السلام علیکم میرا نام سعد ہے۔ سرگودھا پنجاب سے 55 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں رہتا ہوں۔ طالبعلم ہوں۔ میری دلچسپی کے موضوعات حالاتِ حاضرہ، اسلامی تاریخ، سیاسیات، شاعری، سائنس و ٹیکنالوجی وغیرہ ہیں۔ خیالات کسی حد تک " بنیادپرستوں " والے ہیں اور وطن، مذہب اور قومی زبان کے معاملے میں تھوڑا سا " جذ باتی " ہوں۔ اردو ویب پہلا ویب فورم ہے جو میں نے جوائن کیا اور آخری بھی، کیونکہ اس کے بعد میرا کسی اور فورم کو جوائن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ چند دن ہو چکے ہیں مجھے یہاں آئے ہوئے دو پوسٹوں میں مجھ سے کہا گیا کہ اپنا تعارف کراؤں سو جناب میں اس تھریڈ میں بھی پہنچ گیا ہوں۔ جناب یہ تو تھا مختصراً کچھ میرے بارے میں، اس میں کچھ ایسی خاص بات نہیں تھی لیکن ظاہر ہے کہ آپ نے پڑھ ہی لیا ہے لہٰذا آپ کا بیحد شکریہ۔ میری کوشش ہو گی کہ یہاں میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو اور اگر ہو چکی ہے تو میں آپ سے معافی کا طلبگار ہوں۔
عمران شناور — مئی 18، 2009 9:08 صبح
ویلکم سعد! بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے جان کر۔ بہت شکریہ
سرمد خان — مئی 18، 2009 9:09 صبح
آپ کا انداز اچھا ہے جناب، میں نے بھی کل ہی جوائن کیا ہے، انشااللہ بات چیت رہے گی
فرخ منظور — مئی 18، 2009 9:10 صبح
خوش آمدید دل پاکستانی!
مغزل — مئی 18، 2009 10:21 صبح
خوش آمدید ، دوست ، مزید تفصیل سے تعارف پیش کیا جائے ۔۔ یہ ہمارا حکم نہیں گزارش ہے۔۔
محمد وارث — مئی 18، 2009 10:54 صبح
خوش آمدید سعد صاحب، آپ سے 'پسندیدہ کلام' میں تعارف تھا ہی، آپ نے اچھا کیا کہ یہاں بھی تعارف دے دیا۔ اور خوشی ہوئی آپ کا نام جان کر
الف عین — مئی 18، 2009 12:03 شام
خوش آمدید سعد، دل پاکستانی کے نام سے تو تعارف ہو گیا تھا، مزید کچھ اور؟
علی ذاکر — مئی 18، 2009 12:45 شام
محفل میں خوش آمدید جناب ! مع السلام
زیک — مئی 18، 2009 12:47 شام
خوش آمدید دل پاکستانی
دل پاکستانی — مئی 18، 2009 1:04 شام
شکریہ جناب آپ سب کا۔ میں نہ کوئی علمی شخصیت ہوں نہ مشہور ہستی اور نہ ہی میرے پاس اردو کے مشکل الفاظ کا ذخیرہ ہے کہ میں اپنی تعریف میں ایک لمبی چوڑی پوسٹ لکھ ماروں۔ دوسرے الفاظ میں، میں بھی پاکستان کے 16 کروڑ عوام میں سے ایک عام سا اور حقیر آدمی ہوں۔
مزید آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو میں حاضر ہوں۔
نایاب — مئی 18، 2009 2:08 شام
السلام علیکم
محترم دل پاکستانی جی
سدا خوش رہیں آمین
[]
امید ہے کہ محفل اردو کا چمن آپ کی تحریر سے مہکتارہے گا ۔
نایاب
شمشاد — مئی 18، 2009 2:14 شام
سعد بھائی اردو محفل میں خوش آمدید اپنے متعلق اور بھی بتائیں۔ تعلیم کہاں تک حاصل کی؟ آج کل کیا کرتے ہیں؟
شکریہ شمشاد بھائی۔
جناب میں اس وقت mba میں ہوں اور اگلے سال انشااللہ پڑھائی اختتام کو پہنچے گی۔
شمشاد — مئی 18، 2009 2:46 شام
ماشاء اللہ ایم بی اے میں بڑا مضمون کون سا لے رکھا ہیے؟
شاہ حسین — مئی 18، 2009 5:05 شام
دل پاکستانی خوش اردو محفل پر خوش آمدید
خورشیدآزاد — مئی 18، 2009 6:35 شام
سعد بھائی عرف دل پاکستانی اردو محفل پر میری طرف سے خوش آمدید قبول کیجیئے۔ آپ سے پہلے ایک دھاگے میں ملاقات ہوچکی ہے۔ ہماری سوچ میں اختلاف ہےلیکن میرا خیال ہے یہ اچھی بات ہے بشرطیکہ ہم مہذب طریقے ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے اورسمجھانے کی کوشش کریں۔
شمشاد — مئی 18، 2009 6:47 شام
سوچ میں اختلاف ہونا تو کوئی بُری بات نہیں۔
محمدصابر — مئی 19، 2009 4:36 صبح
خوش آمدید۔ آپ کے خیالات پڑھ کراچھا لگا۔
دل پاکستانی — مئی 19، 2009 6:58 صبح
جناب آپ سب کا بیحد شکریہ۔
خورشید صاحب میں تعارف میں بھی عرض کر چکا ہوں کہ میں تھوڑا سا جذباتی ہوں۔ میری کسی بات پہ آپ کی دلآزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