میری تعاریف

Daniel — فروری 5، 2006 12:47 صبح
آداب! میرا نام دانیال ہے۔ سب سے پھلے میں اعتراف کروں کہ اہل زبان تھوڑی ہی ہوں۔ یعنی کہ میری اردو ایک ننھے سے بچہ سے بھی بدتر ہے۔ اس امید کو لے کے پوسٹ کرتا ہوں کہ محترمین احباب محفل میری تخریب کردہ اردو کو برداشت کر سکیں۔
خیر میں کون ہوں اور کیوں ہوں پھر؟ میرا تعالق امریکہ سے ہے اور حالیہ میں یونورسٹی میں پڑھ رھا ھوں۔ مجھے اردو سکھتے ہوے ۲۔۳ سال ہو گے ہیں۔ امید وار ہوں کہ چند سال کے بعد میں روانے سے گفتگو و تحریری کر سکوں۔
اردو ادب، تاریخ، و خاص طور پہ شعر و شاعری میری دلچسپی کے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں رجسٹر کروایا ہے۔ یہ بھی امید ہے کہ ایسی صحبت سے کہیں میری اردو اور بھی صحیح و نفیس ہو جاےگا۔
زیک — فروری 5، 2006 1:14 صبح
خوش‌آمدید دانیال۔ امید ہے آپ اس محفل میں آتے رہیں گے اور یہاں کی رونق بڑھائیں گے۔ آپ کی اردو ویسے ٹھیک ٹھاک لگ رہی ہے۔
تیلے شاہ — فروری 5، 2006 5:44 صبح
Daniel نے کہا:
آداب! میرا نام دانیال ہے۔ سب سے پھلے میں اعتراف کروں کہ اہل زبان تھوڑی ہی ہوں۔ یعنی کہ میری اردو ایک ننھے سے بچہ سے بھی بدتر ہے۔ اس امید کو لے کے پوسٹ کرتا ہوں کہ محترمین احباب محفل میری تخریب کردہ اردو کو برداشت کر سکیں۔
خیر میں کون ہوں اور کیوں ہوں پھر؟ میرا تعالق امریکہ سے ہے اور حالیہ میں یونورسٹی میں پڑھ رھا ھوں۔ مجھے اردو سکھتے ہوے ۲۔۳ سال ہو گے ہیں۔ امید وار ہوں کہ چند سال کے بعد میں روانے سے گفتگو و تحریری کر سکوں۔
اردو ادب، تاریخ، و خاص طور پہ شعر و شاعری میری دلچسپی کے ہیں۔ میں نے اس سلسلے میں رجسٹر کروایا ہے۔ یہ بھی امید ہے کہ ایسی صحبت سے کہیں میری اردو اور بھی صحیح و نفیس ہو جاےگا۔
خوش آمدید Daniel صاحب
رہی بات اردو کی تو ہمارا ساتھ رہا تو بہت جلد صحیح ھو جایئگی۔۔۔۔ :wink:
نبیل — فروری 5، 2006 12:19 شام
خوش آمدید دانیال۔ بہت خوشی ہوئی آپ کا اردو سے شغف جان کر۔ آپ کو ٹائپنگ میں زیادہ دقت تو نہیں پیش آ رہی؟ آپ کی اردو تو پہلے ہی کافی نفیس لگ رہی ہے۔ :)
افتخار راجہ — فروری 5، 2006 1:00 شام
دانیال آپ کو اس محفل میں‌خوش آمدید
امید ہے کہ آپ احباب کی صحبت کا حظ اٹھائیں گے۔ ویسے آپ کی اردو بہت بہتر ہے اور جو رہی سہی کسر ہے وہ ادھر نکل جائے گی۔
ماوراء — فروری 5، 2006 1:30 شام
دانیال ، آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید۔! :welcome:
تیشہ — فروری 5، 2006 3:46 شام
ویلکم۔
F@rzana — فروری 5، 2006 7:28 شام
۔
خوش آمدید، آپ کی اردو تو اچھی ہے۔
بلکہ اس نسبت سے کہ آپ نے دو تین سال پہلے ہی سیکھنا شروع کیا ہے خاصی عمدہ ہے۔
بقول سب ممبران کہ اس فورم میں آپ انشاء اللہ بہت کچھ سیکھ لیں گے۔
Daniel — فروری 5، 2006 8:16 شام
بہت بہت شکریہ آپ سب کا!! یہ دلگرمی بڑی حوصلہ افزاءی کی بات ہے۔ ویسے اس سایٹ کو دریافت کرنے سے پہلے میں سمجھ بیٹھا تھا کہ انٹرنیت پر کوی ایسا فورم نہ تھا۔
