میرا تعارف

عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 22، 2016 8:36 شام
ہاہاہاہا ،،،واہ، زبردست ،،تسی وی گریٹ او چوہدری جی!
آداب عرض اے۔۔ پر ۔۔کیوں بھانبھڑ بالنا جے۔
سلیم سیماب صفت — ستمبر 22، 2016 10:56 شام
؟؟؟ اپنے وعدے کے مطابق اس کے معنی بتایئے ،برادرم چوہدری جی۔ نوازش۔
عبدالقیوم چوہدری — ستمبر 22، 2016 11:30 شام
؟؟؟ اپنے وعدے کے مطابق اس کے معنی بتایئے ،برادرم چوہدری جی۔ نوازش۔
جی ضرور:)
بھانبھڑ = بڑی آگ
بالنا = جلانی
جے = ہے
محمداحمد — ستمبر 26، 2016 10:38 صبح
وعلیکم السلام
ناچیز اب اپنا کیا تعارف دے! بس تھوڑی سی تفصیل حاضر ہے کہ اچانک اردو محفل میں ایک روز وارد ہوا اور دوستوں کی محفل یوں دل کو بھاگئی کہ اب مستقل یہیں پہ رہنے کا قصدہے ،
:)
اچھی بات ہے۔ لیکن مستقل قیام کا انتظام ہے طعام کا نہیں۔ اُس کا بندوبست سرکار سے کروا لیجے گا۔ :)
مطالعے کا شوق بہت کراچی کا رہنے والا ہوں

کیا کیا پڑھتے ہیں آپ؟
کراچی اچھی جگہ ہے رہنے کے لئے۔ :)
اور روزی روٹی کےلئے سرکاری خزانے پر بوجھ ہوں ۔ہا ہا ہا!

خطرناک حد تک حقیقت پسند ہیں۔ :)
امید ہے کہ اردو محفل کے دوست احباب خوش آمدید کرکے حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔

گو کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے پھر بھی ہم جناب کا اردو محفل میں خیر مقدم کرتے ہیں۔ :)

کون؟
علی معین ۔۔۔۔
یا بیگم ۔۔۔۔ علی
:) :) :)
لاریب مرزا — ستمبر 26، 2016 10:57 صبح
کون؟
علی معین ۔۔۔۔
یا بیگم ۔۔۔۔ علی
:) :) :)
ہاہاہاہا!! زبردست احمد بھائی!! :D
سلیم سیماب صفت — ستمبر 26، 2016 11:54 صبح
وعلیکم السلام
:)
اچھی بات ہے۔ لیکن مستقل قیام کا انتظام ہے طعام کا نہیں۔ اُس کا بندوبست سرکار سے کروا لیجے گا۔ :)
کیا کیا پڑھتے ہیں آپ؟
کراچی اچھی جگہ ہے رہنے کے لئے۔ :)
خطرناک حد تک حقیقت پسند ہیں۔ :)
گو کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے پھر بھی ہم جناب کا اردو محفل میں خیر مقدم کرتے ہیں۔ :)
کون؟
علی معین ۔۔۔۔
یا بیگم ۔۔۔۔ علی
:) :) :)
محبتوں سے لبریز اس مراسلے یا جواب کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،برادرم محمداحمد
محمداحمد — ستمبر 26، 2016 11:59 صبح
محبتوں سے لبریز اس مراسلے یا جواب کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،برادرم محمداحمد

شکریہ وصول پایا۔ :)
تصفیہ طلب امور ہنوز آپ کی توجہ چاہتے ہیں؟ :)
نیز یہ بھی بتائیے کہ آپ "سیماب صفت" کیوں ہیں؟ :)
سلیم سیماب صفت — ستمبر 26، 2016 12:25 شام
شکریہ وصول پایا۔ :)
تصفیہ طلب امور ہنوز آپ کی توجہ چاہتے ہیں؟ :)
نیز یہ بھی بتائیے کہ آپ "سیماب صفت" کیوں ہیں؟ :)
وصولی کا شکریہ ،بس اب وصولی کی رسید بھی عنایت فرمادیجئے !۔
طبعیت میں ایک تجسس اوراس کے نتیجے میں پیداہونے والی حرکت و کسی قدر بیچینی اس سیماب صفتی کی ممکنہ وضاحت ہوسکتی ہے ،تاہم آئی ایم ناٹ شیئور۔
تصفیہ طلب امورکا پہلے تعین ضروری ہے!
نوازش ،،، بطورقندمکرر!
محمداحمد — ستمبر 26، 2016 1:03 شام
وصولی کا شکریہ ،بس اب وصولی کی رسید بھی عنایت فرمادیجئے !۔

