انٹرویوملائکہ سے باتیں کریں

ملائکہ — جون 24، 2013 11:30 صبح
طبیعت پوچھنا کب سے گندی بات ہوگئی ؟؟
انٹرویو میں طبیعت پوچھنے والے کو تو میں خود جاب سے نکال دوں:laugh:
عمر سیف — جون 24، 2013 11:44 صبح
انٹرویو میں طبیعت پوچھنے والے کو تو میں خود جاب سے نکال دوں:laugh:
گُڈ ۔۔ آپ کا انٹرویو ختم۔ ایک سوال ہی کافی تھا آپ کو جاننے کے لیے۔
شمشاد — جون 24، 2013 11:53 صبح
تحفے دینے اور لینے میں کیسی ہو؟
کسی کو تحفہ دیتے وقت کیا بات مدنظر رکھتی ہو؟
کسی دوسرے سے تحفے میں کیا لینا پسند کرتی ہو؟
شمشاد — جون 24، 2013 11:59 صبح
باجی مہ جبین
نیلم
غدیر زھرا
آپ بھی آ جائیں۔
ملائکہ — جون 24، 2013 12:55 شام
تحفے دینے اور لینے میں کیسی ہو؟
کسی کو تحفہ دیتے وقت کیا بات مدنظر رکھتی ہو؟
کسی دوسرے سے تحفے میں کیا لینا پسند کرتی ہو؟
تحفے دینے میں نا کنجوس ہوں اور نہ ہی بہت کھلا ہاتھ ہے۔۔۔۔ جسکو بھی تحفہ دیتی ہوں بہت سوچ سمجھ کر دیتی ہوں ۔۔۔ کہ اس بندے کو کس چیز کی ضرورت ہے ۔۔ ایک مرتبہ ایک تحفہ ایسے انسان کو دینا تھا جسے پینٹینگ میں دلچسپی تھی تو میں نے بڑی ڈھونڈ کر ایک آرٹسٹک سی شرٹ لی تھی۔۔۔ ایک دفعہ کتابیں دینی تھیں تحفے میں ایک خاص موضوع کے لئے بہت گھومی تھی اردو بازار میں ۔۔۔ اورسس میری کا پرس پرانا ہوگیا تھا تو اسکی سالگرہ پر بھی اسی کی پسند کے مطابق پرس لیا تھا۔۔۔ اور تحفے بھی اسی طرح اپنی پسند کے مطابق ہی اچھے لگتے ہیں ورنہ پڑے رہ جاتے ہیں۔۔۔۔
ملائکہ — جون 24، 2013 1:04 شام
ویسے مجھے کوئی کچن کی چیزیں تحفے میں پسند ہے ۔۔۔ :)
قیصرانی — جون 24، 2013 1:10 شام
ویسے مجھے کوئی کچن کی چیزیں تحفے میں پسند ہے ۔۔۔ :)

یعنی کھانے پینے سے خاصا شغف ہے
ملائکہ — جون 24، 2013 1:22 شام
یعنی کھانے پینے سے خاصا شغف ہے
پکانے سے :)
قیصرانی — جون 24، 2013 1:24 شام

ہمم۔۔۔ یعنی بھتیجی کافی سگھڑ ہیں۔ اب لگے ہاتھوں ذرا اپنی کُکنگ کی تعریفیں بھی کرتی جائیں۔ ذکر تو شروع ہو ہی چکا ہے :heehee:
ملائکہ — جون 24، 2013 1:30 شام
ہمم۔۔۔ یعنی بھتیجی کافی سگھڑ ہیں۔ اب لگے ہاتھوں ذرا اپنی کُکنگ کی تعریفیں بھی کرتی جائیں۔ ذکر تو شروع ہو ہی چکا ہے :heehee:
نہیں بس میں نہیں کررہی :)
قیصرانی — جون 24، 2013 1:32 شام
نہیں بس میں نہیں کررہی :)

تصاویر تو مزے کی ہوتی تھیں۔ اب ذائقے کے بارے کچھ کہنا ممکن نہیں :)
ملائکہ — جون 24، 2013 1:44 شام
تصاویر تو مزے کی ہوتی تھیں۔ اب ذائقے کے بارے کچھ کہنا ممکن نہیں :)
ذائقہ تو بہتر ہی ہوتا ہے۔۔۔۔ :)
شمشاد — جون 24، 2013 1:50 شام
تو اب تمہیں کیا کچھ پکا کر تحفے میں دیں یا پھر دیگچیوں کا سیٹ یا کھانے پکانے کی کوئی کتاب ڈھونڈ کر لا کر دیں۔
ملائکہ — جون 24، 2013 1:56 شام
تو اب تمہیں کیا کچھ پکا کر تحفے میں دیں یا پھر دیگچیوں کا سیٹ یا کھانے پکانے کی کوئی کتاب ڈھونڈ کر لا کر دیں۔
کوئی ٹی سیٹ پیارا سا ہی ہی ہی :)
شمشاد — جون 24، 2013 2:24 شام
اب میں یہاں سے ٹی سیٹ کیسے بھیجوں؟
قیصرانی — جون 24، 2013 2:45 شام
ذائقہ تو بہتر ہی ہوتا ہے۔۔۔ ۔ :)

بس یہی تو کہہ رہا تھا کہ کریں نا اپنی کُکنگ کی تعریفیں۔ اچھی کُکنگ ہوتی ہی تعریف کے قابل ہے :)
عسکری — جون 24، 2013 3:15 شام
:cautious: اب پرندے بےچارے کیا کریں ہر جگہ کچرا جمع ہوتا ہے وہ تو کھانا وانا کھانے آجاتے ہیں اور آپکے جہاز میں آکر مر جاتے ہیں ۔۔۔ قصور کس کا ہوا:sad4:
پرندوں کا :cautious:
شمشاد — جون 24، 2013 3:21 شام
کیوں پرندوں کا کیوں ہوا۔ آپ کے جہازوں کا کیوں نہ ہوا؟`
فرحت کیانی — جون 24، 2013 4:45 شام
مدھو آپا
فرحت کیانی
عینی مینی
ناعمہ عزیز
قرۃالعین اعوان
مانو بلی
آپ سب کہاں ہیں بھئی؟ ملائکہ کا انٹرویو چل رہا ہے اور آپ سب غائب ہیں۔

السلام علیکم
یہ بہت اچھا کام کیا شمشاد بھائی۔ میں اس دن سوچ رہی تھی کہ اب ملائکہ کے امتحان ختم ہو گئے ہیں تو شمشاد بھائی کو یاد کروانا چاہئیے انٹرویو کے لئے۔ :)
ملائکہ کی پوسٹس مجھے ہمیشہ بہت اچھی لگتی ہیں اور ان کی باتیں بھی۔ تو میں تو ضرور اس انٹرویو میں حصہ لوں گی ان شاءاللہ۔
اب دیکھیں سب غائب ہوگئے ہیں چچا جی میں ان سب سے ناراض ہوں:crying3:

ملائکہ ناراض نہیں ہونا پلیز ۔ میں تو ان دنوں کچھ زیادہ مصروف ہو گئی ہوں۔ لیکن ان شاءاللہ اگلے ہفتے سے کچھ فرصت مل جائے گی تو پھر میرے سوالات کے جوابات کے لئے تیار رہیں آپ۔ :)
نیلم — جون 24، 2013 6:26 شام
ملائکہ میں بھی کچھ سوال سوچتی ہوں تمہارے لیے :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%A6%DA%A9%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA.65097/page-10