محب کی واپسی

شمشاد — جون 21، 2009 4:33 صبح
سعود بھائی یہ پہلے ہی بہت عرصے بعد آئے ہیں، ایسا نہ ہو کہ پھر غائب ہو جائیں۔ (اُسی طرح)
محب علوی — جون 21، 2009 4:35 صبح
ہائے کیا زمانہ تھا ۔۔ انار کلی محبت کا بھرم شیرو سے بھرتی تھی ۔ اور تازہ تازہ روٹیاں ہم کو بنا کر دیتی تھی ۔ شاید اس لیئے اکبر نے اسے دیوار میں چُنا دیا ۔۔۔۔۔۔ اور پھر تاریخ بھی بدل دی ۔ :(

اب سمجھا کہ انار کلی دیوار میں چنوائی کیوں گئی۔ یعنی یک نہ شد دو شد بھی نہیں تین تین شد ۔
ٹرپل ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی تھی :happy:
محب علوی — جون 21، 2009 4:36 صبح
میرا خیال ہے یہ سارے پیغامات ایک نیا دھاگہ " محب کی واپسی " کھول کر وہاں منتقل کر دوں۔ بشرطیکہ محب فعال ہونے کا عندیہ دیں۔

شمشاد اب آپ کی بات ٹالنا بھی تو مشکل ہے کر دیں پر بہت فعال نہ ہوں گا ورنہ مستقل غیر فعالیت کا اندیشہ ہے :happy:
محب علوی — جون 21، 2009 4:37 صبح
محب فعال نہیں ہوسکتے ۔۔۔۔ ان کی فعالیت کسی کے ہدایت میں مضمر ہے ۔ ;)

بھری بزم میں رات کی بات کہہ دی
بڑے بے ادب ہو سزا چاہتے ہو :tongue:
محب علوی — جون 21، 2009 4:41 صبح
مجھے محب کی طرف سے سبز اشارے کا انتظار ہے ورنہ " آثار قدیمہ " کے نام سے دھاگہ کھول کر اس میں منتقل کر دوں گا۔

سرسبز اشارہ مل گیا ہے آپ کو شمشاد
شمشاد — جون 21، 2009 4:44 صبح
دھاگے کا عنوان کسی جاسوسی ناول کا نام لگ رہا ہے۔
ظفری — جون 21، 2009 4:45 صبح
سرسبز اشارہ مل گیا ہے آپ کو شمشاد

تو پھر ۔۔۔۔ کتنے میں بات بنی ۔ ؟ :grin:
ظفری — جون 21، 2009 4:46 صبح
اب سمجھا کہ انار کلی دیوار میں چنوائی کیوں گئی۔ یعنی یک نہ شد دو شد بھی نہیں تین تین شد ۔
ٹرپل ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی تھی :happy:

جی بلکل ۔۔۔ اوپر سے دیکھو ہمارا تاریخ میں کوئی ذکر تک نہیں ہے ۔ :surprise:
ظفری — جون 21، 2009 4:48 صبح
دھاگے کا عنوان کسی جاسوسی ناول کا نام لگ رہا ہے۔

مجھے محب سے زیادہ ۔۔۔ ٹارزن کی واپسی لگ رہی ہے ۔ :grin:
شمشاد — جون 21، 2009 4:58 صبح
ظفری بھائی آپ بھی مذاق کرنے سے نہیں چُوکتے۔ اب اس عمر میں ٹارزن کہاں رہے ہوں گے۔
ظفری — جون 21، 2009 5:00 صبح
ظفری بھائی آپ بھی مذاق کرنے سے نہیں چُوکتے۔ اب اس عمر میں ٹارزن کہاں رہے ہوں گے۔

ہاہاہا ۔۔۔۔ خیر اب آپ نے دوستی کا مان نہیں رکھا تو کیا کہا جاسکتا ہے ورنہ میں نے تو دوستی نبھانے کی کوشش کی تھی ۔ :grin:
محب علوی — جون 21، 2009 5:03 صبح
تو پھر ۔۔۔۔ کتنے میں بات بنی ۔ ؟ :grin:

چوری چھپے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محب علوی — جون 21، 2009 5:05 صبح
جی بلکل ۔۔۔ اوپر سے دیکھو ہمارا تاریخ میں کوئی ذکر تک نہیں ہے ۔ :surprise:

