سیدہ شگفتہ — جون 21، 2009 3:46 صبح
شکریہ شگفتہ جی ۔۔۔ ذرا باقی کے بھی مراسلات پڑھیئے ۔ امید ہےآج کا دن تو کیا ۔۔۔۔۔ ہفتہ بھی خیر سے گذر جائے گا ۔
بس رضوان بھائی کی کمی ہے اب یہاں ورنہ آپ لوگوںکی مثلث مکمل ہوجاتی
سیدہ شگفتہ — جون 21، 2009 3:47 صبح
محب علوی — جون 21، 2009 3:50 صبح
بالکل پرانے ممبر ہیں اتنے پرانے کہ ہم لوگ اب انہیں محفل کے آثار قدیمہ کے طور پر یاد کر سکتے ہیں 
میں یہاں ذکر کر دوں کہ محب علوی نے نہ صرف اردو لائبریری بلکہ محفل فورم کے دیگر پراجیکٹس اور زمرہ جات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے 
آدمی کو اتنا بھی پرانا نہیں ہونا چاہیے

میں بھی یہاں ذکر کر دوں کہ عارف صاحب میرے پاس ایم ایس این میں شامل ہیں اور انہیں یاد بھی نہیں میں۔
انقلابات ہیں زمانے کے
وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے

محب علوی — جون 21، 2009 3:50 صبح
جی یہ بھی تو بتایئے کہ ڈپٹی نذیر احمد اور مولوی عبدالحق کے اسسٹنٹٹ بھی رہے ہیں ۔
ظفری اب جانے بھی دو کہ سب بتا دو گے
محب علوی — جون 21، 2009 3:51 صبح
تو اس کا مطلب ہے اب راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔
چین ہی چین تو نہیں البتہ کچھ چین لکھتا ہے راوی
اصل میں راوی ہے ذرا ظالم چین لکھتے اسے مزہ نہیں آتا۔
محب علوی — جون 21، 2009 3:52 صبح
بس رضوان بھائی کی کمی ہے اب یہاں ورنہ آپ لوگوںکی مثلث مکمل ہوجاتی
رضوان تو اب وٹامن ڈی ہو گیا ہے جس کی ہمہ وقت کمی رہتی ہے
محب علوی — جون 21، 2009 3:53 صبح
اس شہرت سے آپ کو کیا ڈر ہے ۔ یہ شہرت تو صنف نازک سے متعلق ہے ۔ آپ بے فکر رہیں ۔
اچھا یعنی آپ کو دو دو شہرتیں ہیں صنف کے حساب سے
کہیں اپ صنفی امتیاز کا شکار تو نہیں ہو رہے
ظفری — جون 21، 2009 3:54 صبح
بس رضوان بھائی کی کمی ہے اب یہاں ورنہ آپ لوگوںکی مثلث مکمل ہوجاتی
رضوان بھائی کا گھوڑا تو حسب معمول پھر پنکچر ہوگیا تھا ۔ دوسرا گھوڑا ادھار لیا تو شومیِ قسمت شادی کا گھوڑا ملا ۔ پھر کیا تھا بھابھی سے اب تک ڈانٹ کھا رہے ہیں ۔ محفل بھی اب ان کے لیئے شجرِ ممنوعہ بن گئی ہے ۔ اب کیا سناؤں ان کی داستاں ۔

ظفری — جون 21، 2009 3:56 صبح
ظفری اب جانے بھی دو کہ سب بتا دو گے
نہیں نہیں ۔۔ سب باتیں نہیں بتا رہا ۔۔۔ کیا میں نے بتایا ہے کہ غالب کے لیئے بوتلوں کا انتظام کون کرتا تھا ۔

