حیرت ہے؟ آپکو بھی شرم آتی ہے؟

ایک بار پھر آٹھویں کوشش کر لیں یہ محفل کے دوستوں کو کیا ہوتا جا رہا ہے ہر کوئی جانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ قدیر کو یہ گانا اور سنا دینا۔
جاتے جاتے یہ تو بتا جا ہم جئے گے کس کے لئے۔
محفل کا ماحول غمگین ہوتا جا رہا ہے۔ شاید ابھی ہر طرف شکوے شکایت احتجاج، فکرے کسنا، زو معنوں میں دھمکیاں دینا، پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنا وغیرہ وغیرہ۔ یہ سب کیا کہ۔ ارے بھائی ہم یہاں اس مقصد کے لئے تو نہیں جمع ہوئے ہیں۔ یہ یہ محفل دوستاں، بزم یاراں تو نظر نہیں آ رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے یہ لڑائی کا میدان یا کو جلسہ گاہ ہے۔
ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی میمبر اس محفل کو چھوڑ کر جائے کیونکہ اس کو خوبصورت بنانے میں ہم سب کا حصہ ہے ہم یہاں خاندان کی شکل میں جمع ہوئے ہیں یہاں خوشیاں بانٹی جاتی ہیں دکھ بانٹے جاتے ہیں پھول نچھاور کیے جاتے ہیں تقریبات کا احتمام کیا جاتا ہے مبارکبادیں دی جاتی ہیں ہر طرح سے خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
پر پر پر! اس محفل کو کسی کی نظر لگ گئی۔ محفل کو ہماری ضرورت ہے ایسے وقت میں ہم اسے چھوڑ کر جانے کی بات کرتے ہیں۔ نہیں نہیں کوئے چھوڑ کر نہیں جائے گا؟ اور کوئی ناراض نہیں ہوگا سب یہیں رہے گے پہلے کی طرح خوش وخرم سمجھے سب اپنے ناراضگی ختم کرو اور محفل کو پر رونق بنائیں۔ یہ میری سب میمبران سے التجا ہے میں سب کے آگے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں رک جائو رک جائو اس آشیانے کو چھور کر مت جائو۔
میرے کہنے پر اگر قدیر اور قیصرانی بھائی نے جانے کا ارادہ بدل دیا تو میں سمجھونگا کہ میں نے محفل میں رہ کر محفل کا حق ادا کر دیا ہے۔ میری بات اگر کسی کو بری لگی ہو تو میں سب سے معافی کا طلب گار ہوں