محمد احمد ایک تعارف

محمد بلال اعظم — جنوری 22، 2013 9:56 صبح
احمد بھائی خوش آمدید
امید ہے آپ کا محفل پہ وقت اچھا گزرے گا:D
شمشاد — جنوری 22، 2013 10:10 صبح
لیں جی یہ دھاگہ تو آج ہی دیکھا ہے تو رسم دنیا نبھاتے ہوئے خوش آمدید بلکہ صمیم قلب سے اردو محفل میں خوش آمدید۔
محمداحمد — جنوری 24، 2013 12:19 شام
بابا جانی ایک بندہ پکڑائی ہی نہ دے تو کیا کیا جاسکتا ہے ۔ ہم تو ٹھہرے شوہر مگر محمد احمد تو ابھی تک مظلومین میں شامل نہیں ہوا پھر بھی۔۔
خیر کچھ روز قبل بات ہوئی تھی تو موصوف نے پھر وعدے کی سولی پر لٹکا دیا ہے۔۔

شاید اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ کسی سے تحریری وعدہ نہ کرو۔ :)
وقت کا پتہ نہیں چلتا کہاں گیا۔ یہ اتنی پرانی بات ہوگئی کہ ہم وعدہ کر کے ہی بھول گئے۔ ویسے اب یہ مشکل سوالات دیکھتا ہوں تو دل چاہتا ہے اس بار چار سال کی ہی مہلت مانگوں ۔ :D
محمداحمد — جنوری 24، 2013 12:38 شام
کیا خوب تعارف ہے آپکا۔۔۔ زمین سے بھی نیچے بیٹھ کر لکھا ہے۔ پھر بھی ٹیلا بن گیا۔ :)

بہت محبت ہے بھائی آپ کی۔
خوش رہیے۔ :)
محمداحمد — جنوری 24، 2013 1:04 شام
لیں جی یہ دھاگہ تو آج ہی دیکھا ہے تو رسم دنیا نبھاتے ہوئے خوش آمدید بلکہ صمیم قلب سے اردو محفل میں خوش آمدید۔

بہت شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔!
دیر آید درست آید :)
محمداحمد — جنوری 24، 2013 1:07 شام
احمد بھائی خوش آمدید
امید ہے آپ کا محفل پہ وقت اچھا گزرے گا:D

:)
ابھی تک تو اچھا ہے گزر رہا ہے۔ الحمدللہ
محب علوی — جنوری 24، 2013 1:19 شام
لو میں نیرنگ کی شاعر والی بات کو مذاق سمجھتا رہا کہ شاید شاعری سے دلچسپی کی وجہ سے نیرنگ خیال نے احمد کو شاعر بنا دیا مگر اس تعارف میں آ کر پتہ چلا کہ یہ تو واقعی سچ ہے۔
ادھر منزل تمہاری ہے پڑھ کر شک کی گنجائش نشتہ ہو چکی ہے۔ :)
اس کا مطلب ہے کہ میرے مسافر ہونے کی بات بھی یقینا سچ ہی ہوگی۔ :LOL:
نیرنگ خیال — جنوری 24، 2013 1:23 شام
لو میں نیرنگ کی شاعر والی بات کو مذاق سمجھتا رہا کہ شاید شاعری سے دلچسپی کی وجہ سے نیرنگ خیال نے احمد کو شاعر بنا دیا مگر اس تعارف میں آ کر پتہ چلا کہ یہ تو واقعی سچ ہے۔
ادھر منزل تمہاری ہے پڑھ کر شک کی گنجائش نشتہ ہو چکی ہے۔ :)
اس کا مطلب ہے کہ میرے مسافر ہونے کی بات بھی یقینا سچ ہی ہوگی۔ :LOL:
میں عموماً سچ ہی بولتا ہوں محب بھائی۔ :p
محمداحمد — جنوری 24، 2013 1:26 شام
لو میں نیرنگ کی شاعر والی بات کو مذاق سمجھتا رہا کہ شاید شاعری سے دلچسپی کی وجہ سے نیرنگ خیال نے احمد کو شاعر بنا دیا مگر اس تعارف میں آ کر پتہ چلا کہ یہ تو واقعی سچ ہے۔
ادھر منزل تمہاری ہے پڑھ کر شک کی گنجائش نشتہ ہو چکی ہے۔ :)
اس کا مطلب ہے کہ میرے مسافر ہونے کی بات بھی یقینا سچ ہی ہوگی۔ :LOL:

