جی ضرور ان شا اللہ ۔ اگر یہاں خطباتِ اقبال پر کوئی مستقل مرحلہ شروع ہوجائے تو ہم مقالے سے ہٹ کر اس بحث کا آغاز کرسکتے ہیں۔
آپ انتظار نہ کیجئے۔ شروع کر دیجئے
یہاں جس بحث کا آغاز ہوا ہے اس کے ضمن میں بس یہی عرض کروں گا کہ علامہ محمد اقبال نے زندگی کے امور اور زندگی کے ارتقا وغیرہ کے حوالے سے جو مباحث ہیں ان کے مکینکل ہونے سے انکار کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم اشیا و افعال کا مطالعہ کرنے کے لیے انھیں اجزا میں تقسیم کرتے ہیں لیکن ساری تقسیم کا کل ہمیشہ مختلف ہوتا ہے ۔ زندگی کسی مکینکل سسٹم کی پیداوار نہیں ورنہ اس سے کئی قسم کے مسائل جنم لیں گے مثلاً یہ کہ زندگی عقل کو ارتقاء کی پیداوار گردانا جائے گا (جو کہ حیاتیات والے لوگوں کے مطابق درست بھی ہے )
ضرور! میں آزاد امیدوار ہوں۔ اپنے سوالات لے کر آوٴں گا۔ پینل پارٹی سے میری نہیں بنتی۔
عبداللہ محمد بھائی کا نام مکمل لکھئیے تاکہ بچنے نہ پائیں!
یہ خیال میرے دل میں بھی تھا۔
مریم بہنا اور عدنان بھائی بھی خواہشمند تھے میں نے کچھ پس و پیش کے بعد اجازت دے دی ہے۔ آپ ان سے رابطہ فرمالیں تاکہ ایک ہی پینل میں شریک رہیں۔
خرم بھیا سعدیہ نے پوری انٹرویو ٹیم کی جانب سے ہی یہ مراسلہ لکھا ہے اور آپ آج تیار رہئیے ان شاء اللہ شام کو آپ کا انٹرویو شروع ہوگا.
جی بہتر
ان سے پوچھا تھا کل میں نے......
محترم بھائی میں تو ان میں سے ہوں جنہیں عرف عام میں گلاں دا گالڑ کہا جاتا ہے ۔
پرسنل ہونے کے لیے پیشگی معذرت لیکن خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ پاکستان کی وزیرِ تعلیم نہیں!
چائلڈ لیبر شاید ایک مختلف چیز ہے اور بچوں کے لیے ایسے مشغلے جو میری نظر میں ہیں اور چیز. میرا خیال ہے میں نے ایک یا دو گھنٹے کے کام کی بات کی تھی اور اس کی وجہ بھی محض یہ ہے کہ جن مڈل حصے کے بچوں کو میں جانتی ہوں ان کی تیزیاں آسمان کو چھوتی ہیں. ان تیزیوں کی کوئی سمت ہونی چاہئیے. (کام پر لگانا چاہئیے ان ٹَینوں کو) جس عمر میں روزے کی عادت ڈالے جانے کا کہا جا سکتا ہے اس عمر میں ایک گھنٹہ کوئی مشقت کے بغیر والا کام یا بہرحال جو بھی کام ہو اس کی عادت ڈالی جانی چاہئیے. میرے نزدیک ملک میں ویہلے لوگوں اور ہڈحرامی کا عنصر اس لیے زیادہ ہے کیونکہ اس بات پر فخر کیا جاتا ہے کہ ہماری نسلیں بیٹھ کر کھاتی ہیں اور ایک ایک بندہ آٹھ آٹھ کو کھلاتا ہے عمومی طور پر. میں نے ضروری صرف میٹرک کے بچوں کے لیے کہا تھا. میرا مشاہدہ یقینا خام ہے مگر کسی اور نے میری زندگی بھی تو نہیں گزاری.
وہ کیوں۔۔۔ ؟
کچھ مصروفیات کی وجہ سے