انٹرویومحسن حجازی

یونس رضا — مئی 14، 2008 3:21 شام
یونس صاحب کراچی کا ایک گدھا لندن میں بھی چھپا بیٹھا ہے :grin:

وہ گدھا نہیں ہے محسن بھائی ! وہ گدھوں کا پالن ہار ہے ۔۔۔۔ اب اسکو گدھا کہہ کر گدھوں کی دلشکنی نہ کریں۔۔۔۔
کوئی گدھا ایسی بے عزتی برداشت نہیں کر سکتا ۔۔۔۔ شکر ہے یہ بات ابھی یہیں تک ہے ورنہ اب مارو ، پیٹو کی آوازین آ رہی ہوتیں
یونس رضا — مئی 14، 2008 3:23 شام
آپ لکھ دیتیں ہم سمجھتے آپ گیلانی صاحب کی بات کر رہی ہیں۔
الطاف حسین بھی کوئی خوش الحان نہیں۔ :grin:

ویسے سرکار خوش الحان تو محترمہ بھی نہیں تھیں۔۔۔ ویسے اصطلاحا ان کے لئے کیا انتخاب کرتے آپ ؟
جیا راؤ — مئی 14، 2008 3:58 شام
اللہ کا نام لیں ڈاکٹر صاحب !
مانا کہ گڑے مردے اکھاڑنا آپ کا "شغل" ٹھہرا:grin:
محسن حجازی — مئی 14، 2008 4:27 شام
جتنا بڑا جواب مغل صاحب کو دینا درکار ہے اسے رنگوانا ہمارے بس کی بات نہیں۔
یونس رضا — مئی 14، 2008 4:53 شام
اللہ کا نام لیں ڈاکٹر صاحب !
مانا کہ گڑے مردے اکھاڑنا آپ کا "شغل" ٹھہرا:grin:

ارے بھئ سیاست کے قومی دھارے میں تو عوام کو کوئی شامل نہیں کرتا ۔۔۔ سو جو کام سیاستدان حکومت میں آکر کرتے ہیں ہم نے وہ شغل کے طور پر کیا ہے۔۔۔۔ ہماری تاریخ محض "مردوں کو قبر سے اکھاڑنے" سے بھری پڑی ہے۔۔۔۔ کیونکہ قوم کو ہم نے اسی پر تحقیق کرتے دیکھا ہے کہ کب کہاں کس نے کوئی غلطی نہیں کی تھی۔۔۔۔
:)
زینب — مئی 15، 2008 7:49 صبح
محسن مجھے بتاؤ پہلے ۔۔۔۔۔۔۔کوئی ایسا واقعہ یا بات جس کو سوچتے ہی بے اختیار مسکرا اٹھتے ہیں اپ۔۔۔۔۔۔پلیز رضیہ کا زکر نا کیجے گا۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد — مئی 15، 2008 9:44 صبح
لیکن رضیہ کو دیکھ کر یہ کوشش کے باوجود بھی نہیں مسکرا سکے تھے، پھر اس کا ذکر کیوں کریں گے۔
زینب — مئی 15، 2008 10:45 صبح
کیا پتا اس کی یا اپنی کوئی بے وقوفی یاد آہی جائے
محسن حجازی — مئی 15، 2008 10:46 صبح
واقعہ اور شاعری دونوں کا سوچنا پڑے گا۔ یہ تعبیر اور damsel کہاں گم ہیں :confused:
مغزل — مئی 15، 2008 3:12 شام
جتنا بڑا جواب مغل صاحب کو دینا درکار ہے اسے رنگوانا ہمارے بس کی بات نہیں۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ میں نے آپ سے سوال کر کے آپ کو زحمت دی ہے ۔۔
چلیئے ہم اپناسوال واپس لے لیتے ہیں۔۔ اب آپ "طویل" جواب کی زحمت سے بچ گئے ۔۔۔ :mad:
محسن حجازی — مئی 15، 2008 3:33 شام
مغل صاحب ہمارا مطلب ہے کہ ہم تفصیلی جواب دینا چاہ رہے ہیں واللہ آپ تو بالکل الطاف حسین ہو رہے ہیں
شمشاد — مئی 15، 2008 3:35 شام
تعبیر تو کل بھی یہاں موجود تھیں البتہ ڈیمسل کافی دنوں سے ایک مشہور چوپائے کے سینگوں کی طرح ہنوذ غائب ہیں۔
مغزل — مئی 15، 2008 3:38 شام
مغل صاحب ہمارا مطلب ہے کہ ہم تفصیلی جواب دینا چاہ رہے ہیں واللہ آپ تو بالکل الطاف حسین ہو رہے ہیں

حجازی صاحب میرا آپ سے گالی گلوچ کا مذاق نہیں ہے۔۔۔ خیال رکھئے۔۔
جیا راؤ — مئی 15، 2008 3:44 شام
جی محسن صاحب اب یہ فرمائیے
1۔ اگر آپ سے کہا جائے کہ آپ اپنے آپ کے لئے کوئی شعر (اپنا یا کسی اور شاعر کا)لکھیں تو وہ کیا شعر ہوگا؟
باقی آئیندہ
یونس رضا — مئی 15، 2008 6:46 شام
لگ گئی ہے چپ مجھے بھی رازداں کے ساتھ ساتھ
اس کے لب کی خامشی کا رازداں میں بھی تو ہوں۔۔۔۔۔۔
یہ شعر آپ کی نظر ہے سرکار۔۔۔۔ اب تو وضاحت فرمادیں کچھ ۔۔۔۔
تعبیر — مئی 15، 2008 8:19 شام
واقعہ اور شاعری دونوں کا سوچنا پڑے گا۔ یہ تعبیر اور damsel کہاں گم ہیں :confused:

لے جی تعبیر تو مل گئی اب کہیں کیا حکم ہے :) مجھے پتہ ہے جواب پھر بھی نہیں دینگے اس کے باوجود میں اپ سے مخاطب ہوں :rolleyes:
زینب — مئی 15، 2008 10:14 شام
اپ نے جواب دینے ہیں سیدھے طریقے سے یا میں اپ کا کوئی اور بندوبست کروں محسن
محسن حجازی — مئی 16، 2008 8:41 صبح
پوچھا کچھ ہے نہیں آپ نے آپی اور مجھ پر الزام؟:eek:
جی جیا شعر۔۔۔
ہم دریا ہیں اپنا ہنر جانتے ہیں
جس طرف چل پڑیں گےراستہ ہو جائے گا۔
مغل صاحب شعر کی چھانٹی کریں گے بتائیں گے کہ ٹھیک لکھا ہے یا نہیں۔
زینب — مئی 16، 2008 9:39 صبح
چشمے کا نمبر بدلی کروایئں اور پچھلے صفحے پے غور فرمایئں
محسن حجازی — مئی 16، 2008 11:07 صبح
سارے صفحے چھان مارے کچھ نہیں ملا ذرا پن پوائنٹ کر کے بتائیے کہ ہمیں آنکھوں کے آگے کھڑا بیل نظر نہیں آتا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D8%AD%D8%AC%D8%A7%D8%B2%DB%8C.11487/page-14