 9:24 صبح
کیسی بو؟
یہ بات کرنے کا کون سا طریقہ ہے؟ اگر کوئی پہلی بار آئے تو اس طرح مذاق بنایا جاتا ہے۔ مجھ سے غلطی ہو گئی جو اس فورم کو جوائن کر لیا۔
بو سے مراد خدانخواستہ بدبو نہیں بلکہ آشنائی کی بو ہے۔۔۔
بعض اوقات کچھ بچھڑے ساتھی نئی آئی ڈی بناتے ہیں۔۔۔
اس لیے کبھی ایسا لگتا ہے جیسے کوئی پرانا محفلین نئے نام سے آیا ہے!!!
محمداحمد — فروری 13، 2019 9:58 صبح
خوش آمدید!
کچھ ماہ پہلے میری ایک دوست کے شوہر نے اردو محفل کے بارے میں بتایا اور فورم کے کچھ حصوں کا تعارف کروایا تو کچھ دلچسپی پیدا ہوئی۔

یہ پڑھ کر طویل دورانیہ کے اشتہارات کا سا گمان گزرا۔ :)
محمداحمد — فروری 13، 2019 10:11 صبح
شکریہ سین خے۔ آپ کا نام کیا ہے؟
آپ کی باتوں سے لگتا ہے یہاں بھی مردوں کا راج ہے۔
کیا آپ کے آنے پر بھی سونگھ کر استقبال کیا گیا تھا؟

دراصل زیادہ تر محفلین کسی بھی تھریڈ میں ایک دوسرے سے باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں (یہ محفل کے دوستانہ ماحول کی علامت ہے)۔
مزید دراصل کئی ایک بار کچھ لوگوں نے خواتین کے نام سے آئی ڈی بنا کر کچھ لوگوں کے جذبات کا استحصال کیا جس کے باعث دودھ کے جلے چھاج کو بھی پھونک پھونک کر پینے لگے۔ انہی پچھلے تجربات کا بیان بین السطور پچھلے مراسلوں میں کچھ بے احتیاطی سے کر دیا گیا۔ جو غالباً آپ کو ناگوار گزرا۔
ویسے محفل اچھے لوگوں سے بھری ہوئی ہے ۔ اگر آپ اچھی ہیں تو آپ کو محفلین اور اُن کے رویّوں کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ :)
خوش رہیے۔
فلسفی — فروری 13، 2019 10:14 صبح
خواتین کے نام سے آئی ڈی بنا کر کچھ لوگوں کے جذبات کا استحصال کیا
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
جس کے باعث دودھ کے جلے چھاج کو بھی پھونک پھونک کر پینے لگے
اس کو عاجز نصیحت کے طور پر لے گا۔
ویسے محفل اچھے لوگوں سے بھری ہوئی ہے ۔
تعریف کا شکریہ احمد بھائی۔ :in-love:
عبدالقیوم چوہدری — فروری 13، 2019 10:16 صبح
السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔:)
عبدالقیوم چوہدری — فروری 13، 2019 10:19 صبح
خوش آمدید!
یہ پڑھ کر طویل دورانیہ کے اشتہارات کا سا گمان گزرا۔ :)
اور یہ پڑھ کر مجھے 'کچھ کچھ' ہونے لگا ہے۔
عبدالقیوم چوہدری — فروری 13، 2019 10:21 صبح
مزید دراصل کئی ایک بار کچھ لوگوں نے خواتین کے نام سے آئی ڈی بنا کر کچھ لوگوں کے جذبات کا استحصال کیا۔

ہیں۔۔۔۔۔:eek: قسمے:unsure:
محمداحمد — فروری 13، 2019 10:23 صبح
اس کو عاجز نصیحت کے طور پر لے گا۔

عاجز کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ 500 مراسلے ہونے سے پیشتر نئے محفلین سے ہمکلام ہونے کی کوشش نہ کرے۔ :)
محمداحمد — فروری 13، 2019 10:24 صبح

یہ لکھنے کی کیا ضرورت تھی۔ بس ایک مسکراہٹ جڑ دیتے۔
پیغام تو سگنیچر میں موجود ہی تھا۔
عبدالقیوم چوہدری — فروری 13، 2019 10:27 صبح
ویسے محفل اچھے لوگوں سے بھری ہوئی ہے ۔
آپ نئے محفلین سے ہمیشہ اپنا ذکر ہی کر دیتے ہیں۔ ;)
پائین۔۔۔۔۔ ساڈے ورگیاں تے وی کوئی دو اکھر لکھ چھڑیا کرو۔:)
عبدالقیوم چوہدری — فروری 13، 2019 10:29 صبح
یہ لکھنے کی کیا ضرورت تھی۔ بس ایک مسکراہٹ جڑ دیتے۔
پیغام تو سگنیچر میں موجود ہی تھا۔
اوہ۔۔۔ سگنیچر ہمیشہ سے جلاوطن ہیں، دکھتے ہی نہیں۔
محمداحمد — فروری 13، 2019 10:32 صبح
آپ نئے محفلین سے ہمیشہ اپنا ذکر ہی کر دیتے ہیں۔ ;)
پائین۔۔۔۔۔ ساڈے ورگیاں تے وی کوئی دو اکھر لکھ چھڑیا کرو۔:)

آپ کے لئے صرف دو اکھر لکھنے کے لئے مختصر نویسی میں اچھا خاصا طاق ہونے کی ضرورت ہے جو ہم نہیں ہیں۔ :(
فلسفی — فروری 13، 2019 10:32 صبح
عاجز کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ 500 مراسلے ہونے سے پیشتر نئے محفلین سے ہمکلام ہونے کی کوشش نہ کرے۔ :)
یاد رکھوں گا ۔۔۔ اسے تو میں یاد رکھوں گا۔ :)
عبدالقیوم چوہدری — فروری 13، 2019 10:35 صبح
آپ کے لئے صرف دو اکھر لکھنے کے لئے مختصر نویسی میں اچھا خاصا طاق ہونے کی ضرورت ہے جو ہم نہیں ہیں۔ :(
:(:(
عبدالقیوم چوہدری — فروری 13، 2019 10:39 صبح
عاجز کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ 500 مراسلے ہونے سے پیشتر نئے محفلین سے ہمکلام ہونے کی کوشش نہ کرے۔ :)
جی آ۔ ۔۔ قبل از مراسلات پنج صد گفتگو ہائے نوواردان کے جملہ حقوق پرانے اچھوں نے محفوظ کر رکھے ہیں۔:)
محمداحمد — فروری 13، 2019 10:46 صبح
جی آ۔ ۔۔ قبل از مراسلات پنج صد گفتگو ہائے نوواردان کے جملہ حقوق پرانے اچھوں نے محفوظ کر رکھے ہیں۔:)

ہاہاہاہا۔۔۔!کیا کہنے!
آپ نے تو ہمیں بھی "عاجز" کر دیا۔ :D:p

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%DB%92-%DA%A9%D8%A7%D9%81.105476/page-5