محب علوی — جون 21، 2009 3:59 صبح
اس طرح تو مجھے بھی یاد ہے تمہارا ذوق کے چلم بھرنا اور غالب کی چغلیاں کرنا
ظفری — جون 21، 2009 3:59 صبح
اچھا یعنی آپ کو دو دو شہرتیں ہیں صنف کے حساب سے
کہیں اپ صنفی امتیاز کا شکار تو نہیں ہو رہے
میں نے اپنی جس شہرت کے چرچےمیں سنے ہیں۔ اسی کے بارے میں جانتا ہوں بھائی ۔۔۔۔ آپ کو اضافی شہرت کی بھنک کہاں سے پڑی اس پر روشنی تو ڈالیں ورنہ ہمارا تو حال یہ ہے کہ ۔۔۔
بدنام ہے جہاں میں ظفر جن کے واسطے
وہ نہیں جانتے ، ظفر کس کا نام ہے
ظفری — جون 21، 2009 4:01 صبح
اس طرح تو مجھے بھی یاد ہے تمہارا ذوق کے چلم بھرنا اور غالب کی چغلیاں کرنا
ہائے کیا زمانہ تھا ۔۔ انار کلی محبت کا بھرم شیرو سے بھرتی تھی ۔ اور تازہ تازہ روٹیاں ہم کو بنا کر دیتی تھی ۔ شاید اس لیئے اکبر نے اسے دیوار میں چُنا دیا ۔۔۔۔۔۔ اور پھر تاریخ بھی بدل دی ۔

شمشاد — جون 21، 2009 4:04 صبح
میرا خیال ہے یہ سارے پیغامات ایک نیا دھاگہ " محب کی واپسی " کھول کر وہاں منتقل کر دوں۔ بشرطیکہ محب فعال ہونے کا عندیہ دیں۔
ظفری — جون 21، 2009 4:06 صبح
میرا خیال ہے یہ سارے پیغامات ایک نیا دھاگہ " محب کی واپسی " کھول کر وہاں منتقل کر دوں۔ بشرطیکہ محب فعال ہونے کا عندیہ دیں۔
محب فعال نہیں ہوسکتے ۔۔۔۔ ان کی فعالیت کسی کے ہدایت میں مضمر ہے ۔

سیدہ شگفتہ — جون 21، 2009 4:14 صبح
اعجاز انکل کہاں ہیں ذرا آ کر دیکھیں تو اراکین محفل کی سرگردگی و کار گذاریاں 
سیدہ شگفتہ — جون 21، 2009 4:16 صبح
میرا خیال ہے یہ سارے پیغامات ایک نیا دھاگہ " محب کی واپسی " کھول کر وہاں منتقل کر دوں۔ بشرطیکہ محب فعال ہونے کا عندیہ دیں۔
شمشاد بھائی کر دیں الگ ، بصورت دیگر آثار قدیمہ کا کتبہ لگا دیجیے گا وہاں الگ دھاگے پر ۔
ظفری — جون 21، 2009 4:17 صبح
اعجاز انکل کہاں ہیں ذرا آ کر دیکھیں تو اراکین محفل کی سرگردگی و کار گذاریاں
اس سے پہلے کہ استادِ محترم اپنے دھاگے کی یہ درگت دیکھیں میں تو چلا ۔

شمشاد — جون 21، 2009 4:20 صبح
مجھے محب کی طرف سے سبز اشارے کا انتظار ہے ورنہ " آثار قدیمہ " کے نام سے دھاگہ کھول کر اس میں منتقل کر دوں گا۔
ابن سعید — جون 21، 2009 4:26 صبح
شمشاد بھائی آج کو محب بھائی کی طرف سے سرسبز اشارے ہیں آپ سبز کے چکر میں ہیں۔
محب علوی — جون 21، 2009 4:33 صبح
میں نے اپنی جس شہرت کے چرچےمیں سنے ہیں۔ اسی کے بارے میں جانتا ہوں بھائی ۔۔۔۔ آپ کو اضافی شہرت کی بھنک کہاں سے پڑی اس پر روشنی تو ڈالیں ورنہ ہمارا تو حال یہ ہے کہ ۔۔۔
بدنام ہے جہاں میں ظفر جن کے واسطے
وہ نہیں جانتے ، ظفر کس کا نام ہے
بھائی تم نے سنا تو ہو گا کہ مجھ سے پہلے اس گلی میں میری شہرت پہنچی ، کچھ اسی قسم کا قصہ لگتا ہے۔

روشنی ڈالوں گا تو کچھ جگہ اندھیرا ہونے کا خدشی ہے ویسے شعر سے تو لگا ہے کہ
ظفر کسی بلا کا نام ہے