سلام عیلکم دوستوں میں آپکی نئی دوست آرزو نواز مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے آپکی اس محفل میں شامل ہو کے
آپ تعارف کی لڑی میں جاکر اپنا تعارف پیش کرو
وعلیکم السلام
آپ اتنے یقین سے کیوں اور کیسے کہ سکتی ہو ابھی تو آپ نے محفل جوائن کی ہے اور دوستی کس سے اور کب کی کہیں محفل کے باہر تو نہیں کرلی دوستی آپ نے اور آپ کو چاہیے تھا کے تعارف کے زمرے میں جاکر تعارف کروادیتی
خوشی کس بات کی ہو رہی ہے برائے مہربانی ہمیں بھی بتادیں؟
اس بات کی سمجھ نہیں آئی کیا آپ اسکی وضاحت کرسکتی ہیں؟
محفل میں خوش آمدید.
شکریہ آرزو,
قیمت صرف آٹے دال کی نہیں ہوتی . . . جذبات اور احساسات کی بھی ہوتی ہے .... اب جنس کے حساب سے قیمت کا تعین خود کریں دوسری بات کے ادب کا معاشیات سے بھی گہرا تعلق ہے اس کی تفصیل میں جانے کا محل نہیں ....
جی ضرور,
دشمن بنانا آپ کو کیسا لگتا ہے؟؟؟
ادب کی تعریف کیا ہے؟؟؟
’’ادب ‘‘ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے ابواب سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ لفظ’’ ادب ‘‘ باب ’’کَرُمَ‘‘ سے بھی آتا ہے اور ’’ضَرَبَ‘‘ سے بھی، کَرُمَ سے اس کا مصدر ا دَباً (دال پر زبر کے ساتھ) آتا ہے، ’’ادب والا ہونا‘‘ اور اسی سے’’ ادیب‘‘ ہے جس کی جمع ادباء ہے اور باب ’’ضَرَبَ‘‘ سے اس کا مصدر اَد’باً (دال پر جزم کے ساتھ) دعوت کا کھانا تیار کرنے اور دعوت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اسی سے اسم فاعل ’’آداب‘‘ ہے۔ ’’ادب ‘‘ باب ’’افعال‘‘ سے بھی اسی معنی میں بولا جاتا ہے، باب ’’تفعیل‘‘ سے علم سکھلانے کے معنی میں مستعمل ہے۔ باب ’’استفعال‘‘ اور باب ’’تفعل‘‘ دونوں سے ادب سیکھنے اور ادب والا ہونے کے معنی میں آتا ہے۔
شکریہ جناب,