مجھ سے ملیئے

جیہ — نومبر 25، 2013 11:35 صبح
اب میں بھلا 2006 کا دھاگہ کیسے تلاش کروں۔ بس میں۔۔۔۔۔ من آنم کہ من دانم :)
ابن رضا — نومبر 25، 2013 11:37 صبح
اب میں بھلا 2006 کا دھاگہ کیسے تلاش کروں۔ بس میں۔۔۔ ۔۔ من آنم کہ من دانم :)
چلیں یہیں مختصر تعارف کرا دیں ، بات تو ویسے پہلے بھی گاہے گاہےہوتی رہتی ہے ۔ تعلیم و موضوعِ سخن
جیہ — نومبر 25، 2013 11:39 صبح
دوبارہ رو نمائی تو مجھ سے نہ ہو سکے گی۔۔۔ جناب معذرت خواہ ہوں ۔ ہاں آپ میرے پروفائل سے میرے شروع کئے ہوئے لڑیاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ایک طویل انٹرویؤ بھی ہے۔ :)
ابن رضا — نومبر 25، 2013 11:47 صبح
دوبارہ رو نمائی تو مجھ سے نہ ہو سکے گی۔۔۔ جناب معذرت خواہ ہوں ۔ ہاں آپ میرے پروفائل سے میرے شروع کئے ہوئے لڑیاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس میں ایک طویل انٹرویؤ بھی ہے۔ :)
اسی حوالے کا ربط طلب کیا تھا ۔ جو کہ کثیر تعداد ِ مراسلات کے سبب باوجود کوشش مل نہ سکا۔ تاہم کوئی بات نہیں۔ خوش رہیں۔
جیہ — نومبر 25، 2013 11:51 صبح
اسی حوالے کا ربط طلب کیا تھا ۔ جو کہ کثیر تعداد ِ مراسلات کے سبب باوجود کوشش مل نہ سکا۔ تاہم کوئی بات نہیں۔ خوش رہیں۔
اے لو جی یہ تو ناراض ہو گیا :)
تو سنیں ۔
جویریہ نام ہے ۔ جااہل پٹھان ہوں سوات سے تعلق ہے واجبی تعلیم ہے۔
2006 میں آئی تو محفل کے خواتین کی بیٹی، بہنا تھی اب انہیں کی آپا، اپیا باجی ہوں
شمشاد بھائی مجھے غالب کی بھتیجی کہتے ہیں، بابا جانی )الف عین) بیٹی جوجو کہتے ہیں۔ سعود بھائی کی دلاری ہوں۔
اور تعارفی دھاگہ ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں
جیہ — نومبر 25، 2013 11:55 صبح
یہ لیں جی
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سلام-عرض-ہے.1974/
ابن رضا — نومبر 25، 2013 11:57 صبح
اے لو جی یہ تو ناراض ہو گیا :)
تو سنیں ۔
جویریہ نام ہے ۔ جااہل پٹھان ہوں سوات سے تعلق ہے واجبی تعلیم ہے۔
2006 میں آئی تو محفل کے خواتین کی بیٹی، بہنا تھی اب انہیں کی آپا، اپیا باجی ہوں
شمشاد بھائی مجھے غالب کی بھتیجی کہتے ہیں، بابا جانی )الف عین) بیٹی جوجو کہتے ہیں۔ سعود بھائی کی دلاری ہوں۔
اور تعارفی دھاگہ ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں
نہیں محترمہ ناراضگی کس بات کی ، سب کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔ کوئی مناسب سمجھے تو شریک کرتا ہے نہ سمجھے تو کیا کِیا جا سکتا ہے۔ تاہم اتنی ڈھیر ساری معلومات فراہم کرنے پر ممنون ہوں ۔ بالخصوص موضوع سخن کے بارے میں۔
جاہل پٹھان کوئی نئی نوع ہے کیا؟
جیہ — نومبر 25، 2013 11:59 صبح
چلین آپ ان پڑھ سمجھ لیں :)
وضاحت اس لئے کی آپ ہماری گلابی اردو کا ٹھٹھا نہ اڑائیں :)
ابن رضا — نومبر 25، 2013 12:07 شام
چلین آپ ان پڑھ سمجھ لیں :)
وضاحت اس لئے کی آپ ہماری گلابی اردو کا ٹھٹھا نہ اڑائیں :)
ہم کیا ہماری اوقات کیا ۔ ہماری تو اپنی ریختہ قوس و قزاح کے کافی سارے رنگوں سے مزین ہے
سید ذیشان — نومبر 27، 2013 10:06 صبح
جی نوازش محترم برادر ۔ آپ کے سافٹ وئیر کہ معجزے ہیں کے ہم بھی بابحر ہو چلے ہیں۔ بہت اچھی کاوش ہے۔ لیکن ایک چھوٹا سا شکوہ بھی ہے کہ آپ کا سافٹ وئیر میرے نام (رضا) کی تقطیع نہیں کرتا ۔ کیا مجھ سے کوئی ناراضگی ہے

آپ کے نام کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ;)
اس کی وجہ دیکھیں۔
ابن رضا — نومبر 27، 2013 10:20 صبح
م
آپ کے نام کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ;)
اس کی وجہ دیکھیں۔
از حد ممنون سید صاحب، اللہ آپ کو جزا دے :)
محمداحمد — نومبر 27، 2013 10:22 صبح
خوش آمدید ۔۔۔۔!
حیرت ہے کہ ہم نے آپ کے تعارف کا دھاگہ آج دیکھا۔ ماشاءاللہ خوب ہے جناب کا تعارف۔
آپ کے کوائف ہم سے کافی مشابہ معلوم ہوتے ہیں۔ کامرس، ایم بی اے، پروگرامنگ، اور شاعری۔
یہ بات البتہ الگ ہے کہ ہم ان سب شعبوں سے بس نام کی حد تک ہی وابستہ ہیں اور کچھ نہ کرکے کمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ :)
ابن رضا — نومبر 27، 2013 10:50 صبح
خوش آمدید ۔۔۔ ۔!
حیرت ہے کہ ہم نے آپ کے تعارف کا دھاگہ آج دیکھا۔ ماشاءاللہ خوب ہے جناب کا تعارف۔
آپ کے کوائف ہم سے کافی مشابہ معلوم ہوتے ہیں۔ کامرس، ایم بی اے، پروگرامنگ، اور شاعری۔
یہ بات البتہ الگ ہے کہ ہم ان سب شعبوں سے بس نام کی حد تک ہی وابستہ ہیں اور کچھ نہ کرکے کمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ :)

مطلب یہ کہ خوب گزرے گی ۔۔۔۔۔۔۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%A6%DB%92.67984/page-4