خوش آمدید بھائی
یہ الگ بات کہ یہاں اس شعر کا محل تھا یا نہیں پر کہنے والے نے سب کچھ سمودیا ہے اس شعر میں اور عام لوگوں کے تو سر پر سے اسکا مطلب گذر جاتا ہے کیونکہ اسکی گہرائی ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ میرے پاس علامہ اقبال کا جو ایک شعری مجموعہ ہے اس میں یہ درج ہے اب اساتذہ ہی اس پر تحقیق کرکے بتا سکتے ہیں کہ یہ کس کا شعر ہے۔
میر صاحب، کتاب اور مصنف کا نام کیا ہے؟
اول الذکر تین کتابوں میں تو نہیں ملے گا، البتہ میں مؤخر الذکر کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
میر انیس بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میرے شعر کی تصدیق کی میں کوئی ادبی شخص تو ہوں نہیں لیکین بچپن سے ہی اس شعر کو اقبال کا شعر (عرف عام میں سنتا رہا ھوں کی وجہ سے) سمجھتا رہا ہوں لیکین آصف خلد بٹ صاحب نے پھسلا دیا تھا حتماً یہ اقبال ہی کا شعر ھے
نقوی صاحب نے میرے اس شعر میں غیر متفق کو مارک کیا کیا بتانا مسند کریں گے کہ اس میں کیا غیر متفق والی بات ہے
اقبال تو پھر اقبال ہی ھے نا
چوہدری صاحب، ایک تو اس ناچیز کا نام عاطف خالد بٹ ہے، اور دوسری بات یہ ہے کہ میں نے اس شعر وقار انبالوی کا بتاتے ہوئے ایک بہت مستند حوالہ بھی دیا تھا جسے آپ اور میر صاحب نظر انداز کرگئے۔ اور یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ اس ناچیز کا کام ہی تحقیق کرنا ہے!
بٹ صاحب ، چوہدری صاحب شاید نقوی بھائی کے "غیر متفق" ٹیگ کی بات کر رہے ہیں۔ ویسے ، بٹ صاحب ، تحقیق کیجئے کہ " مٹایا قیصر و کسری کے استبداد کو جس نے" والا شعر اقبال ہی کا کلا م ہے یا کسی اور کا۔ میرے خیال میں تو یہ اقبال کا ہے۔ محمد وارث اور فاتح بھائی بھی توجہ فرمائیں۔ آپ استاد لوگ بڑے استاد ہو ۔ ہم جیسے نالائق طالبعلموں کا دھیان ہی نہیں کرتے ہو۔
آپ کا نام غلط لکھنے میں معذرت چاہتا ہوں کیوں کہ اُردو لکھنے کا تجربہ نہیں آہستہ آہستہ شاید یہ تجربہ حاصل ہو جائے
ساجد بھائی، یہ شعر تو سو فیصد اقبال کا ہی ہے۔ ان کی نظم طلوعِ اسلام سے ہے۔ میں ابھی پوری نظم ایک الگ دھاگے میں شئیر کئے دیتا ہوں!
چوہدری صاحب، میں تو اپنے حصے کی دلیل اور حوالہ دے چکا ہوں، اب اگر آپ کے پاس کوئی مستند حوالہ ہو تو میں منتظر ہوں۔
بڑے "استاد" ہیں ہم
اور اگر اس شعر کی بات کر رہے ہیں تو میں تائید کروں گا عاطف خالد بٹ صاحب کی کہ یہ بات درست ہے کہ یہ ہر گز اقبال کا شعر نہیں ہے۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF%D8%B4%D8%B9%DB%8C%D8%A8-%D8%AE%D8%B6%D8%AF%D8%A7%D8%B1.53664/page-2