صرف علی — جون 7، 2009 11:25 صبح
سرمد خان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید
سرمد خان — جون 8، 2009 10:00 صبح
شکریہ صدف علی
سرمد خان — جون 8، 2009 10:02 صبح
پاکستان سے آپ زیادہ تر کیا بھجواتے ہیں؟
بھجواتے نہیں ہیں شمشاد بھائی بھجواتے تھے۔
اب تو ہم صرف قوم کی بد دعائیں، ہائے، اور سربراہان بھجواتے ہیں جو قوم کا خون بہا کر باہر بھیک مانگتے ہیں اور اس دوران عیاشیاں کرتے ہیں
شمشاد — جون 8، 2009 2:09 شام
بھائی کچھ ایسا کریں کہ سربراہان کو مستقل طور پر بھجوا دیں۔
زینب — جون 10، 2009 11:02 صبح
سربرہان کو تو برمودہ ٹرایئنگل کا راستہ دکھایئں کہ کبھی ان کی واپسی کی امید بھی نا رہے
شمشاد — جون 10، 2009 11:27 صبح
ہمارے موجودہ سربران ایسے ہیں اور پاکستان میں ایسی کشش ہے کہ برمودہ تو کیا جہنم سے بھی واپس آ جائیں گے۔
آیت اللہ انزل بیبرس — جون 12، 2009 5:02 صبح
پاکستان میں ایسی کشش تو لگتی ہے
شمشاد بھائی
مگر کچھ بھی ہو یہ کشش آپ پر اثر نہیں کرتی۔۔
