فرخ منظور — جولائی 17، 2012 9:31 صبح
خوش آمدید قرة العین صاحبہ!
نیلم — جولائی 17، 2012 9:57 صبح
خوش آمدید قرة العین اعوان .میری سسٹر کا بھی یہ نام ہے.اور ہم بھی اعوان ملک ہیں.خوشی ہوئی آپ سے مل کے.
مزمل شیخ بسمل — جولائی 17، 2012 9:59 صبح
عمدہ تعارف رہا بھئ.
محفل پے رکنیت بہت بہت مبارک آپ کو.
امید ہے کے روز حاضری دینگی آپ یہاں.

الف عین — جولائی 17، 2012 10:31 صبح
خوش آمدید قرۃ العین، امید ہے کہ بزم سخن میں جلد ہی ’کلک رنجہ‘ کریں گی
نایاب — جولائی 17، 2012 12:58 شام
محمد بلال اعظم — جولائی 17، 2012 1:11 شام
محفل میں خوش آمدید
آپ کا یہاں وقت بہت اچھا گزرے گا۔
تعبیر — جولائی 17، 2012 11:04 شام
وعلیکم السلام
خوش آمدید

قرۃالعین اعوان — جولائی 20، 2012 12:32 صبح
آپ سب کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ! یہ تو آپ سب کا حسن ِ نظر ہےکہ آپ نے میری حوصلہ افزائ کی!
قرۃالعین اعوان — جولائی 20، 2012 12:41 صبح
خوش آمدید قرة العین اعوان .میری سسٹر کا بھی یہ نام ہے.اور ہم بھی اعوان ملک ہیں.خوشی ہوئی آپ سے مل کے.
شکریہ ! مجھے بھی خوشی ہوئ!
قرۃالعین اعوان — جولائی 20، 2012 12:49 صبح
السلام علیکم۔۔۔ ۔
دعا گو ہوں کہ آپ سب خوش و خرم ہوں-
اپنے بارے میں کیا عرض کروں؟ صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ کسی ادبی محفل میں یہ میری پہلی شرکت ہے۔
سلیقئہ گفتار نہیں لیکن آپ سب کی ہمنشینی میں جلد سیکھ جائوں گی۔
نام تو آپ سب جان چکے ہیں،کچھ اپنی ذات کے حوالے سے آپکی معلومات میں اضافہ کرنا چا ہوں گی۔
عام سی باتیں کرنے والی عام سی اک لڑکی ہوں۔
کتابوں اور شاعری سے خصوصی لگائو ہے
پسندیدہ رنگ سفید
پسندیدہ خوشبو ٹی روز اور بارش کے بعد مٹی سے اٹھنے والی مہک
پسندیدہ وقت دعا ء نیم شب اور شام کا
اور جو آپ پوچھنا چاہیں وہ میں آپ کو بتا دوں گی
شکریہ!
السلام علیکم ، اردو محفل فورم میں خوش آمدید !
آپ کی پسندیدہ چیزیں جان کر اچھا لگا ، خاص طور پر مٹی سے اٹھنے والی مہک اور وقت دعا۔ کیا آپ پڑھ رہی ہیں اور آپ کے مشاغل کیا کیا ہیں؟ اگر شیئر کرنا چاہیں تو کیجیے
گا ۔
شکریہ بہنا! پڑھنے کا سلسلہ تو اب نہیں رہا۔ مشاغل اپنی کھوج میں گم رہنا ۔۔۔کتابوں سے با تیں کرنا ۔۔!
خرم شہزاد خرم — جولائی 20، 2012 3:11 صبح
ہماری طرف سے بھی آپ کو خوش آمدید امید کرتا ہوں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
سبط الحسین — جولائی 20، 2012 11:38 شام
خوش آمدید!
مزمل حسین — جولائی 21، 2012 12:13 صبح
خوش آمدید قرة العین اعوان صاحبہ
عاطف بٹ — اگست 21، 2012 12:17 صبح
اب پتہ نہیں مجھے ایک مہینے سے زائد عرصہ گزر چکنے کے بعد آپ کو خوش آمدید کہنا چاہئے یا نہیں۔ خیر، کہہ ہی دیتا ہوں: خوش آمدید۔
آپ ہیں کس شہر سے؟ بہن بھائی کتنے ہیں اور آپ کا نمبر کون سا ہے؟ تعلیم کہاں تک حاصل کی ہے؟
قرۃالعین اعوان — اگست 21، 2012 12:20 صبح
شکریہ
کراچی سے
عاطف بٹ — اگست 21، 2012 12:22 صبح
یہ تو ایک سوال کا جواب ہوا ناں۔
قرۃالعین اعوان — اگست 21، 2012 12:23 صبح
یہ تو ایک سوال کا جواب ہوا ناں۔
انسان کی شخصیت میں کچھ بھید بھی تو ہونا چاہیئے
عاطف بٹ — اگست 21، 2012 12:28 صبح
انسان کی شخصیت میں کچھ بھید بھی تو ہونا چاہیئے
بہت خوب۔ چلیے یہ بھید رہنے دیا۔
ویسے آپ کا شہر مجھے بے حد پسند ہے۔ ایک بار 1989ء میں دیکھا تھا اور دوسری بار رواں سال مارچ میں۔
قرۃالعین اعوان — اگست 21، 2012 12:29 صبح
بہت خوب۔ چلیے یہ بھید رہنے دیا۔
ویسے آپ کا شہر مجھے بے حد پسند ہے۔ ایک بار 1989ء میں دیکھا تھا اور دوسری بار رواں سال مارچ میں۔
میں بھی لاہور آچکی ہوں
اچھا لگا بہت!
عاطف بٹ — اگست 21، 2012 12:32 صبح
بہت خوب۔ کب آئی تھیں آپ لاہور اور یہاں کس علاقے میں رہی تھیں؟
میں تو کراچی میں صرف ایک دن ہی رہ سکا کیونکہ مجھے اندرون سندھ جانا تھا ایک پروگرام کے سلسلے میں۔