جناب م۔م۔مغل، عین عین، شمشاد، طالوت، نایاب، اور دیگر تمام اصحاب کا تہہ دل سے شکریہ
وہ کیا کہتے موئی فرنگی زبان میں ۔ ارے دھت تیرے کی یا د ہی نہیں آرہا ۔۔ ارے ہاں آیا آیا ، یاد آیا۔۔ ’’ دیٹس دا اسپرٹ ‘‘ ۔۔

بہت بہت شکریہ ثمینہ آپا ( آپ مجھ سے بڑی ہیں سو آپا ، وگرنہ ہم تو ابھی بچونگڑے ہیں بس 29 سال کا تو ہوں

) آپ بے دھڑک میرا نام لے سکتی ہیں۔ کوئی حجاب نہیں، بس یہ جناب وناب کے دائرے میں قید نہ کریں۔ مالک و مولیٰ آپ کو سلامت رکھے شاد با د رہیں، جیتی رہیں۔
ہمیں امید ہے آپ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کوملے گا۔ اب آپ جنتا مناسب سمجھیں اپنا مفصل تعارف پیش کریں دراصل یہ لڑی اور تعارف کا تکلف ہوتا ہی اس لیے ہے کہ نئے آنے والے ممبران سے حفظ ِ مراتب کے دائرے بنا لیے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی کوفت یا سبکی کا شائبہ نہ رہے ۔
آپ کا شکریہ سر آنکھوں پر ،
والسلام
م۔م۔مغل