انٹرویومحسن حجازی

زینب — مئی 14، 2008 6:57 صبح
ارے سوال تو ایک میں‌نے بھی کیا تھا بہت پہلے اب نا مجھے سوال یاد ہے نا ہی کہ کہاں پوچھ کے رکھ دیا۔۔۔۔۔یہ سارا قصور محسن کا ہے ایک تو اتنی چھٹیاں اوپر سے جواب بھی سارے گول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیا راؤ — مئی 14، 2008 10:43 صبح
جی محسن صاحب اب یہ بتائیے کہ میٹرک کونسی ڈویژن میں پاس کیا تھا آپ نے؟:grin:
(اور کیا بھی تھا کہ نہیں:confused:)
جیا راؤ — مئی 14، 2008 10:46 صبح
ایک اور سوال
ٌپہلا دیوان لاہور کی گلیوں میں بہہ جانے کے بعد دوسرے کی نوبت کیوں نہیں آئی؟:confused:
جیا راؤ — مئی 14، 2008 10:48 صبح
مزید ایک سوال اور۔:grin:
لاہور میں آجکل زعفران کے کیا بھاؤ ہیں؟:rolleyes:
جیا راؤ — مئی 14، 2008 10:52 صبح
اف :grin: :grin: :grin:
محسن اپ نے سخنور سے سوال پوچھا تھا کہ شاعری کے لیے اسموکنگ ضروری ہے
:confused: :(

:eek::eek::eek:
مغزل — مئی 14، 2008 11:39 صبح
میں ایک اور سوال داغ رہا ہوں جناب۔۔۔۔ (جواب سنجیدگی سے درکار ہے)
سوال یہ ہے کہ :
شاعری کیا ہے ؟
امید ہے مجھے میرے سوال کا جواب مفصل انداز میں ملے گا۔
شمشاد — مئی 14، 2008 11:41 صبح
محسن بھائی میٹرک کا تو فرسٹ ڈویژن لکھ دیں، ہو سکتا ہے کوئی وظیفہ وغیرہ ہی لگ جائے۔
محسن حجازی — مئی 14، 2008 12:23 شام
شاعری کے لیے اسموکنگ ضروری ہے تو شاعری تو اپ بھی کرتے ہین تو آپ بھی یہ شوق رکھتے ہیں؟؟؟ اگر نہیں تو پھر دوسرا کونسا سہارا ہے
جی نہیں ہم سیگریٹ نوشی، تمباکو نوشی، شراب نوشی سمیت ہر قسم کی نوشی کے سخت مخالف ہیں۔ دوسرا سہارا یہ ہے کہ:
تھی وہ اک شخص کے تصور سے
اب وہ رعنائی خیال کہاں؟
تو وہ شخص اب ہماری زندگی میں نہیں ہے تو نہ رنگ ہے نہ بھنگ ہے۔:grin: داد دیجئے ہمیں کہ رنگ نکل جانے بعد ہم نے بھنگ کو شامل حیات نہیں کیا :grin:
جی محسن صاحب اب یہ بتائیے کہ میٹرک کونسی ڈویژن میں پاس کیا تھا آپ نے؟
(اور کیا بھی تھا کہ نہیں)

جی خاتون کیا تھا ہم نے لاہور سے پاس جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے۔ اوسط درجے کے طالب علم ہیں فرسٹ ڈویژن میں پاس ہو گئےتھے 526 نمبروں کے ساتھ۔
پہلا دیوان لاہور کی گلیوں میں بہہ جانے کے بعد دوسرے کی نوبت کیوں نہیں آئی؟
وہی رعنائی خیال والا معاملہ۔ غم دوراں نے ایسا پکڑا کہ غم جاناں سے جان ہی چھوٹ گئی۔:cool:
لاہور میں آجکل زعفران کے کیا بھاؤ ہیں؟
یہ کراچی کے گدھوں سے پوچھنا پڑے گا خاتون کراچی میں آپ کا کوئی گدھا واقف ہے؟

میں ایک اور سوال داغ رہا ہوں جناب۔۔۔۔ (جواب سنجیدگی سے درکار ہے)
سوال یہ ہے کہ :
شاعری کیا ہے ؟
امید ہے مجھے میرے سوال کا جواب مفصل انداز میں ملے گا۔

