ماوراء صاحبہ

فریب — دسمبر 25، 2005 6:40 شام
جی نبیل بھائی درست کہا آپ نے۔۔۔۔۔ اسی لئے تو ہم لوگ جب یہاں کوئی نہیں ہوتا تو BSB کی بات کرتے ہیں
افتخار راجہ — دسمبر 25، 2005 11:49 شام
جی اور اب میں ہوں تو آپ غائیب، ایسے ہی ہوتا ہے سب کے ساتھ بس ہم شکوہ کے عادی نہیں۔ کوئی بھی نہیں ہے تو بھی اپنے جوابات دے کر چل دئے
ماوراء — دسمبر 26، 2005 2:34 شام
جہانزیب نے کہا:
ماوراء محفل میں آمد پر خوش آمدید

بیت شکریہ جہانزیب صاحب۔۔۔ :)
ماوراء — دسمبر 26، 2005 2:38 شام
نبیل نے کہا:
افتخار راجہ نے کہا:
میں بتائے دیتا ہوں
[link=www.urdulife.com/forum:7dd9de150a]بات سے بات[/link:7dd9de150a]

ڈاکٹر صاحب مجھے پتا ہے بات سے بات کا ایڈریس۔ میں تو صرف اتنا کہہ رہا تھا کہ جو دوست بات سے بات کے دوبارہ آن لائن آنے کا انتظار کر رہے ہیں، انہیں ذرا یہاں کا بتا دیں۔ ہو سکتا ہے انہیں یہ فورم بھی پسند آ جائے۔ لگتا ہے بات سے بات پر ایک وقت میں کافی ممبر آن لائن رہتے ہیں۔ اسی لیے فریب اور ماوراء کو بھی اس کی یاد ستاتی رہتی ہے۔ 8)
نبیل صاحب۔۔۔یاد کہاں ستاتی ہے۔۔۔مجھے تو جب سکون لینا ہو تو میں یہاں آ جاتی ہوں۔۔۔اب لگتا ہے۔۔۔آپ بی ایس بی کے ممبرز کو یہاں بلا کر مجھے یہاں سے بھاگنا چاہتے ہیں۔۔۔ :(
ماوراء — دسمبر 26، 2005 2:40 شام
قدیر احمد نے کہا:
Mawra نے کہا:
میرے خیال میں قدیر صاحب پڑھے لکھے انسان ہیں۔۔وہ ایسی باتوں کو سمجھ سکتے ہیں ۔۔۔
قدیر صاحب آپ میری باتوں کا ہر گز برا مت مانئے گا۔۔میرا مطلب بالکل یہ نہیں ہے۔۔۔غائب نہ ہویئے گا۔۔ورنہ کہیں میرے شامت نہ آ جائے۔۔ :(

جی الحمدللہ میں پڑھا لکھا بندہ ہوں
:) :
شکر ہے۔۔۔huh :wink:
جہانزیب — دسمبر 26، 2005 7:21 شام
Mawra نے کہا:
بیت شکریہ جہانزیب صاحب۔۔۔ :)

یہ بیت شکریہ کس قسم کا شکریہ ہوتا ہے محترمہ :p
افتخار راجہ — دسمبر 26، 2005 8:32 شام
“بیت شکریہ“ کا مطلب ہے اگلے کے گھر جاکرادا کیا جانے والا شکریہ۔ باقی دروغ برگردنِ۔۔۔۔۔۔
ماوراء — دسمبر 28، 2005 9:13 شام
جہانزیب نے کہا:
Mawra نے کہا:
بیت شکریہ جہانزیب صاحب۔۔۔ :)

