ان شاء اللہ سب ساتھ ہی ہوں گے وہاں!
بس اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم اُس کی اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی بھرپور کوشش کریں۔ آمین۔
ان شاء اللہ سب ساتھ ہی ہوں گے وہاں!
صوابی جو کہ چھوٹا سا شہر ہے کے مقابلے کراچی خرچ میں سستا ہے، کھانے پینے، پہنے ،البتہ یہاں چپل مہنگے ہیں،
آپ نے پہلے بھی ذکر کیا تھا لیکن کہاں اب یاد نہیں
گویا آپ اپنی طرح کے لوگ پسند کرتے ہیں؟
شکر الحمد اللہ کہ محفل برخاست ہونے سے پہلے ہی جواب آ گئے،
ارے اجازت کی کیا ضرورت!
شاعر احساسات کا ایک بہت قلیل حصہ اپنی شاعری میں سمو پاتا ہے۔ اس کی کئی ایک وجوہات ہوتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ہر بات ایسی لطیف نہیں ہوتی کہ جس کو نظم کیا جا سکے یا جو قاری کے احساسات سے بھی ریلیٹ کر سکے۔ بہت سی باتیں انتہائی نجی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ شاعری کے شو کیس میں شاعر صرف وہ چیزیں سجاتا ہے جو احساسات میں لطیف ہوں اور منفرد ہوں اور کسی حد تک آفاقی ہوں تاکہ قاری بھی اپنے آپ کو اُس سے جوڑ سکے۔ ورنہ المعنی فی بطنِ شاعر والا معاملہ بھی ہو جاتا ہے۔
احساسات تو انسان کے فطری ہی ہوتے ہیں، اگر بندہ بے حسی کے اسٹیج پر نہ پہنچ جائے تو۔ جذبے کو لفظوں میں ڈھالنا مشکل نہیں تو پیچیدہ ضرور ہوتا ہے۔ البتہ کبھی کبھی اشعار اوپر سے بنے بنائے بھی اُترتے ہیں، لیکن ایسا کم ہی ہوتا ہے۔
کمال است
گجرات جا رہے ہیں کیا؟