انٹرویومحمد احمد کا انٹرویو

عبداللہ محمد — جولائی 4، 2025 1:59 شام
اس پلاٹ پر میں نے قبضہ کر لیا ہے کہ مستقبل میں شاید سوالات پوچھنے کا ریٹ بڑھ جائے تو۔۔
یاز — جولائی 4، 2025 2:21 شام
اس پلاٹ پر میں نے قبضہ کر لیا ہے کہ مستقبل میں شاید سوالات پوچھنے کا ریٹ بڑھ جائے تو۔۔
وہ لڑی تو دوسری نہیں تھی؟
عبداللہ محمد — جولائی 4، 2025 2:22 شام
وہ لڑی تو دوسری نہیں تھی؟
یار یہ ہمیشہ سے ہی ہو جاتا ہے۔ اسکو ادھر اب کاپی پیسٹ کرتے ہیں۔
محمداحمد — جولائی 4، 2025 2:25 شام
وہ لڑی تو دوسری نہیں تھی؟

ایسا لگا کہ انٹرویو کے درمیان ولز کنگز کا اشتہار آ گیا۔ :ROFLMAO:
جہاں کرکٹ، وہاں ولز :LOL:
ظہیراحمدظہیر — جولائی 4، 2025 5:40 شام
کاسنی رنگ کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا ؟
اکثر خیال آتا رہتا ہے۔
احمد بھائی تو بتائیں گے نہیں سو میں سوچا کہ اس اہم ترین سوال کا جواب ان کی طرف سے میں ہی دے دوں۔ احمد بھائی چاہیں تو متفق ہوسکتے ہیں ۔
غیر متفق کی ریٹنگ منع ہے۔
یاز — جولائی 4، 2025 5:53 شام
اس پلاٹ پر میں نے قبضہ کر لیا ہے کہ مستقبل میں شاید سوالات پوچھنے کا ریٹ بڑھ جائے تو۔۔
چلیں ہم نے بھی اس قبضے کی توثیق کر دی۔
ظہیراحمدظہیر — جولائی 4، 2025 5:53 شام
یہ بات میں نے آپ کے سوال کے بعد نوٹ کی کہ میں نے کبھی کسی کو ناقص املا کی ریٹنگ نہیں دی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ میری کوشش یہ ہوتی تھی کہ اقتباس لے کر باقاعدہ نشاندہی کر دوں۔ :) ویسے اور بھی منفی ریٹنگز کا استعمال بہت ہی کم کیا ہے میں نے۔
یہ حرکت میں نے بھی کبھی نہیں کی ، محمداحمد بھائی ۔ اصلاح کا بے ضرر اور بہترین طریقہ وہی ہے جو آپ نے لکھا۔
ویسے میں نے کبھی کسی کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ بھی نہیں دی۔ اور کسی اور نے بھی مجھے یہ ریٹنگ نہیں دی ۔ حالانکہ میں نے دس سالوں میں نے دو ڈھائی سو غزلیں تو پوسٹ کی ہیں محفل پر۔
وہ تو انتظامیہ کا بھلا ہو کہ جب چند سال پہلے زین فورو کو اپگریڈ کیا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک ڈیڑھ ہزار منفی ریٹنگز جو کسی وجہ سے مستحق محفلین کو نہیں دی جاسکی تھیں کھاتے کی اضافی مد میں باقی ہیں اور حساب کتاب کو تہ و بالا کیے دے رہی ہیں ۔ چونکہ میرا مضحکہ خیز ریٹنگ والا خانہ محفلین کی کوتاہی کی وجہ سے خالی تھا سو ان بھلے مانسوں نے تین چار سو میرے کھاتے میں اور کچھ سعادت بھائی کے حصے میں ڈال کر حساب کتاب برابر کیا ۔
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ محفل کے سافٹویئر اپگریڈ میں اس خادم کا بھی حصہ ہے۔:grin:
یاز — جولائی 4، 2025 5:54 شام
ایسا لگا کہ انٹرویو کے درمیان ولز کنگز کا اشتہار آ گیا۔ :ROFLMAO:
جہاں کرکٹ، وہاں ولز :LOL:
یا جیسے میچ کے دوران بارش کا وقفہ طویل ہو جائے تو کوئی انٹرویو وغیرہ شروع کر لیا جائے۔
ظہیراحمدظہیر — جولائی 4، 2025 5:55 شام
احمد بھائی ، شکر ہے جراثیم ہی کہا ۔
بعض اہلِ ذوق تو یوں بھی پوچھتے ہیں کہ آپ کو شاعری کا کیڑا کب سے ہے ۔ :rolleyes::oops:
ظہیراحمدظہیر — جولائی 4، 2025 6:00 شام
صوابی جو کہ چھوٹا سا شہر ہے کے مقابلے کراچی خرچ میں سستا ہے، کھانے پینے، پہنے ،البتہ یہاں چپل مہنگے ہیں،
اے خان ، کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ چپل کا ذکر ؟!