آپ سوال کہاں داغ رہے ہیں آپ تو ہمیں داغ رہے ہیں اور ہم بھی وہ کہ پہلے ہی داغ داغ ہیں۔:grin:
قبلہ مغل صاحب! آپ کا سوال گہرائی اور تفصیل کا متقاضی ہے میں فرصت میں جواب دیتا ہوں۔
جیا راؤ — مئی 14، 2008 12:41 شام
لاہور میں آجکل زعفران کے کیا بھاؤ ہیں؟
یہ کراچی کے گدھوں سے پوچھنا پڑے گا خاتون کراچی میں آپ کا کوئی گدھا واقف ہے؟

کیا گدھے زعفران کھاتے ہیں:confused:
نہیں جناب کوئی گدھا ہمارا واقف نہیں:grin:
یونس رضا — مئی 14، 2008 12:54 شام
ہا ہا ہا ۔۔۔ ویسے ایک مذاق کی جسارت میں کر لوں اگر برا نہ لگے۔۔۔۔
کراچی میں گدھے تو ہیں مگر سب قومی سطح پر امپورٹ کئے گئے ہیں اور کچھ کی راہ دیکھی جا رہی ہے کیونکہ ابھی خیبر میل راستے ہیں
ویسے دوست مذاق تھا ہمارا ۔۔۔۔ پلیز اسے اسی دائرے میں رکھئے گا
محسن حجازی — مئی 14، 2008 12:59 شام
کیا گدھے زعفران کھاتے ہیں:confused:
نہیں جناب کوئی گدھا ہمارا واقف نہیں:grin:
ہمیں خطرہ تھا کہ آپ ہمارا نام لیں گی لیکن شکر ہے کہ ہم کراچی میں نہیں ہیں :grin:
محسن حجازی — مئی 14، 2008 1:02 شام
یونس صاحب کراچی کا ایک گدھا لندن میں بھی چھپا بیٹھا ہے :grin:
جیا راؤ — مئی 14، 2008 1:21 شام
ہمیں خطرہ تھا کہ آپ ہمارا نام لیں گی لیکن شکر ہے کہ ہم کراچی میں نہیں ہیں :grin:

پہلے ہم نے اسلام آباد کے گدھوں کے بارے میں کچھ لکھا تھا مگر پھر "رفعِ شر" کے لئے مٹا دیا:grin:
جیا راؤ — مئی 14، 2008 1:22 شام
یونس صاحب کراچی کا ایک گدھا لندن میں بھی چھپا بیٹھا ہے :grin:

ایک آیت کا ترجمہ یاد آیا کہ
"بے شک سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے"
محسن حجازی — مئی 14، 2008 1:44 شام
آپ لکھ دیتیں ہم سمجھتے آپ گیلانی صاحب کی بات کر رہی ہیں۔
الطاف حسین بھی کوئی خوش الحان نہیں۔ :grin:
مغزل — مئی 14، 2008 1:49 شام
یونس صاحب کیا خائف قسم کا مذاق ہے واہ۔۔
ح ج ا ز ی صاحب میرا سوال ؟
مغزل — مئی 14، 2008 1:50 شام
ایک آیت کا ترجمہ یاد آیا کہ
"بے شک سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے"

سبحان اللہ کیا جمالیات سے بھرپور جواب جیا صاحبہ ۔۔
محسن حجازی — مئی 14، 2008 2:14 شام
حضور منشی کو لکھنے دیا ہے بس آتا ہی ہوگا۔
جیا راؤ — مئی 14، 2008 2:41 شام
آپ نے تو کہا تھا اب آپ لکھوانے کے بجائے رنگوانے پر زور دیں گے:confused:
جیا راؤ — مئی 14، 2008 2:44 شام
آپ لکھ دیتیں ہم سمجھتے آپ گیلانی صاحب کی بات کر رہی ہیں۔
الطاف حسین بھی کوئی خوش الحان نہیں۔ :grin:

وہ تو پھر سب ہی سمجھ جاتے کہ ہم کس کی بات کر رہے ہیں:grin:
ان کے ٹیلیفونک خطاب کے تناظر میں ہی لکھا تھا:grin:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2%DB%8C.11487/page-13