خوش آمدید
شکریہ
شکریہ
آپی یہ محترم محمد زید مصطفیٰ یہاں دفتر میں میرے رفیق ہیں۔ اور قرآن پاک کے ایک اچھے قاری، تنظیم المدارس کے فاضل اور باعمل نیک نوجوان ہیں۔ اور بہت متحرک شخصیت ہیں۔ گو کہ مجھ سے عمر میں چھوٹے ہیں مگر میرے لیے بھی قابل احترام ہیں۔ کیونکہ جو کوئی ہمارے آقا کریم مدنی تاج دار حضرت محمد مصطفیٰ کا سچا غلام ہے۔ وہ ہمارا امام ہے۔
آپ کے دستخط بہت اعلٰی ہیں۔زہےنصیب اسی کے صدقے ہماری بخشش ہو جائے
انشاءاللہ
آمین
آپ جیسے زندہ دل لوگوں کے تعاون سے انشاء اللہ بہت اچھا گزرے گا
عزت افزائی کا شکریہ۔ زید بھائی آپ نے اپنا تعارف بہت مختصر سا دیا ہے۔ ذرا اپنے بارے میں مزید بھی بتائیے۔
بچپن میں زید مصطفی علامہ مفتی محمد عبدالحکیم شرف قادری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں رہے۔ جب کلاس سے فارغ ہوتے تو حضرت کے آستانہ پر حاضر ہو جاتے۔ قبلہ شرف صاحب بھی ان سے بہت شفقت فرماتے۔ یہ خود حضرت کو "میرے محسن" کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ اتنی عظیم ہستی کی تربیت کا اثر تو یقینا زید کی ذات پر ہوا۔ اسی بناء پر ایک سنجیدہ اور اسلام کے لیے درد دل رکھنے والے نوجوان ہیں۔
ماشاءاللہ
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B2%DB%8C%D8%AF-%D9%85%D8%B5%D8%B7%D9%81%DB%8C%D9%B0.54150/page-2