میاں ، ذرا احتیاط کیا کرو۔ اللہ کریم آپ کو بیرونِ خانہ اور اندرونِ خانہ ہر جگہ امان میں رکھے۔
ظہیراحمدظہیر — جولائی 4، 2025 6:04 شام
ہم مطالعے سے ایک تاثر لیتے ہیں۔ اپنے ذہن میں کہیں کسی بات پر ٹک مارک کرتے ہیں۔ کسی بات پر خطِ تنسیخ پھیر دیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔
احمد بھائی ، اسی لیے میں اس دورِ پر فتن میں مطالعہ میں احتیاط اور تخصیص کا شدید قائل ہوں۔ جس طرح دوست بنانے اور صحبت اختیار کرنے میں تخصیص ضروری ہے اسی طرح مطالعے میں بھی۔
ظہیراحمدظہیر — جولائی 4، 2025 6:06 شام
الحمدللہ ! اب تک کے سب سوال نمٹا دیے ہیں ہم نے۔
اگر کوئی بات نظر انداز ہو گئی ہو تو احباب نشاندہی فرما دیں۔
بہت کچھ باقی ہے ۔ اصل بات تو آپ نے ابھی تک بتائی ہی نہیں ۔
کرکٹ کا اسکو ر ؟:D
یاز — جولائی 4، 2025 7:14 شام
بہت کچھ باقی ہے ۔ اصل بات تو آپ نے ابھی تک بتائی ہی نہیں ۔
کرکٹ کا اسکو ر ؟:D
وہ اس پہ لطیفہ ہے نا جناب
چلیں ایک پھرتی ہم خود ہی پیش کئے دیتے ہیں۔
ایک بار عبداللہ صاحب اور یاز بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے۔ بات چیت کا موضوع لامحالہ کرکٹ کی جانب مڑ گیا، اور اپنے ماضی کے قصے یاد کئے جانے لگے۔
کچھ یوں بات چیت ہوئی۔
یاز: عبداللہ بھائی! آپ نے زیادہ سے زیادہ کتنا سکور بنایا؟
عبداللہ: ایک بار ہم نے 135 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ خوب اننگز است وغیرہ
یاز: اوہ اچھا۔ ہم نے تو ایک بار 155 رنز بنائے تھے۔ آپ نے زیادہ سے زیادہ وکٹیں کتنی لیں؟
عبداللہ: نہیں بھائی، اس بار آپ پہلے بتائیں۔
یاز — جولائی 4، 2025 7:19 شام
اے خان ، کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ چپل کا ذکر ؟!
میاں ، ذرا احتیاط کیا کرو۔ اللہ کریم آپ بیرونِ خانہ اور اندرونِ خانہ ہر جگہ امان میں رکھے۔
چپل کباب کو کیوں فراموش کر دیا قبلہ؟
ظہیراحمدظہیر — جولائی 5، 2025 3:14 شام
چپل کباب کو کیوں فراموش کر دیا قبلہ؟
بھولا تو نہیں ۔ بین السطور رکھ دیا تھا کباب۔اب آپ نے نکال کر پلیٹ پر رکھ دیا تاکہ اے خان کو کوئی دشواری نہ ہو۔ :D
سعادت — جولائی 6، 2025 8:41 صبح
چونکہ میرا مضحکہ خیز ریٹنگ والا خانہ محفلین کی کوتاہی کی وجہ سے خالی تھا سو ان بھلے مانسوں نے تین چار سو میرے کھاتے میں اور کچھ @سعادت بھائی کے حصے میں ڈال کر حساب کتاب برابر کیا ۔
میرے حصے میں ناقص املا کی ریٹنگز آئی تھیں۔ (اکثر اپنے بچوں کی املائی غلطیاں نکالتا ہوں، عین ممکن ہے کہ اسی کی مکافات ہو!)
اے خان — جولائی 6، 2025 3:59 شام
ٹھیک ہے تو پھر چپل کراچی سے لے چلیں گے۔ :) :)
نہیں!
میرا مطلب یہ تھا کہ کراچی میں صرف چپل مہنگے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء سستی ہیں،
اے خان — جولائی 6، 2025 4:06 شام
اے خان ، کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ چپل کا ذکر ؟!
میاں ، ذرا احتیاط کیا کرو۔ اللہ کریم آپ کو بیرونِ خانہ اور اندرونِ خانہ ہر جگہ امان میں رکھے۔
اصل میں ہمیشہ پشاوری چپل استعمال کرتا ہوں، جو سستے اور پائیدار ہوتے ہیں ،پلاسٹک کے عام چپل نماز پڑھنے کے لیے جانا ہو یا گھر میں پہنے کے لیے استعمال کرتا ہوں جو یہاں ہزار بارہ سو سے کم نہیں ملتے جبکہ گاؤں میں چھ سو کے مل جاتے ہیں اس وجہ سے کہا کہ چپل مہنگے ہیں
دعائیں ساتھ ہوں، تو معاملہ خیر کا ہوگا ❤️❤️
صابرہ امین — جولائی 6، 2025 4:06 شام
بہت زبردست انٹرویو۔۔ کیا بات ہے!
مریم افتخار ، آپ کو شاباش ہے کہ آپ نےاحمد بھائی سے یہ انٹرویو برآمد کر ہی لیا!! 😀
مریم افتخار — جولائی 6، 2025 4:18 شام
بہت زبردست انٹرویو۔۔ کیا بات ہے!
مریم افتخار ، آپ کو شاباش ہے کہ آپ نےاحمد بھائی سے یہ انٹرویو برآمد کر ہی لیا!! 😀
خواہرم، آپ کچھ دیر بعد آئی ہیں۔اس لیے سجیسشن ہے کہ باقی انٹرویوز والا پورا سیکشن اور ظہیر صاحب کی شروع کی گئی تمام لڑیاں پہلی فرصت میں پڑھیں!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.121560/page-8