میرا نام

ماما شالا — مارچ 3، 2013 6:18 شام
شللا ؟ لگے ہاتھوں اس کی معنویت بھی کھول دیجئے ماما شالا اور اس ’’شللا‘‘ کا درست تلفظ بھی۔ اور ’’شللا‘‘ سے ’’شالا‘‘ تک کی کانٹ چھانٹ کا بھی کچھ ذکر ہو جائے تو بہتوں کی دل چسپی کا سامان ہو گا۔

شللا دراصل ثروت سے ماخوذ ہے اور انگلش میں شللا کو shalla لکھا جا سکتا ہے ، اور mama_shalla کو ماما شالا کہا جانے لگا، یہ نام میرے پیارے بھائی اور بہنوں کی نسبت سے مجھے بہت عزیز ہے، جبکہ ماما میرے پیارے بچے مجھے کہتے ہیں۔
معمہ حل ہوا۔☺
ماما شالا — مارچ 3، 2013 6:20 شام
:welcome:ماما شالاجی! خوش آمدید!
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ ہم آپ کو کیا پُکاریں؟محض ماما؟ یا شالا؟ یا پھر شللا؟ یا پھر کچھ اور؟

"ماما شالا "
محمد یعقوب آسی — مارچ 3، 2013 6:58 شام
شللا دراصل ثروت سے ماخوذ ہے اور انگلش میں شللا کو shalla لکھا جا سکتا ہے ، اور mama_shalla کو ماما شالا کہا جانے لگا، یہ نام میرے پیارے بھائی اور بہنوں کی نسبت سے مجھے بہت عزیز ہے، جبکہ ماما میرے پیارے بچے مجھے کہتے ہیں۔
معمہ حل ہوا۔☺
ماما شالاجی! خوش آمدید!
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ ہم آپ کو کیا پُکاریں؟محض ماما؟ یا شالا؟ یا پھر شللا؟ یا پھر کچھ اور؟


حل کیا نام کا اپنے جو معمّہ، بہنا​
شکریہ آپ کا دل سے یہ نکالا کانٹا​
اول اول تو میں سمجھا تھا کہ یہ "شاما" ہے​
پر ذرا غور کیا تو اسے "شالا" پایا​
غالباً آپ ہیں محفل کی وہ پہلی ممبر
نام سے جس کے ہوئے حضرتِ "آسی" مضطر
آپ کو علم نہ ہو گا کہ یہ "آسی" ہیں کون​
اس لیے آپ کو میں خود ہی بتا کیوں نہ دوں؟​
یہ وہ صاحب ہیں کہ استاد ہیں اس محفل کے​
شاعر و منصف و نقاد ہیں، کیا اور کہوں!​
دیکھ کر نام کو دھاگے میں جو آئیں آسی
کیوں نہ پھر نام پہ سو باتیں بنائیں آسی
شکر پر یہ ہے کہ یہ مسئلہ حل ہونے کو ہے​
جیسا آغاز بھلا تھا، سو بھلا ہے انجام​
ماما شالا ہی کہیں گے، نہ کبھی بھولیں گے​
بھول سکتے ہی نہیں، یاد ہوا ایسا یہ نام​

شعر کامل نے کہے، جیسےہو کوئی مالا
آپ کے نام ہوئی نظم یہ ماما شالا!
محمد یعقوب آسی
ماما شالا — مارچ 3، 2013 7:14 شام
نوازش
محمد شعیب — مارچ 3، 2013 7:15 شام
خوش آمدید! :) :)
محسن وقار علی — مارچ 3، 2013 7:15 شام
:AOA::welcome:
واقعی آپ کا نِک بہت منفرد ہے
عاطف بٹ — مارچ 3، 2013 7:45 شام
ابھی تک آپ کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آپ پاکستان کے کس شہر سے ہیں، کیا کرتی ہیں، تعلیم کہاں تک حاصل کی ہے وغیرہ وغیرہ۔
مہ جبین — مارچ 3، 2013 7:47 شام
ماما شالا بہنا اپنے بارے میں مزید کچھ اور بھی بتائیں؟
ماما شالا — مارچ 3، 2013 7:53 شام
جیسے ؟
مہ جبین — مارچ 3، 2013 7:54 شام
جیسے کہ جو سوال عاطف بٹ نے کئے ہیں ؟؟؟؟
تلمیذ — مارچ 3، 2013 8:01 شام
خوش آمدید
ماما شالا — مارچ 3، 2013 8:07 شام
الخبر ، سرگودھا، ۔ ۔
اردو اور انگلش میں ایم اے
مہ جبین — مارچ 3، 2013 8:12 شام
ماشاءاللہ
اب ایک سوال اور ، پیشہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ "سوچنا "؟؟؟؟؟
اسکی تنخواہ کتنی ملتی ہے بھلا؟؟؟:p
ماما شالا — مارچ 3، 2013 8:24 شام
کس کرنسی میں ؟
مہ جبین — مارچ 3، 2013 8:32 شام
اب یہ تو آپ ہی بہتر بتا سکتی ہیں کہ جہاں رہائش ہوگی وہیں کی کرنسی میں تو تنخواہ ملے گی ناں؟؟؟:D
شمشاد — مارچ 3، 2013 8:34 شام
الخبر سُنا ہے بہت اچھا شہر ہے۔ الخبر میں کہاں پر ہیں؟
ماما شالا — مارچ 3، 2013 8:42 شام
اس اعتبار سے انسان کا مسکن یہ دنیا ہے جہاں ہماری زندگی عبث نہیں ، سو سوچنا آپ کو آپ کی تخلیق کی منشا کے مطابق ایسی دولت سے مالامال کرتا ہے جو انسان کی تخلیق کا سبب ہے۔
ماما شالا — مارچ 3، 2013 8:43 شام
Southern khobar
شمشاد — مارچ 3، 2013 8:51 شام
یہ جنوبی خبر کی طرف کیا کچھ ہے؟
شوکت پرویز — مارچ 4، 2013 9:18 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%85.60624/page-2