جب روح کراچی میں ہے تو تمام تر احکامات کراچی کے لحاظ سے لاگو ہوں گے!!!
جب روح کراچی میں ہے تو تمام تر احکامات کراچی کے لحاظ سے لاگو ہوں گے!!!
آپ شروع کریں۔۔۔
ویسے شہباز شریف کے دور میں ہم جذبات میں آ کر لاہور منتقل ہونے کا سوچنے لگے تھے اپنے شہر کی حالتِ زار دیکھ کر ۔۔۔ وہ تو بھلا ہو بزدار صاحب کا کہ انہوں نے ہمارے دل سے یہ وسوسہ دور کرنے کے لیے دن رات محنت کی
آپ ایک ہی بار اپنا ذہن بنا لیں، یہ سیاسی ڈرامہ بازی تو لگی رہے گی، کل کوئی شریف تھا، آج بزدار ہے، کل کلاں پھر کوئی شریف ہو سکتا ہے، لہذا اپنا فیصلہ سیاست کی بجائے دیگر عوامل پر کیجیے تو بہتر ہوگا!
شارٹ اور میڈیم ٹرم میں تو بحریہ ٹاؤن ہی وہ جگہ نظر آتی ہے جہاں اسٹیبلشمنٹ ایک سویلین کے تھلے لگی ہوئی ہے ۔۔۔ بس ہمارے لیے تو یہی کوالٹی کافی ہے
جناب، خوشی ہوئی یہ جان کر۔ آپ نے این ای ڈی کے بارے میں مزید پوچھا۔۔ تو اتنا عرض ہے کہ میں این ای ڈی کے سٹی کیمپس میں پڑھتا ہوں۔ یہ وہی کیمپس ہے جو کئی دہائیوں قبل این ای ڈی کا اصل کیمپس ہوا کرتا تھا۔ یہ برنس روڈ کے قریب ہے۔ پوری عمارت برطانوی طرزِ تعمیر کی ہے۔ اس کیمپس میں ایک ہی شعبہ ہے آکٹیچر ایبڈ پلاننگ کا۔ میری فیلڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز اسی شعبے کا حصہ ہے۔
جناب، یہ فیلڈ سماجی سائنس (سوشل سائنس) کی ہے۔ سائنس اور سوشل سائنس میں فرق بس اتنا ہے کہ سائنس کا طالب علم مادے کی سائنس پڑھتا ہے اور ہم معاشرے کی سائنس پڑھتے ہیں۔
شکریہ جناب اس حوصلہ افزائی کا۔ ضرور۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86%DB%81%D8%A7%D8%AC-%D8%B9%D9%84%DB%8C.115884/page-2