یہ بیت شکریہ کس قسم کا شکریہ ہوتا ہے محترمہ :p
lol۔۔۔جہانزیب صاحب۔۔۔ لکھنے میں غلطی ہو گئی۔۔۔معافی چاہتی ہوں۔۔۔ :(
افتخار راجہ — دسمبر 29، 2005 10:40 شام
محترمہ اس میں آپ کی کوئی غلطی نہیں ہوئی اور نہ ہی آپ کو معافی چاہنے کی ضرورت ہے بلکہ بیت شکریہ فارسی زبان سے ہے اور اسکا مطلب گھر جا کر شکریہ ادا کرنے کا ہے۔ گویا بہت ہی مشکور ہونا، اور اگر زیادہ مشکور ہونا ہو تو اگلے کے گھر ہفتہ رہو اور جب تک وہ ہاتھ باندھ کر کھڑا نہ ہوجائے اپنے بوریا بستر ادھر ہی رکھئے۔ جیسا کہ اپنے قدیر میاں کے ساتھ ہونے والا ہے۔ جی
ماوراء — دسمبر 30، 2005 3:21 شام
lol۔۔۔اب میں جہانزیب صاحب کو ان کے گھر جاکر شکریہ کرنے سے تو رہی۔۔۔وہ اس لیے کہ۔۔۔ان کا خوشآمدید اتنا پرجوش نہیں تھا۔۔۔ :wink: JK
اجنبی — دسمبر 31، 2005 7:19 صبح
افتخار راجہ نے کہا:
محترمہ اس میں آپ کی کوئی غلطی نہیں ہوئی اور نہ ہی آپ کو معافی چاہنے کی ضرورت ہے بلکہ بیت شکریہ فارسی زبان سے ہے اور اسکا مطلب گھر جا کر شکریہ ادا کرنے کا ہے۔ گویا بہت ہی مشکور ہونا، اور اگر زیادہ مشکور ہونا ہو تو اگلے کے گھر ہفتہ رہو اور جب تک وہ ہاتھ باندھ کر کھڑا نہ ہوجائے اپنے بوریا بستر ادھر ہی رکھئے۔ جیسا کہ اپنے قدیر میاں کے ساتھ ہونے والا ہے۔ جی
ہائے ہائے میرے ساتھ ہی کیوں ہونے والا ہے ۔ میں نے آپ کا کیا بگاڑا ہے ۔ اللہ میرے حال پر رحم کرنا ۔ میں آپ کو پھر جولائی اور ملتان سے خبردار کر رہا ہوں ، آگے آپ کی مرضی ۔
ہائے ہائے ہائے
شمشاد — جنوری 1، 2006 4:22 شام
ملتان کی گرمی سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہیں ہم،،،،،،
افتخار راجہ — جنوری 1، 2006 8:44 شام
تو پھر
دیکھا آپ نے بیت شکریہ کا کمال
ہوگیا ہے پتلا اپنے قدیر کا حال
ہم توجائیں گے شکریہ ہی ادا کرنے
پر ملتان میں بن جائے گےجان کا وبال
لو جی یہ تو منظوم قصہ ہوگیا ہے۔
شمشاد — جنوری 1، 2006 9:10 شام
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
افتخار راجہ — جنوری 1، 2006 9:17 شام
جی یہ زورِ قلم سے زیادہ زورِ ٹائیپنگ ہے۔
خیر بہت شکریہ۔ اور لگتا ہے کہ قلم آپ کا بھی کافی منہہ زور ہے۔
شمشاد — جنوری 2، 2006 7:47 صبح
بے شک زورِ ٹائیپنگ ہی ہے۔
میں کیا اور میرا قلم کیا
اس فورم کے ارکان کی پہنچ (approach) دیکھ کر میں تو اپنے آپ کو طفلِ مکتب ہی سمجھتا ہوں۔
افتخار راجہ — جنوری 6، 2006 11:23 صبح
جی ہاں میں بھی کچھ ایسا ہی سمجھتا ہوں۔
چلیں خربوزے کو دیکھ کے ہی خربوزہ رنگ پکڑتا ہے، اور نہیں تو پیلے تو ہو ہی جائیں گے۔ :lol:
شمشاد — جنوری 6، 2006 11:35 صبح
افتخار راجہ نے کہا:
جی ہاں میں بھی کچھ ایسا ہی سمجھتا ہوں۔
چلیں خربوزے کو دیکھ کے ہی خربوزہ رنگ پکڑتا ہے، اور نہیں تو پیلے تو ہو ہی جائیں گے۔ :lol:

دو جنوری کا جواب آج چھ جنوری کو، اتنے لمبے لمبے غوطے تو نہ مارا کریں جناب۔
افتخار راجہ — جنوری 6، 2006 12:14 شام
گزشتہ دنوں میں غائیب تھا گھر سے۔ اب دیر آید ما درست آید۔ آپ جھڑکیں تو نہیں :roll:
شمشاد — جنوری 6، 2006 10:01 شام
تو آپ غائب ہو کر جہاں گئے تھے کیا وہاں کمپیوٹر نہیں تھا؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A7%D9%88%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8%DB%81.684/page-4