نیرنگ خیال بھائی نے پائتھون کہانی بڑی ریسرچ کے بعد لکھی تھی محب بھائی۔۔۔! :) اب مسافر والی بات تو آپ ہی بتائیں گے۔ :p
یوں تو ہم سب ہی مسافر ہیں۔ :)
محمداحمد — جنوری 24، 2013 1:27 شام
میں عموماً سچ ہی بولتا ہوں محب بھائی۔ :p

یعنی آپ خصوصاً ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :D:p
محب علوی — جنوری 24، 2013 1:27 شام
میں عموماً سچ ہی بولتا ہوں محب بھائی۔ :p

پس ایک بار پھر ثابت ہوا :)۔
میں نے اکثر دیکھا ہے
جب میرا دل ڈولتا ہے
نیرنگ سچ ہی بولتا ہے;)
محب علوی — جنوری 24، 2013 1:28 شام
نیرنگ خیال بھائی نے پائتھون کہانی بڑی ریسرچ کے بعد لکھی تھی محب بھائی۔۔۔ ! :) اب مسافر والی بات تو آپ ہی بتائیں گے۔ :p
یوں تو ہم سب ہی مسافر ہیں۔ :)

واقعی ، بڑی گہری اور دوریبن نگاہ ہے نیرنگ کی ۔
مسافر ہوں اور سفر در سفر (انگریزی اردو دونوں والا ) درپیش ہے ۔ :)
نیرنگ خیال — جنوری 24، 2013 1:28 شام
یعنی آپ خصوصاً ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ :D:p

;) کچھ باتیں ان کہی رہنے دو۔۔۔ کچھ باتیں ان سنی رہنے دو۔۔۔۔
محمداحمد — جنوری 24، 2013 1:37 شام
واقعی ، بڑی گہری اور دوریبن نگاہ ہے نیرنگ کی ۔
مسافر ہوں اور سفر در سفر (انگریزی اردو دونوں والا ) درپیش ہے ۔ :)

میں بلال کی کمی پوری کر دیتا ہوں:
دیارِ الفت میں اجنبی کو سفر ہے درپیش ظلمتوں کا​
کہیں وہ راہوں میں کھو نہ جائے ذرا دریچہ اُجال رکھنا​
:)
محب علوی — جنوری 24، 2013 1:48 شام
میں بلال کی کمی پوری کر دیتا ہوں:
دیارِ الفت میں اجنبی کو سفر ہے درپیش ظلمتوں کا​
کہیں وہ راہوں میں کھو نہ جائے ذرا دریچہ اُجال رکھنا​
:)

اجنبی کا لفظ کتنا خوبصورت استعمال کیا ہے احمد ۔ :)
ایک من پسند شعر یاد آ گیا ہے ۔
مجھ سے کیا پوچھتے ہو زندگی کے بارے میں
اجنبی کیا بتائے گا اجنبی کے بارے میں
محمداحمد — جنوری 24، 2013 1:51 شام
اجنبی کا لفظ کتنا خوبصورت استعمال کیا ہے احمد ۔ :)

محب بھائی یہ خوبصورت شعر اعزاز احمد آذر کی خوبصورت غزل کا ہے۔
ایک من پسند شعر یاد آ گیا ہے ۔
مجھ سے پوچھتے کیا ہو زندگی کے بارے میں
اجنبی بتائےکیا اجنبی کے بارے میں

بہت خوب۔۔۔! بہت اچھا شعر ہے۔
محب علوی — جنوری 24، 2013 1:55 شام
محب بھائی یہ خوبصورت شعر اعزاز احمد آذر کی خوبصورت غزل کا ہے۔
بہت خوب۔۔۔ ! بہت اچھا شعر ہے۔

مفت میں تصحیح بھی ہو گئی اور پچھلے شاعر کا نام بھی پتہ چل گیا۔
محب علوی — جنوری 24، 2013 1:56 شام
اب لگتا ہے خیال کے پھول پڑھنے ہی پڑیں گے۔
محمد بلال اعظم — جنوری 24، 2013 4:12 شام
شاید اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ کسی سے تحریری وعدہ نہ کرو۔ :)
وقت کا پتہ نہیں چلتا کہاں گیا۔ یہ اتنی پرانی بات ہوگئی کہ ہم وعدہ کر کے ہی بھول گئے۔ ویسے اب یہ مشکل سوالات دیکھتا ہوں تو دل چاہتا ہے اس بار چار سال کی ہی مہلت مانگوں ۔ :D
سوالوں کے جوابات؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
محمداحمد — جنوری 24، 2013 6:29 شام
اب لگتا ہے خیال کے پھول پڑھنے ہی پڑیں گے۔

"خیال کے پھول" میں تو بامشکل ایک یا دو پوسٹس ہی ہیں۔ "رعنائیِ خیال" البتہ حاضر ہے۔ :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.12339/page-3