اس لیے ہی تو لوگ کہتے ہیں کہ تاریخ زیادہ تر شاہوں کی اپنی لکھوائی ہوئی ہے مگر چند محققین تمہارے جیسے سچ کا کھوج لگا ہی لیتے ہیں :applause:
ظفری — جون 21، 2009 5:08 صبح
اس لیے ہی تو لوگ کہتے ہیں کہ تاریخ زیادہ تر شاہوں کی اپنی لکھوائی ہوئی ہے مگر چند محققین تمہارے جیسے سچ کا کھوج لگا ہی لیتے ہیں :applause:

سچ کہا ۔۔۔۔ چلو اسی بات پر یہ بتاؤ کہ تمہارے ہاتھوں پر ابراہیم لودھی نے گرم گرم چِمٹے کیوں لگوائے تھے ۔ ;)
محب علوی — جون 21، 2009 5:11 صبح
مجھے محب سے زیادہ ۔۔۔ ٹارزن کی واپسی لگ رہی ہے ۔ :grin:

میرے ذہن میں بھی یہی خیال آیا تھا
ویسے ایک دھاگہ کبھی ایسا ہی میں نے بھی شروع کیا تھا
محب علوی — جون 21، 2009 5:16 صبح
سچ کہا ۔۔۔۔ چلو اسی بات پر یہ بتاؤ کہ تمہارے ہاتھوں پر ابراہیم لودھی نے گرم گرم چِمٹے کیوں لگوائے تھے ۔ ;)

اصل میں تمہارے بہکاوے میں آ کر میں نے بابر کو پانی پت کی لڑائی سے ذرا پہلے جو ابراہیم لودھی کی فوج میں پھیلی ابراہیم لودھی کی تن آسانیوں کی داستان سنا دی تھی اس کی خبر ابراہیم لودھی کو ہو گئی اور پھر تمہیں پتہ ہے نہ وہ کس قدر منتقم مزاج شخص تھا ، اچھا ہی ہوا بابر نے سیدھا کر دیا اسے۔
یاد آیا بابر نے تمہیں انعام میں جو بیلوں کا جوڑا دیا تھا وہ اب بھی کام کا ہے یا بیچ کر پیسے ہضم کر لیے۔
محب علوی — جون 21، 2009 5:17 صبح
ظفری بھائی آپ بھی مذاق کرنے سے نہیں چُوکتے۔ اب اس عمر میں ٹارزن کہاں رہے ہوں گے۔

شمشاد ٹارزن تو کیفیت کا نام ہے جو کسی پر بھی کسی بھی وقت طاری ہو سکتی ہے
ظفری — جون 21، 2009 5:17 صبح
میرے ذہن میں بھی یہی خیال آیا تھا
ویسے ایک دھاگہ کبھی ایسا ہی میں نے بھی شروع کیا تھا

اب سنجیدگی کی طرف آتے ہوئے تمہارے دھاگے کی مناسبت سے ایک بات یاد آئی کہ کبھی ہم نے ارتقاء پر بحث کی تھی ۔ میں‌ نے اس پر بہت ریسرچ کی ہے اور سائنسی اور مذہبی نکتہ ِ نظر سے کافی باتیں دریافت کی ہیں ۔ تمہارا ابھی بلاگ بھی دیکھا اور اس پر کمنٹس بھی پڑھے ۔ وہاں بہت کچھ کہنا ہے ، اگر موقع ملا تو انشاءاللہ ضرور لکھوں گا ۔
ظفری — جون 21، 2009 5:19 صبح
شمشاد ٹارزن تو کیفیت کا نام ہے جو کسی پر بھی کسی بھی وقت طاری ہو سکتی ہے

ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔ بہت خوب ۔ یہ بات میں اتنے اچھے طریقے سے شمشاد بھائی کو سمجھا نہیں سکا ۔ ;)
شمشاد — جون 21، 2009 5:19 صبح
وہ تو صحیح ہے لیکن عمر کے ساتھ ساتھ ٹارزن والی کیفیت کے دورانیے میں فرق پڑ جاتا ہے ناں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3%DB%8C.23003/page-3