۔ نام غالباً عربی الاصل ہے اور اس کے معنی ہیں "شان والا"۔ اس کا ہماری شخصیت پر اثر تکبر اور غرور کی صورت میں نکل سکتا تھا لیکن ابا حضور نے اس کا سدباب نام کے اگلے حصے "اصغر" سے کر دیا۔



تعلق تو خیبر پختونخواہ کے ایک شہر کوہاٹ سے ہے۔ بچپن اسی شہر میں گذرا۔ اس کے بعد کافی عرصہ پڑھائی اور جاب کے سلسلے میں راولپنڈی میں مقیم رہا، یوں پنڈی بوائے کہلانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، جو ایک دیرینہ خواب تھا۔
ہمیں یہ گمان تھا کہ آپ کے پی کے سے ہیں اگرچہ آپ کی گفتگو سے نہیں لگتا.

ویسے آپ شیخ رشید سے امپریس تو نہیں؟

'پنڈی بوائے'
چھوٹی عمر میں بورڈنگ سکول میں رہنے کی وجہ سے مجھ میں کافی تبدیلیاں آئیں۔
چھوٹی عمر میں کس جماعت سے کس جماعت تک بورڈنگ سکول میں رہنا پڑا اور کیوں؟
مزید یہ کہ پھر آپ کو کوکنگ اور کپڑے دھونے وغیرہ کی خوب پریکٹس ہوئی؟

لیکن کتاب کی تلاش جاری رہی۔
پتا نہیں ایک ہمیں ہی کیوں اتنی جلدی مل جاتی ہیں کتابیں

محفل پر آ تے ہی عروض پر دو کتب تو جھولی میں آن گری تھیں جو اسی وقت چاٹ ڈالی تھیں.
کسی حد تک ٹرولنگ سے بھی محروم ہوتا۔
یہ ٹرولنگ کیا ہوتی ہے؟ اگر یہ وہی ہے جس کی طرف چند روز قبل شاہ صاحب نے اشارہ فرمایا تھا تو پھر اس کا مثبت پہلو کیا ہے؟