رسید نہ یاد دلائیں کہ ہمیں اس سے ایک یارِ دیرینہ کی یاد آتی ہے۔
طبعیت میں ایک تجسس اوراس کے نتیجے میں پیداہونے والی حرکت و کسی قدر بیچینی اس سیماب صفتی کی ممکنہ وضاحت ہوسکتی ہے ،تاہم آئی ایم ناٹ شیئور۔

تجسس بڑی خطرناک شے ہے۔
آپ کسی اور شے سے اپنی بحروں میں اضطراب برپا کروالیجے۔ :)
تصفیہ طلب امورکا پہلے تعین ضروری ہے!
فی الحال یہ؟
کیا کیا پڑھتے ہیں آپ؟
کراچی میں کہاں رہتے ہیں؟
نوازش ،،، بطورقندمکرر!

تشکر :)
شاد آباد رہیے۔ :)
سلیم سیماب صفت — ستمبر 27، 2016 4:45 صبح
رسید نہ یاد دلائیں کہ ہمیں اس سے ایک یارِ دیرینہ کی یاد آتی ہے۔
تجسس بڑی خطرناک شے ہے۔
آپ کسی اور شے سے اپنی بحروں میں اضطراب برپا کروالیجے۔ :)
فی الحال یہ؟
تشکر :)
شاد آباد رہیے۔ :)
ہاہاہاہا! کس دوست کی جناب؟؟؟
تجسس اگرمثبت اورتعمیری ہو تو شاید کوئی مضائقہ نہیں!
محمداحمدبھائی، کیا آپ کا تعلق بھی کراچی سے ہے؟
زیادہ تر ناول پڑھنے کاشوق ہے،لیکن دلچسپ سفرنامے بھی کبھی کبھی پڑھتاہوں۔۔
نیک دعا کے لیے شکریہ اور اللہ آپ کوبھی ہمیشہ خوش رکھے۔
محمداحمد — ستمبر 28، 2016 8:45 صبح
ہاہاہاہا! کس دوست کی جناب؟؟؟
ہیں ایک دوست! یہ بھی کراچی کے ہی ہیں اور محفل پر م م مغل (مغزل) کے نام سے ہیں۔
تجسس اگرمثبت اورتعمیری ہو تو شاید کوئی مضائقہ نہیں!
اگر آپ 'شاید' کا لفظ نہ لکھتے تو ہم مرعوب ہو جاتے۔ :)
محمداحمدبھائی، کیا آپ کا تعلق بھی کراچی سے ہے؟
جی !
فقط اتنا کہ میں جس دفتر میں سارا دن گزارتا ہوں وہ، اور میں جس گھر میں شب کو قیام و طعام فرماتا ہوں وہ، اور میں جن سڑکوں پر ٹریفک میں پھنسا رہتا ہوں وہ، کراچی کی ہیں۔ :) :) :)
اس سے زیادہ کہیں آنے جانے کی نہ تو فرصت ہوتی ہے اور نہ مہلت۔ :)
زیادہ تر ناول پڑھنے کاشوق ہے،لیکن دلچسپ سفرنامے بھی کبھی کبھی پڑھتاہوں۔۔

خوب!
تو پھر بتائیے آپ کا سب سے پسندیدہ ناول اور سفرنامہ کون سا ہے؟ :)
آپ بھی کہتے ہوں گے کہ میں تو جنجال ہی بن گیا ہوں۔ :) :) :)
ادب دوست — اپریل 8، 2017 9:26 صبح
خوش آمدید
خوش آمدید

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81.92012/page-6