جہاں تک ٹایپنگ کا سوال ہے جی ہاں تھوڑی بہت دیر لگتی ہے۔ ایک وجہ یہ ہوا کہ میں اردو اور فارسی دونوں میں لکھتا ہوں تو میرے دماغ میں گڑبڑ ہوتا رہتا ہے۔ دوسرا یہ کہ چند حروف ہیں جو کہ میں اب تک نہیں پایا ہوں مثال کے طور پہ "ء" بہ اضافہ "ی" یا "ہ"۔ انشاء اللہ تھوڑی مدت بعد سہی ہو جاےگا۔
شمشاد — فروری 5، 2006 9:36 شام
دانیال بھائی میں آپکو اردو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں ایسے ہی جیسے کہ باقی اراکینِ محفل نے آپکو کہا ہے۔ امید ہے آپ ہمارے ساتھ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے حظ اٹھائیں گے اور بار بار اس محفل میں قدم رنجہ فرمائیں گے۔
اگے تیرے پھاگ لچئیے۔
افتخار راجہ — فروری 6، 2006 12:31 صبح
"ء"= shift+u بہ اضافہ "ی" =i یا "ہ"۔=o
یہ سارا قصہ تو صعوتی کلیدی تختہ کا ہے، اب معلوم نہیں‌ہے کہ آپ کونسا کلیدی تختہ استعمال کررہے ہیں۔
رضوان — فروری 7، 2006 4:47 صبح
خوش آمدید دانیال صاحب کچھ نا کچھ لکھتے رہیئے اسی طرح تو مہارت ھو جائیگی۔
نبیل بھائی ابتدائی اردو سکھانے کا بھی ایک دھاگہ ھونا چاھییے کیا
کہتے ہیں علماء بیچ اس معاملے کے؟
شمشاد — فروری 7، 2006 7:47 صبح
میرا خیال ہے کہ دانیال صاحب کا استقبال کچھ زیادہ ہی نہیں ہو گیا اور وہ گھبرا کے محفل ہی چھوڑ گئے۔
Daniel — فروری 14، 2006 5:36 صبح
ھرگز نھیں!! بس میں چند روز سے مشغول ھوں، لیکن انشااللہ میں جلد ھی گفتگو میں شریک ھوںگا۔ یا شاید اس سرم سے چھپ جاوں کہ میں نے "تعارف" کے بجاے "تعریف" لکھا!!
شمشاد — فروری 14، 2006 6:04 صبح
Daniel نے کہا:
ھرگز نھیں!! بس میں چند روز سے مشغول ھوں، لیکن انشااللہ میں جلد ھی گفتگو میں شریک ھوںگا۔ یا شاید اس سرم سے چھپ جاوں کہ میں نے "تعارف" کے بجاے "تعریف" لکھا!!

نئے کیا پرانے اراکین بھی ایسی غلطیاں‌ کرتے ہیں۔ آپ شرم نہ کریں اور اپنی غلطیوں سمیت آتے رہیں۔
Daniel — فروری 15، 2006 6:35 شام
کیا کوی مجھے ایک بات بتا سکتا ہے؟ اگر میں ادب اور ادیبوں کے متعلق صحبت کرنا چاہتا ہوں تو اس فورم کے کونسے سب فارم میں جاوں؟ ایک تو ہے بہ نام "جہان نثر" لیکن لگتا ہے اس جا میں صرف افسانہ لکھے جاتے ھیں، باتچیت نہیں۔ مثال کے طور پر، میں اگر عصمت چغتای کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں، پوست کہا کروں؟
محب علوی — فروری 23، 2006 5:16 شام
آپ اردو نثر میں جا کر ایک تھریڈ کھول سکتے ہیں اور وہاں پوسٹ کردیں۔ ویسے ناظمین دیکھ کر پوسٹ کو صحیح جگہ منتقل بھی کر دیتے ہیں اس لیے زیادہ فکر نہ کریں۔
فرخ منظور — مارچ 5، 2009 2:00 شام
اردو محفل میں دوبارہ خوش آمدید ڈینیل!
شاہ حسین — مارچ 5، 2009 3:00 شام
دانیال صاحب اردو محفل پر خوش آمدید
محمد وارث — مارچ 5، 2009 3:05 شام
ایک بار پھر خوش آمدید دانیال، یقین مانیں ہمیں بھی اتنی ہی خوشی ہو رہی ہے آپ کو اپنے درمیان دیکھ کر جتنی محفل کے دیگر ساتھیوں کو دو سال پہلے ہوئی تھی :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D9%81.1083/