میرا تعارف

دل پاکستانی — مئی 19، 2009 7:10 صبح
شمشاد بھائی فی الحال تو مینجمنٹ کے اسرار و رموز سے آگاہی ہو رہی ہے۔ سپیشلائزیشن منتخب کرنے کیلئے آخری سمسٹر کا انتظار کرنا ہو گا۔ اس میں تین آپشنز ہیں۔ فنانس' ہیومن ریسورس منیجمنٹ اور مارکیٹنگ۔ میرا ارادہ ہیومن ریسورس منیجمنٹ میں سپیشلائزیشن کا ہے (کیونکہ یہ آسان ہے :biggrin:)
شمشاد — مئی 19، 2009 8:28 صبح
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔
ایم بی اے کہاں سے کر رہے ہیں؟
دل پاکستانی — مئی 19، 2009 9:43 صبح
شکریہ جناب۔
اپنے شہر میں ایک ہی یونیورسٹی ہے، وہاں سے۔
شمشاد — مئی 19، 2009 11:51 صبح
اس کا مطلب ہوا کہ سرگودھا سے؟ وہاں پر کون سی یونیورسٹی ہے؟
زیادہ وقت شہر میں گزارا کہ دیہات میں؟
دل پاکستانی — مئی 19، 2009 12:22 شام
یہاں پہ پہلے گورنمنٹ کالج سرگودھا ہوا کرتا تھا، ترقی کر کے یونیورسٹی بن گیا۔
جی میں فُل پینڈو ہوں :biggrin:
ملائکہ — مئی 19، 2009 12:26 شام
خوش آمدید:)
شمشاد — مئی 19، 2009 12:51 شام
پنڈ کا تو میں بھی ہوں اور پنڈ کا تو پھر اپنا ہی مزہ ہے۔
ابھی تو راولپنڈی میں ہوں۔ شاہینوں کا شہر بھی خاصا گرم علاقہ ہے۔ یعنی کہ گرمیوں میں خاصی زیادہ گرمی پڑتی ہے۔
دل پاکستانی — مئی 19، 2009 1:02 شام
شکریہ ملائکہ :)
دل پاکستانی — مئی 19، 2009 1:05 شام
گرمی تو خوب ہوتی ہے اور باقی کسر آج کل واپڈا والے نکال رہے ہیں۔ شہروں میں پھر کچھ بہتر صورتحال ہے لیکن دیہات کا کوئی والی وارث نہیں۔
طالوت — مئی 19، 2009 8:59 شام
خوش آمدید سعد ۔۔ لگے ہاتھوں یہ تو بتائیں کہ سرگودھا میں کوئی ائیر فورس کا میوزیم ہے ؟ یا کسی قسم کی اور کوئی خاص جگہ ۔۔
وسلام
دل پاکستانی — مئی 20، 2009 4:07 صبح
شکریہ طالوت۔ سرگودھا میں f-16 طیاروں کا ایر بیس ہے۔ یہاں پہ یومِ دفاع کے موقع پر فضائیہ کی جانب سے ایک نمائش کا اہتمام کیا جاتا تھا جس میں جنگی طیارے، میزائیل اور فضائیہ سے متعلق دیگر آلاتِ حرب رکھے جاتے تھے۔ اب حالات کی خرابی کی وجہ سے وہ سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔
شمشاد — مئی 20، 2009 7:54 صبح
سرگودھا کی طرف کینو اور مالٹے کے باغ تو خاصے زیادہ ہیں۔
دل پاکستانی — مئی 20، 2009 8:42 صبح
جی ہاں یہاں لذیز قسم کے کینو کے باغات ہیں۔
تعبیر — جون 4، 2009 8:19 شام
میری طرف سے بھی خوش آمدید پر آپ تو کب سے غائب ہی ہو چکے ہیں محفل سے :eek:
دل پاکستانی — جون 30، 2009 7:05 صبح
شکریہ محترمہ۔ میں ابھی یہاں ہی ہوں۔ یہ لڑی شروع کر کے بھول ہی گیا میں۔
ریحان — جولائی 6، 2009 9:11 صبح
دل پاکستان سرگودھا میں ایک ساہیوال بھی ہے نا ۔۔ اکثر کیا ہوتا ہے کہ میرے والد گوگل ارتھ پر ساہیوال تلاش کرتے ہیں اور آپ کے شہر پہنچے ہوتے ہیں :)
شمشاد — جولائی 6، 2009 9:21 صبح
اچھی بات ہے کہ آپ اس لڑی میں واپس آ گئے۔
آپ حضرات نے ووٹ ڈال دیئے ہیں کہ نہیں؟ اگر نہیں، تو جلدی سے یہ کام کیجیئے۔
دل پاکستانی — جولائی 16، 2009 3:53 صبح
جی ریحان سرگودھا کی 6 تحصیلیں ہیں
1۔ شاہ پور
2۔ بھلوال
3۔ سلانوالی
4۔ ساہیوال
5۔ کوٹمومن
6۔ سرگودھا
دل پاکستانی — جولائی 16، 2009 3:57 صبح
شمشاد بھائی جس دن پولنگ شروع ہوئی میں نے اسی دن ووٹ دے دیا تھا۔
ایک زمرے میں میرا نام بھی شامل ہو گیا اتفاق سے لیکن میں نے اپنے آپ کو ووٹ دینے کی بےایمانی نہیں کی :grin:
طالوت — جولائی 16، 2009 5:12 صبح
اچھا کیا ، بے ایمانی بہت بری بات ہے ۔
سرگودھا میں میرے کچھ ننھیالی عزیز بستے ہیں ایک بار جانا ہوا ، غالبا سیٹلائٹ ٹاؤن ہے ۔ ایک بار منڈی بہاؤالدین سے کراچی جانے کے لئے دھماکہ ایکسپریس سے سرگودھا تک آئے چونکہ یہاں سپر ایکپریس سے روانگی کے لئے کم از کم دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے/تھا اسلئے آوارہ گردی کے لئے اسٹیشن سے ملحقہ بازار میں گھومنے لگے ۔ ان دنوں میں کبھی کبھار پان بھی کھایا کرتا تھا ۔ ایک پان والے صاحب سے کہا " چھوٹے دو پان دینا" (کراچی میں جس پان کے پتے سے دو یا تین بعض اوقات چار پان بنتے ہیں پنجاب میں وہی پتہ دو یا ایک ہی پان کے لئے استعمال ہوتا ہے) موصوف مجھ سے عمر میں خاصے بڑے تھے اور خاصے توانا بھی ، تیوری پر بل ڈال کر بولے کیا کہا ؟ ان بلوں سے اندازہ ہوا کہ الفاظ آگے پیچھے ہو گئے ہیں ۔ پھر مؤدبانہ عرض کی جناب میرا کہنے کا مطلب ہے " دو چھوٹے پان" اور مختصرا انھیں یہ بڑے اور چھوٹے پان کی رام کتھا سنائی تو ذرا ٹھنڈے ہوئے ۔ ورنہ اس دن سرگودھا والوں سے ایسی شکایت ہونا تھی کہ ساری زندگی دور نہ ہوتی :)
وسلام

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.21947/page-2