میرا نام ثمینہ ہے

ثمینہ معیز — جولائی 3، 2009 10:28 شام
میرا نام ثمینہ ہے میں ایک گھریلو عورت ہوں جس کو آپ ایک دیسی خاتون کہہ سکتے ہیں اپنے وقت سے بچا کچا وقت نیٹ پر گزارتی ہوں کہ اپنے ماحول اور اپنی تہذیب سے جڑی رہوں
مجھے سرمد بھائی نے محفل کی راہ دکھائی افسوس ہے کہ پاکستان میں شاید محفل کا پیچ اوپن نہیں ہورہا ہے اس لئے وہ آن لائن نہیں آسکتے ہیں کیونکہ سرور بزی کا میسیج آجاتا ہے ان کے پاس مگر ہمارے پاس تو چل رہا ہے
سرمد بھائی کی ماشااللہ رائے اچھی تھی امید ہے کہ باقی خواتین و حضرات کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا اور معلومات میں اضافہ بھی ہوگا
میں کسی بھی قسم کے انٹرویو یا سوالات سے پرہیز کرونگی کیونکہ میں ایک محتاط انداز میں زندگی گزارتی ہوں
سب کی خدمت میں سلام
ثمینہ
عسکری — جولائی 3، 2009 10:31 شام
ویلکم باجی بہت بہت اچھا وقت ان شااللہ
علی ذاکر — جولائی 3، 2009 10:32 شام
ثمینہ محفل پر خوش آمدید اور یہاں‌پر سب ہی گھریلو مرد اور خواتین ہیں امید ہے آپ کو یہاں سے بہت کچھ جاننے کو اور سیکھنے کو ملے گا ؀
مع السلام
ثمینہ معیز — جولائی 3، 2009 10:34 شام
ویلکم باجی بہت بہت اچھا وقت ان شااللہ

پیارے بھائی بڑا اچھا لگا یہ سن کر کہ آپ نے باچی کہا میرے کزن سرمد بھائی بھی باجی ہی کہتے ہیں
میں انشا اللہ سب کو نا امید نہیں کرونگی بھائی
ثمینہ معیز — جولائی 3، 2009 10:34 شام
علی ذاکر بھائی آپ کا بھی شکریہ بہت بہت
زین — جولائی 3، 2009 10:36 شام
اور میرا نام زین ہے :grin:
خوش آمدید :)
علی ذاکر — جولائی 3، 2009 10:37 شام
ثمینہ بہن آپ نے یہ نہیں لکھا کہ آپ کہاں‌سے تعلق رکھتی ہیں میرا مطلب پاکستان سے یا پاکستان سے باہر ہیں ؟
مع السلام
ثمینہ معیز — جولائی 3، 2009 10:37 شام
زین بھیا شکریہ
عسکری — جولائی 3، 2009 10:39 شام
ثمینہ بہن آپ نے یہ نہیں لکھا کہ آپ کہاں‌سے تعلق رکھتی ہیں میرا مطلب پاکستان سے یا پاکستان سے باہر ہیں ؟
مع السلام

اوپر پڑھا نہیں سوال جواب اچھے نہیں لگتے ان کو :shameonyou:
علی ذاکر — جولائی 3، 2009 10:41 شام
آرے بھئ میں نے ایک سادا سا سوال کیا ہے ایک لیمٹ‌میں‌رہ کر !
مع السلام
عسکری — جولائی 3، 2009 10:42 شام
تو مل گیا جواب؟:grin:
ثمینہ معیز — جولائی 3، 2009 10:46 شام
جواب کی ضرورت نہیں ہے بھیا جی :)
عسکری — جولائی 3، 2009 10:47 شام
جواب کی ضرورت نہیں ہے بھیا جی :)

ساتھ دینے کا شکریہ :dancing:
خوشی — جولائی 3، 2009 10:51 شام
ثمینہ بہن آپ کا تعارف پڑھا اچھا لگا آپ کا آنا، آپ سے‌خوب نبھے گی انشاءاللہ
ثمینہ معیز — جولائی 3، 2009 10:58 شام
سخت لہجہ ہے میرا ؟
علی ذاکر — جولائی 3، 2009 11:00 شام
نہیں وہ تو نظر آرہا ہے بہن :grin:!
مع السلام
زیک — جولائی 3، 2009 11:31 شام
خوش آمدید ثمینہ
خوشی — جولائی 3، 2009 11:33 شام
لہجہ سخت اگر فی میل کے ساتھ بھی ہے تو حیرت ھے اگر صرف میل کے ساتھ ھے تو اچھی بات ہے
عسکری — جولائی 3، 2009 11:34 شام
لہجہ سخت اگر فی میل کے ساتھ بھی ہے تو حیرت ھے اگر صرف میل کے ساتھ ھے تو اچھی بات ہے

کیوں ہم انسان نہیں ہیں۔:grin:
خوشی — جولائی 3، 2009 11:36 شام
آپ سے تو بات چیت بند ہے میری ،
صفحات: 1 2 3 4 5 6

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D9%86%D8%A7%D9%85-%D8%AB%D9%85%DB%8C%D9%86%DB%81-%DB%81%DB%92.23381/